صارف

ہر انسان رہائش کے لئے کسی ایسی جگہ کا انتخاب کرنا چاہتاہے کہ جو اس کی استطاعت کے عین مطابق ہو۔ یہ عمل اس کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ اپنی مالی ذمہ داریوں سے اس طرح سے نبرد آزما ہو سکے کہ اس کے پاس اپنے فاضل اور غیر متوقع اخراجات کے لئے رقم باقی رہے۔عسکری اسلامی بینک صارفین کو شریعت سے ہم آہنگ ہوم فائننسنگ پیش کرنے پر شاد ہے۔ہم آپ کوتنزیلی مشارکہ میں جایئداد کی خرید،تعمیر،بہتری اور تبدیلی کی سہولت پیش کرتے ہیں۔

عسکری ہوم مشارکہ (برائے خرید،برائے تعمیر،ذاتی رہائش/پراپرٹی کی تجدید،بیلینس ٹرانسفر کی سہولت)

مقاصد پراڈکٹ
ہوم بایئنگ تنزیلی مشارکہ کی بناء پر پہلے سے تعمیر شدہ مکانات کی خرید۔
ہوم کنسٹرکشن
  • زمین کی خرید اور نتیجے کے طور پرتعمیراتی کلیہ
  • مالکانہ حقوق رکھنے والی زمین پرگھر کی تعمیر
  • پہلے سے تعمیر شدہ مکان پر اضافی تعمیر

تعمیر پہلی قسط کے جاری ہونےکے 18 ماہ کے اندر مکمل کی جائے

ہوم رینو ویشن پہلے سے مالکانہ حقوق رکھے جانے والے مکان کی تجدید،بڑھوتری،توسیع اور بحالی
ہوم بیلنس ٹرانسفر کی سہولت(BTF)
  • صارف کو دیگر مالیاتی اداروں سے حاصل ہونے والی مالیاتی سہولتوں کو سنبھالنا
  • صرف اصل رقم کو سنبھالا جائے گا
یہ کیسے کام کرتا ہے؟
  • صارف اور بینک کے درمیان "شرکت الملک" کی بنیاد پر مشترکہ مالکانہ حقوق کا اجراء
  • بینک کا حصہ اکائیوں میں تقسیم کیا جاتا ہے اور صارف کو کرائے پہ دیا جاتا ہے
  • لین دین کے اس معاملے کے دوران صارف بینک کے حصے(اکائیوں) کو خریدنے کا پابند ہوتا ہے
  • صارف ہر ماہ بینک کی اکائیاں خریدتا ہے اور اور مالکانہ حقوق حاصل کر لیتا ہے
  • کرائے کی قیمت کا تعین "مشارکتہ"کی رقم میں بینک کے بقیہ حصے کے مطابق کیا جاتا ہے
بنیادی اسلامی موڈ تنزیلی مشارکہ
خصوصیات
  • شریعت سے ہم آہنگ
  • پرامپٹ پروسیسنگ ٹائم
  • مسابقتی کرائے
  • خاندان کی آمدنی کی کلبنگ

 

مصنوعات کی فنانسنگ کی حدود کم سے کم فناننس زیادہ سے زیادہ فناننس
ہوم با ئینگ 300روپے 50ملین روپے تک
ہوم کنسٹرکشن(پلاٹ خریدوتعمیر) 300روپے 30 ملین روپے تک
ہوم رینو ویشن 300روپے 2.5 ملین روپے تک
ہوم BTF 300روپے 50 ملین روپے تک

 

پراڈکٹ کم سے کم مدت زیادہ سے زیادہ مدت رعایتی مدت برائے یونٹ خریداری
ہوم بائینگ 1 سال 20 سال کوئی نہیں
ہوم کنسٹرکشن(پلاٹ خریدوتعمیر) 1 سال 20 سال 18 ماہ
ہوم رینو ویشن 1 سال 10 سال 6 ماہ
ہوم BTF 1 سال 20 سال 6 ماہ

