عسکری رائس فنانس

جائزہ

مضبوط ملیں، زیادہ پیداوار، بہتر منافع!

عسکری رائس فنانس ایک خصوصی موسمی فنانسنگ سہولت ہے جو چاول کی ملوں کو چاول (پڈی) کی خریداری اور کاروباری اخراجات کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ یہ سہولت مل کی سابقہ کارکردگی اور پیداواری صلاحیت کی بنیاد پر دی جاتی ہے، تاکہ مل مالکان کو وقت پر ورکنگ کیپیٹل مل سکے اور وہ اپنے موسمی اخراجات کو آسانی سے پورا کر سکیں۔

عسکری بینک اس سہولت کے ذریعے چاول کی صنعت کو مستحکم اور منظم بنانے میں مدد دیتا ہے، تاکہ پاکستان کے اہم زرعی شعبے کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

عسکری رائس فنانس کے ساتھ اپنی چاول کی مل کیلئے آج ہی درخواست دیں  — قابلِ اعتماد مالی معاونت حاصل کریں۔

اہم خصوصیات


کیٹیگری
کیش فنانس (CF)رننگ فنانس (RF)

مقصد

کیش فنانس (CF): چاول کی ملوں کی ورکنگ کیپیٹل ضروریات کو پورا کرنے اور خاص طور   پر پڈی (چاول) کی خریداری کے لیے۔

کیش فنانس (CF) ٹریڈنگ: آف سیزن میں دوسری اجناس (سوائے گندم کے) کی خریداری کے لیے ورکنگ کیپیٹل فراہم کیا جاتا ہے۔

رننگ فنانس (RF): چاول کی ملوں کے اخراجات جیسے ٹرانسپورٹیشن، تنخواہیں، یوٹیلٹی بلز اور دیگر انتظامی اخراجات کے لیے۔

رننگ فنانس (RF) ٹریڈنگ: ٹریڈنگ کے مقاصد کے لیے ورکنگ کیپیٹل کی فراہمی۔


زیادہ سے زیادہ فنانسنگ رقم
  • درمیانے درجے کے کاروبارکیلئے: 300 ملین روپے تک
  • چھوٹے درجے کے کاروبار کیلئے: 100 ملین روپے تک
شرحِ منافعمارکیٹ کے مطابق مسابقتی شرحِ منافع
پراسیسنگ فیس
  • کل منظور شدہ حد کا% 0.15 یا کم از کم 25,000 روپے (جو بھی زیادہ ہو)۔
  • دیگر قانونی، جانچ یا سروس چارجز اصل لاگت کے مطابق ہوں گے۔
فنانسنگ کی مدت
  • کیش فنانس: زیادہ سے زیادہ 270 دن یا کلین اپ پیریڈ (جو بھی پہلے ہو)
  • کیش فنانس ٹریڈنگ: زیادہ سے زیادہ 180 دن
  • رننگ فنانس: ایک سال
  • رننگ فنانس ٹریڈنگ: ایک سال
انشورنسپراپرٹی (عمارت) اور اسٹاک کی انشورنس عسکری بینک کے حق میں لازمی ہے۔


اہلیت


تفصیلشرائط
درخواست گزار کی عمر
  • کم از کم 20 سال (انفرادی کاروبار کی صورت میں) 
  • زیادہ سے زیادہ 65 سال.
  • اگر کاروبار پارٹنرشپ یا لمیٹڈ کمپنی ہے تو عمر کی حد لاگو نہیں ہوتی۔
  • مؤثر جانشینی پلان کی صورت میں عمر کی نرمی ممکن ہے۔
کاروبار کی عمرکم از کم 3 سال کا آپریٹنگ تجربہ
اکاؤنٹ ٹرن اوورکم از کم٪ 50 کاروباری سیلز بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ظاہر ہونی چاہئیں۔
بجلی کے بلبلز کی ادائیگی کی ہسٹری باقاعدہ ہونی چاہیے۔

سیکیورٹی / ضمانت

کیش فنانس (CF)رننگ فنانس (RF)
  • پڈی کی خریداری کے لیے CF حد مکمل طور پر% 25 مارجن کے ساتھ پڈی کے ذخائر اور% 20 مارجن کے ساتھ چاول کے ذخائر کے عوض محفوظ ہوگی یا اسٹیٹ بینک/عسکری بینک کی پالیسی کے مطابق (جو بھی زیادہ ہو)۔
  • کوئی بائی پروڈکٹس جیسے ٹوٹا چاول یا بھوسہ قابلِ قبول نہیں۔
  • آف سیزن ٹریڈنگ کے لیے دیگر اجناس (سوائے گندم کے) پر بھی یہی اصول لاگو ہوں گے۔
  • کمپنی یا مل کے واجبات (Receivables) پر ہائپوتھیکیشن بینک پالیسی کے مطابق۔
  • اگر فنانس اسٹاک کے عوض دیا گیا ہو تو اضافی% 25 ضمانت لازمی ہوگی۔
  • رہائشی، صنعتی یا کمرشل پراپرٹی کی % 25 مارکیٹ ویلیو کے مطابق مارگیج۔
  • تھرڈ پارٹی پراپرٹی کی صورت میں% 30 مارجن درکار ہوگا۔
  • یا پھر%  25کیش کولیٹرل (جیسے عسکری بینک سرٹیفکیٹس یا لِین شدہ اکاؤنٹ) بھی قابلِ قبول ہے۔
  • دونوں صورتوں (پراپرٹی + کیش کولیٹرل) کو مشترکہ طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ذاتی ضمانتیںکاروبار کے مالک، پارٹنرز یا کمپنی کے ڈائریکٹرز کی ذاتی ضمانتیں لازمی ہیں۔
اضافی سیکیورٹیبینک پالیسی کے مطابق ضرورت کے تحت اضافی ضمانت طلب کی جا سکتی ہے۔


ضروری دستاویزات

  • SME یا ME درخواست فارم بمع شناختی کارڈ کی نقل
  • کمپنی کے رجسٹریشن دستاویزات
  • سالانہ یا نصف سالانہ مالیاتی گوشوارے (آڈٹ شدہ یا اندرونی)
  • بجلی کا بل (مل کے فعال ہونے کا ثبوت)
  • سیکیورٹی سے متعلق دستاویزات
  • بینک کے منظور شدہ وکیل اور ایویلیوایٹر کی رپورٹ
  • بینک اسٹیٹمنٹ
  • کاروباری ذمہ داریوں سے متعلق حلف نامہ کہ مل پچھلے چھ ماہ میں کمیشننگ پر نہیں چلائی گئی
  • ایک اور حلف نامہ کہ فنانسنگ صرف متعین مقصد کے لیے استعمال ہوگی
  • دیگر دستاویزات جیسا کہ بینک کی پالیسی کے مطابق درکار ہوں

درخواست کا طریقہ

SME ٹیم مخصوص برانچز میں عسکری رائس فنانس (ARF) کی درخواستیں منظور شدہ پراڈکٹ پروگرام کے مطابق پراسیس کرے گی۔

SME فنانسنگ کی درخواست کی رہنمائی کیلئے یہاں کلک کریں۔

 عسکری رائس فنانس سے متعلق عمومی سوالات دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

No documents available.

   

تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیے ہماری میلنگ لسٹ سبسکرائب کریں اور اپنے ای میل ان باکس میں اپڈیٹس پائیں۔
عسکری موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔
ہمیں فالو کریں:
کنٹیکٹ سینٹر 051 111-000-787
آخری تازہ کاری: 24th April, 2026