شرعی اصولوں کے مطابق کاروباری سرمایہ میں اضافہ کریں!
مرابحہ ایک شرعی اصولوں پر مبنی فنانسنگ کی سہولت ہے، جس میں بینک کسی چیز کی لاگت گاہک کو بتاتا ہے اور اس پر باہمی رضامندی سے طے شدہ نفع شامل کرتا ہے۔ یہ رقم نقد یا بعد میں ادائیگی کی بنیاد پر وصول کی جا سکتی ہے.
اس سہولت کو خاص طور پر کاروباری اداروں کو ان کے ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے شارٹ ٹرم فنانسنگ فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ مارکیٹ کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے، فنانسنگ فکسڈ یا فلوٹنگ پرافٹ ریٹس پردستیاب ہے۔
مرابحہ فنانسنگ کے ذریعے عسکری اخلاص اسلامک بینکنگ شفافیت، انصاف اور مکمل شرعی اصولوں کی پابندی کے ساتھ کاروباری ترقی میں مدد فراہم کررہا ہے۔
| خصوصیت | تفصیل |
| پروڈکٹ کا نام | مرابحہ |
| پرائسنگ کی بنیاد | فکسڈ پرافٹ یا فلوٹنگ پرافٹ جو کسی بینچ مارک (مثلاً KIBOR) سے منسلک ہو، مارکیٹ کے حالات کے مطابق پیش کیا جاتا ہے۔ |
| فنانسنگ کی حد | کم از کم اور زیادہ سے زیادہ حد اسٹیٹ بینک کے اصولوں اور بینک کی منظوری کے مطابق۔ |
| مدت | ورکنگ کیپیٹل کے لیے زیادہ سے زیادہ ایک سال۔ |
| کسٹمرز | کارپوریٹ (بڑی کمپنیاں) / کمرشل (تجارتی ادارے) / ایس ایم ای (چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار)۔ |
| سیکیورٹی / ضمانت | ہر کیس کے مطابق، جیسے ہائپوتھیکیشن، اثاثوں پر چارج، پراپرٹیز کی رہن، ضمانت، ڈپازٹس پر لئین، وغیرہ، جیسا کہ منظوری میں طے ہو۔ |
| ادائیگی کا طریقہ | تفصیل |
| مرابحہ کی لاگت کا حصہ (یعنی پرنسپل) |
1 سے 3 ماہ: مکمل ادائیگی مدت کے اختتام پر۔ 6 ماہ سے 3 سال: سہ ماہی ادائیگی یا جیسا کہ منظوری میں طے کیا گیا ہو۔ |
| مرابحہ کے منافع کی ادائیگی |
1 سے 3 ماہ: مکمل ادائیگی مدت کے اختتام پر۔ 6 ماہ سے 3 سال: سہ ماہی ادائیگی یا جیسا کہ منظوری میں طے کیا گیا ہو۔ |