٭ رقم رعایتی مدت کے دوران ادا کی جائے گی۔

صارفین تنخواہ دار ،خود کفیل اور تاجر افراد
سیکیورٹی ضمانت رجسٹرڈ/منصفانہ طور پررجسٹرڈ ٹوکن کے ساتھ رہائش کوگروی رکھوانا/درخواست گزار کے ذ ریعے خریدی گئی ہو
ادائیگی
  • رینٹل (منافع): ماہانہ(بقایا میں سے)
  • یونٹ(پرنسپل): ماہانہ(بقا یا میں سے)( رعایتی مدت کے علاوہ)
فناننسنگ لمٹ
(ایکوئٹی شمولیت )
  • صارف کی کم سے کم سرما یہ داری(FSV پراپرٹی کا ٪ 15)
  • صارف کی زیادہ سے زیادہ سرمایہ داری(FSV پراپرٹی کا ٪85)
پیشگی ادائیگی منافع ٪3 منافع کی اجازت کے ساتھ(صرف اگرپراپرٹی کی قیمت بڑھے۔کم ہونے یا برابر رہنے پرلاگو نہیں ہوگا)
  • قومیت کے لحاظ سے پاکستانی ہونا لازم ہے۔
  • یہ سہولت بڑے شہروں کے ان تمام میٹرو پولیٹن علاقوں کے لیے ہے جہاں اسلامی بینکنگ کی منظور شدہ شاخیں موجود ہیں۔
  • قرضوں کے بو جھ کا تناسب ماہا نہ گھریلو آمدنی کے %50 سے زیادہ نہ ہو۔
  • مشترکہ درخواست گزار کی صورت میں قرضوں کے بو جھ کا تناسب مجموعی گھریلو آمدنی( کلبنگ انکم) کے ٪50 سے زیادہ نہ ہو۔
  • تنخواہ دار حضرات کے لیے لازم ہے کے وہ کم سے کم 6 ماہ سے ملازمت کرچکے ہوں اور ملازمت تصدیق شدہ ہو۔
  • تاجر/خود کفیل افراد کے لیے لازم ہے کے وہ کم سے کم 3 سال سے موجودہ کاروبار سے وابستہ ہوں۔
  • تنخواہ دار حضرات کے لیے عمر کی حد 21ُ سے 60 سال ہے۔
  • خود کفیل /تاجر حضرات کے لیے عمر کی حد 21 سے 65 سال ہے۔

(یہ عمر مشارکہ کی مدت کی کمیلی کے دوران زیادہ سے زیادہ عمر ہے)

  • عمر کی حد میں نرمی:مشترکہ امیدوار کی صورت میں بینک نرمی کر سکتا ہے اگر امیدوارکی عمر 75 سال سے زیادہ ہو۔
  • معزز صارفین کی سہولت کے لیے مشترکہ امیدوار کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے تا کہ وہ کم سے کم معیا ر پر پورے اترتے ہوئے عسکری بنک کی مشارکہ کی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ اس طرح سے ماہانہ اقساط کی ادایئگی میں بھی سہولت پیدا ہوتی ہے۔
  • یہ پہلو کم سے کم آمدنی اور عمر کی حد کا احاطہ کرتا ہے اور یہ اختیار "خونی رشتہ داروں" جیسے کہ والدین،خاوند/زوجہ اور برادران کو منتقل کیا جا سکتا ہے۔

دستاویزات برائے تاجر/خود کفیل افراد

  • ایک عدد قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی۔
  • دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر.
  • رینٹل دستاویزات کی فوٹو کاپی ( اگر قابل اطلاق ہو )۔
  • آخری ادا شدہ یوٹیلیٹی بل کی کاپی (بجلی،گیس،ٹیلی فون۔)
  • بینک گوشوارا (آخری 6 ماہ کا)۔
  • مینیجمنٹ کے اکاؤنٹ کی کاپی (اگر قابل اطلاق ہو)۔
  • کاروبار کے 3 سال پرانے ہونے کا ثبوت (ٹیکس ریٹرنز / بینک شراکت نامہ)۔
  • شراکت نامہ (شراکت داری کی صورت میں)۔
  • پیشہ ور شراکت داری ممبرشپ کا سرٹیفیکیٹ/پریکٹس لائیسنس

دستاویزات برائے تنخواہ دار افراد

  • ایک عدد قومی شناختی کارڈ کی کاپی
  • دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر
  • رینٹل دستاویزات کی فوٹو کاپی ( اگرقابل اطلاق ہو )
  • آخری ادا شدہ یوٹیلیٹی بل کی کاپی (بجلی،گیس،ٹیلی فون)
  • بینک گوشوارہ(آخری 6 ماہ کا)
  • اصل یا تصدیق شدہ آخری تنخواہ کی سلِپ
  • ملازمت کا سرٹیفیکیٹ جس میں ملازمت اختیار کرنے کی تاریخ ،موجودہ عہدہ اور تنخواہ درج ہو
اجارہ کیا ہے؟

 

