بروقت ادائیگی، درآمدات میں آسانی!
عسکری بینک کا ایل سی - سائٹ (امپورٹ پروگرام برائے SME) چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی درآمدی ضروریات کو آسان بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام کاروباروں کو تیزاور محفوظ تجارتی لین دین کی سہولت دیتا ہے تاکہ وہ اپنے غیر ملکی سپلائرز کو بروقت ادائیگی کر سکیں۔ اس سے نہ صرف درآمدی عمل میں بہتری آتی ہے بلکہ کاروبار اپنی سپلائی چین کو مضبوط کر کے مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں زیادہ مؤثر طریقے سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔
اپنی تجارت کی رفتار بڑھائیں، آج ہی عسکری ایل سی سائٹ (امپورٹ پروگرام) کے لیے درخواست دیں۔
| تفصیل | خصوصیات |
| فنانس کی نوعیت | لیٹر آف کریڈٹ – سائٹ (درآمد) |
| لمٹ کی قسم | ریگولر اور اوور دی ٹاپ (OTT) |
| فنانسنگ کی حد | زیادہ سے زیادہ 3 کروڑ روپے |
| فی پارٹی ایکسپوژر لمٹ | 15% کیش مارجن کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 3 کروڑ روپے |
| پرائسنگ | عسکری بینک کے شیڈول آف چارجز (SOC) کے مطابق |
| اصل رقم کی واپسی | LC کی ادائیگی (Retirement) ہونے پر |
| مارک اپ / کمیشن کی ادائیگی | اپ فرنٹ، SOC)PADکے مطابق) |
| مدت (Tenor) | ایک سال |
| پراسیسنگ چارجز | فلیٹ فیس: 3,000 روپے، قانونی اور ڈاکیومنٹیشن اخراجات اصل لاگت کے مطابق |
| سیکیورٹی / کولیٹرل | 15% کیش مارجن (یا اسٹیٹ بینک کی شرط، جو بھی زیادہ ہو)، درآمدی دستاویزات پر Lien (حق قبضہ)، اسپانسرز / ڈائریکٹرز کی پرسنل گارنٹی، اور دیگر ضروری دستاویزات |
| اضافی حد | صرف نئے کاروباری گاہکوں (NTBs) کے لیے% 105 کیش کولیٹرل کے ساتھ 20 کروڑ روپے تک کی فنانسنگ کی سہولت |
| معیار | ضرورت |
| قانونی ڈھانچہ | سنگل پروپرائٹر، ایسوسی ایٹ پارٹنرشپ، پارٹنرشپ یا پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی |
| کاروبار کی عمر | کم از کم ایک سال |
| نیا کاروبار یا ایک سال سے کم پرانا کاروبار | CHSME کی منظوری در کارہو گی (%105 کیش کولیٹرل کے علاوہ) |
| eCIB / دیگر بینکوں سے تصدیق |
|
| مارکیٹ رپورٹ | واضح اور مثبت مارکیٹ ویریفکیشن / VIS رپورٹ |
| غیر ملکی کرنسی کی اہلیت | صرف امریکی ڈالر، یورو، برطانوی پاؤنڈ، یا چینی یوان میں لین دین کی اجازت |
| متعین کردہ شہر | راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، لاہور، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، کراچی (مزید شہروں کی منظوری بعد میں ہو سکتی ہے) |
| گرین بینکنگ گائیڈ لائنز | عسکری بینک کی پالیسی/SBP کی ہدایات کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ |