بینکاری کو مزید آسان ، محفوظ اور فرینڈلی بنانے کی کوشش کے سلسلے میں عسکری بینک اب آئی نیٹ بینکاری خدمات کے ذریعے بینکر چیک جاری کررہاہے۔ عسکری بینک لمیٹڈ کے تمام آئی نیٹ یوزرز اس سہولت کو حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ درخواست کو جمع کرانے کے بعد ، دو سے چار کاروباری دنوں کے دوران صارف کے دیئے ہوئے پتہ پر بینکر چیک بھیج دیئے جائینگے۔