اجارہ کرائے داری سے متعلق ایک ایسا معاہدہ ہے جس میں کسی اثاثے سے حاصل ہونے والے واصلات و فوائد کو پہلے سے طے شدہ شرائط و ضوابط کی بنا ء پر خریدار کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔اپنے معزز صارفین کی کار جیسی سہولت کو پورا کرنے کے لئے عسکری اسلامی بینک کی شرعی اصولوں سے ہم آہنگ سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔
عسکری اجارہ بِس سیارہ کا انتخاب کیوں؟ ہم شرعی اصولوں کے عین مطابق چلتے ہوئے مارکیٹ میں دوسروں کے ساتھ مقابلے کی فضاء رکھتے ہیں۔عسکری بینک ہر طرح کی نئی،استعمال شدہ،مقامی طور پر تیار شدہ اور در آمد شدہ گاڑیوں کی خرید و فروخت بھی کرتا ہے۔ہماری پیش کردہ شرائط و ضوابط انتہائی آسان اور پروسیسنگ ٹائم بھی انتہائی مختصر اور متحرک ہے۔اس کے علاوہ صارفین کی سہولت کے لئے خاندان کی آمدنی کی تشخیص کے لیے منصوبہ پیش کیا گیا ہے جس کے تحت صارفین اجارہ بس سیارہ کے تحت ایک سے زیادہ گاڑی کی سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
پراڈکٹ کانام

 

عسکری اجارہ بِس سیارہ (نئی،پرانی،استعمال شدہ،مقامی طور پر تیار شدہ اور در آمد شدہ گاڑیوں کا اسلامی لیز پر حصول)۔
بنیادی طریقہ کار اجارہ
 

خصوصیات

  • فوری طور پر پروسیسنگ کا وقت
  • ایک سے زیادہ گاڑیوں کے حصول کی سہولت
  • خاندان کی آمدن کی تشخیص کا منصوبہ
  • مقامی /درآمدشدہ ،نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی دستیابی
  • کم سے کم زرضمانت
  • کم سے کم پرو سیسننگ چارجز/کوئی پوشیدہ چارجز نہیں
  • اجا رہ کی مدت 1سے 7 سال (صرف نئی گاڑیوں کے لئے)
  • گاڑی کی ڈلیوری سے پہلے کوئی مقررہ کرایہ نہیں
  • کوئی ابتدائی رجسٹریشن چارجز نہیں /تکافل بیمہ انشورنس
  • گاڑی کے نقصان اور چوری کی صورت میں کوئی ادائیگی کرایہ نہیں
مدت 7-1 سال (نئی گاڑی کے لئے)

اجارہ کے آغاز کے وقت پرانی گاڑی 5 سال سے زیادہ پرانی نہ ہواوراجا رہ کے معیاد کی تکمیل پر 8 سال سے زیادہ نہ ہو

صارفین تنخواہ دار،تاجر اور خود کفیل حضرات
سیکیورٹی /ضمانت

 

  • گاڑی کی ملکیت براہ راست بنام بینک رہے گی
  • ذاتی ضمانت
  • سیکیورٹی ڈیپازٹ – نئی گاڑی
  • کار جیپ ـ درآمد شدہ (کم سے کم ٪20 ـ زیادہ سے زیادہ ٪25)
  • کار جیپ –لوکل ( کم سے کم ٪15ـ زیادہ سے زیادہ ٪50)
  • سیکیورٹی ڈیپازٹ- استعمال شدہ گاڑی (زیادہ سے زیادہ 50٪ )
  • وضاحت مقامی تیار کردہ گاڑی:کم سے کم سیکیورٹی ڈیپازٹ درآمد شدہ گاڑی:کم سے کم سیکیورٹی ڈیپازٹ
    موجودہ سال کا ماڈل (1 سال سے پرانا نہ ہو) 15% 20%
    2 سال پرانا 20% 25%
    3 سال پرانا 25% 30%
    4 سال یا اس سے زیادہ پرانا 30% 35%
ادائیگی بقایا جات کی صورت میں ماہانہ اجارہ کرائے کی ادائیگی بقایا
  • قومیت کے لحاظ سے پاکستانی ہو
  • ایک ماہ کی آمدنی،اجارہ کی رقم سے کم از کم دو گناہ زیادہ ہو
  • لیز کی تکمیل تک تنخواہ دار حضرات کے لیے عمر کی حد 21 سے 60 سال جبکہ کاروباری اور خود کفیل حضرات کے لیے عمر کی حد 21سے 65 سال ہے
  • موجودہ ادارے کا کام میں کم از کم 6 ماہ کا پیشہ وارانہ تجربہ
  • کم سے کم 1 سال سے موجودہ کاروبارسے وابستگی ہو

کاروباری حضرات کے لئے

  • ایک عدد قومی شناختی کی فوٹو کاپی
  • دو عدد رنگین تصاویر
  • آخری چھے ماہ کا بینک گوشوارہ
  • رہائشی یوٹیلٹی بلز (بطور ثبوت رہائش)
  • کاروبار کا ثبوت
  • مصدقہ ڈرایئونگ لائیسنس کی کاپی (اختیاری)
  • دو سفارشات شناختی کارڈ کی کاپی کے ہمراہ
  • بینک کا دستخط کا تصدیقی فارم

