بیرون ملک علاج اور تعلیم کے لیے فارن ایکسچینج کی سہولیات

عسکری بینک لمیٹڈ پاکستان بھر میں واقع اپنی مجاز برانچزمیں درج ذیل فارن ایکسچینج سروسز (ایف ایکس سروسز) مہیا کرتا ہے۔

بیرون ملک علاج

  • پاکستانی مقیم رہائشی علاج معالجے کیلئے -/50،000 امریکی ڈالر یا اس کے مساوی دیگر غیر ملکی کرنسی میں فارن ایکسچینج ترسیل کر سکتے ہیں۔ ترسیلاتِ زر متعلقہ معروف ہسپتال کے اکاؤنٹ میں SWIFT، ٹیلی گرافک ٹرانسفر یا ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعے براہ راست بھیجی جا سکتی ہیں۔
  • مریض یا اس کا اٹینڈنٹ 5،000 امریکی ڈالر یا اس کے مساوی فارن ایکسچینج نقد حاصل کر سکتے ہیں۔

بیرون ملک تعلیم
درخواست / پراسسنگ چارجز، ٹیوشن فیس، روزمرہ کے اخراجات کے لیے فی طالب علم سالانہ 70,000 تک امریکی ڈالر یا اس کے مساوی دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی صورت میں فارن ایکسچینج کی ترسیل کی جا سکتی ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے فارن ایکسچینج کے لیے مجاز عسکری بینک کی قریبی برا نچ تشریف لائیں۔

مجاز برانچز کی فہرست ملاحظہ کرنے لیے یہاں کلک کریں

/* */