ایل سی - سائٹ (امپورٹ پروگرام) – ایس ایم ای

جائزہ

بروقت ادائیگی، درآمدات میں آسانی!

عسکری بینک کا ایل سی - سائٹ (امپورٹ پروگرام برائے SME) چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی درآمدی ضروریات کو آسان بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام کاروباروں کو تیزاور محفوظ تجارتی لین دین کی سہولت دیتا ہے تاکہ وہ اپنے غیر ملکی سپلائرز کو بروقت ادائیگی کر سکیں۔ اس سے نہ صرف درآمدی عمل میں بہتری آتی ہے بلکہ کاروبار اپنی سپلائی چین کو مضبوط کر کے مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں زیادہ مؤثر طریقے سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔

اپنی تجارت کی رفتار بڑھائیں، آج ہی عسکری ایل سی سائٹ (امپورٹ پروگرام) کے لیے درخواست دیں۔


پروڈکٹ کی خصوصیات

تفصیلخصوصیات
فنانس کی نوعیت لیٹر آف کریڈٹ – سائٹ (درآمد)
لمٹ کی قسمریگولر اور اوور دی ٹاپ (OTT)
فنانسنگ کی حدزیادہ سے زیادہ 3 کروڑ روپے
فی پارٹی ایکسپوژر لمٹ15% کیش مارجن کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 3 کروڑ روپے
پرائسنگعسکری بینک کے شیڈول آف چارجز (SOC) کے مطابق
اصل رقم کی واپسیLC کی ادائیگی (Retirement) ہونے پر
مارک اپ / کمیشن کی ادائیگیاپ فرنٹ، SOC)PADکے مطابق)
مدت (Tenor)ایک سال
پراسیسنگ چارجزفلیٹ فیس: 3,000 روپے، قانونی اور ڈاکیومنٹیشن اخراجات اصل لاگت کے مطابق
سیکیورٹی / کولیٹرل15% کیش مارجن (یا اسٹیٹ بینک کی شرط، جو بھی زیادہ ہو)، درآمدی دستاویزات پر Lien (حق قبضہ)، اسپانسرز / ڈائریکٹرز کی پرسنل گارنٹی، اور دیگر ضروری دستاویزات
اضافی حد صرف نئے کاروباری گاہکوں (NTBs) کے لیے% 105 کیش کولیٹرل کے ساتھ 20 کروڑ روپے تک کی فنانسنگ کی سہولت

اہلیت کا معیار

معیارضرورت
قانونی ڈھانچہسنگل پروپرائٹر، ایسوسی ایٹ پارٹنرشپ، پارٹنرشپ یا پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی
کاروبار کی عمرکم از کم ایک سال
نیا کاروبار یا ایک سال سے کم پرانا کاروبارCHSME کی منظوری در کارہو گی (%105 کیش کولیٹرل کے علاوہ)
eCIB / دیگر بینکوں سے تصدیق
  • قرض کے حصول کی درخواست یا قرض کی سہولت کی تجدید کے وقت اسٹیٹ بینک کے قواعد کے مطابق eCIB رپورٹ  درکار ہوگی۔
  • گزشتہ 12 مہینوں میں کوئی 30 دن سے زائد کی اوورڈیو انٹری نہ ہو۔
  • ایسے کاروبار جن پر قانونی مقدمات یا رائٹ آف ہوں، وہ اہل نہیں ہوں گے تاہم، کریڈٹ کارڈز وغیرہ کے حوالے سے غلط طور پر ڈیبٹ کی گئی رقوم/چارجز کی مد میں پندرہ ہزار روپے تک کی رائٹ آف قابلِ قبول ہوگی۔
مارکیٹ رپورٹواضح اور مثبت مارکیٹ ویریفکیشن / VIS رپورٹ
غیر ملکی کرنسی کی اہلیتصرف امریکی ڈالر، یورو، برطانوی پاؤنڈ، یا چینی یوان میں لین دین کی اجازت
متعین کردہ شہرراولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، لاہور، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، کراچی (مزید شہروں کی منظوری بعد میں ہو سکتی ہے)
گرین بینکنگ گائیڈ لائنزعسکری بینک کی پالیسی/SBP کی ہدایات کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

ضروری دستاویزات

  • ایس ایم ای فنانسنگ کے لیے لون اپلیکیشن فارم
  • قرض لینے والے / پارٹنرز / ڈائریکٹرز کے شناختی کارڈ کی نقول
  • پچھلے تین سال کے مالی گوشوارے (ممکنہ طورپرآڈٹ شدہ)
  • بینک اسٹیٹمنٹ
  • این ٹی این سرٹیفکیٹ کی نقل
  • پارٹنرشپ ڈیڈ / رجسٹرڈ پارٹنرشپ ڈیڈ
  • سرٹیفکیٹ آف انکارپوریٹیشن
  • میمورنڈم اور آرٹیکل آف ایسوسی ایشن / فارم 29 / فارم A
  • تازہ مالیاتی گوشوارے / اندرونی مالیاتی ریکارڈ (آخری تین سال)
  • بینک کی ضرورت کے مطابق کوئی اضافی دستاویز

درخواست دینے کا طریقہ

ایل سی سائٹ امپورٹ  پروگرام کا فلائر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
SME فنانسنگ کے لیے درخواست دینے کا ہدایت نامہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
ایل سی سائٹ (امپورٹ پروگرام) سے متعلق اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQs) دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Apply Now

No documents available.

   

تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیے ہماری میلنگ لسٹ سبسکرائب کریں اور اپنے ای میل ان باکس میں اپڈیٹس پائیں۔
عسکری موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔
ہمیں فالو کریں:
کنٹیکٹ سینٹر 051 111-000-787
آخری تازہ کاری: 24th April, 2026