تنخواہ دار حضرات کے لئے

  • ایک عدد قومی شناختی کی فوٹو کاپی
  • دو عدد رنگین تصاویر
  • آخری چھے ماہ کا بنک گوشوارہ
  • رہائشی یوٹیلٹی بلز (بطور ثبوت رہائش)
  • ملازمت کا سرٹیفیکیٹ
  • ۔ مصدقہ ڈرائیونگ لائیسنس کی کاپی (اختیاری)
  • دو سفارشات ہمراہ شناختی کارڈ کاپی
  • بینک کا دستخط کا تصدیقی فارم
  • آخری 3 ماہ کی تنخواہ کی سلپ

خود کفیل حضرات کے لئے

  • ایک عدد قومی شناختی کی فوٹو کاپی
  • دو عدد رنگین تصاویر
  • آخری چھے ماہ کا بینک گوشوارہ
  • رہائشی یوٹیلٹی بلز (بطور ثبوت رہائش)
  • ایک عدد پروفیشنل ڈگری/سرٹیفیکیٹ کی کاپی
  • مصدقہ ڈرایئونگ کی کاپی (اختیاری)
  • دو سفارشات ہمراہ شناختی کارڈ کاپی
  • بینک کا دستخط کا تصدیقی فارم

اجارہ بِس سیارہ میں کرائے کا آغاز کب سے ہوتا ہے؟

جیسا کے تعریف سے ظاہر ہے کے اجارہ" کسی ایک اثاثے سے حاصل ہونے والے واصلات کا کرایہ ہوتا ہے"چناچہ کرائے کی ادائیگی ہمیشہ صارف کو گاڑی کی فراہمی کے بعد سے ہوتی ہے۔روائتی لیز کے معاہدوں کے بر عکس، جہاں پر لیز کی اقساط قرضہ دینے والے سے قرضہ دار کو رقم ملتے ہی شروع ہو جاتی ہے۔

اجارہ میں شا مل دونوں فریقین کا متعلقہ کردار کیا ہے ؟

جیسا کے اجارہ کے معاملے میں گاڑی کی ملکیت بینک کے پاس ہوتی ہے چنانچہ بینک صرف واصلات کی رقم کو صارف کے حوالے کرتا ہے اسی لئے صارف گاڑی کے استعمال سے متعلق ہر طرح کے خطرات اور نقصانات کا خود ذمہ دار ہوتا ہے جبکہ اجارہ کی مدت کے دوران گاڑی کی ملکیت کے متعلق مسائل کا تعلق بینک کے ساتھ ہی رہتا ہے۔

ذمہ داری کا تعین وضاحت
بینک ملکیت سے متعلق اخراجات
صارف اثاثوں کے استعمال سے متعلق اخراجات
بینک ملکیت سے متعلق خطرات
صارف اثاثوں کے استعمال سے متعلق خطرات
صارف حادثے کی صورت میں ثالث کی ذمہ داری
صارف مجموعی غفلت کی صورت میں ملکیت سے متعلق لاحق خطرات

اگر فریق کرائے کی ادائیگی میں تاخیر کرے تو کیا کوئی جرمانہ عائد ہوگا؟

اجارہ میں صارف کی جانب سے کرایے کی اقساط میں تاخیر کی صورت میں بینک کی جانب سے برائے نام جرمانہ عائد کیا جاتا ہے اورروایتی لیز کے انداز کے بر عکس یہ رقم بینک کی آمدنی نہیں بنتی بلکہ بینک اس جرمانہ کو فلاحی کاموں کے لئے استعمال کر تا ہے۔ جرمانہ وصول کرنے کا یہ خیال عصر حاضر کے شرعی علماء نے دیا ہے تا کہ بینک عادی نا دہندگان سے بچ سکے۔

گاڑی کو کسی قسم کا نقصان پیش آنے کی صورت میں کیا ہوگا؟

روائتی لیز کے بر عکس ، گاڑی کی چوری اور کسی نقصان کی صورت میں اجارہ کرایہ دار سے جرمانہ وصول نہیں کیا جاتا ہے اوراس معاملے میں زر ضمانت بھی قابل واپسی ہوتا ہے تاہم اس شرط کا اطلاق صارف کی طرف سے لاپرواہی اور مجوزہ اصولوں کی خلاف ورزی کی صورت میں نہیں ہو گا۔

صارف گاڑی کا مالک کس طرح سے بن جاتا ہے؟

جب صارف اجارہ کی تمام اقساط ادا کر دیتا ہے تو بینک اسے پہلے سے جمع کرائے گئے زرِ ضمانت کے بدلے گاڑی کی ملکیت حاصل کرنے کا اختیار دیتا ہے ۔

/* */