انٹرنیٹ بینکاری

اپنے صارفین کیلئے سب سے جدید خدمات کی تلاش میں ہم انٹرنیٹ کے ذریعے بینکای کی پیشکش کرتے ہیں۔ عسکری بینک پاکستان کا پہلا بینک ہے جو کہ اپنے قیمتی صارفین کو اس طرح کی خدمات مہیا کرتا ہے جو کہ بالکل مفت ہیں۔ نئی آئی نیٹ بینکاری خدمات اب زیادہ انٹریکٹو ہیں اور اس کو پھیلایا گیا ہے تاکہ اس میں صارفین کی دلچسپی کی مزید معلومات شامل کی جاسکیں جس میں سکیورٹی کی اضافی خصوصیات ہیں.

  • یوٹیلٹی بل کی ادائیگی
  • موبائل بل کی ادائیگی
  • موبائل ائیر ٹائم کی خریداری
  • اکاؤنٹ سٹیٹمنٹ
  • پیمنٹس کی تفصیلات
  • آن لائن رجسٹریشن
  • عسکری بینک کے کسی بھی اکاؤنٹ میں فنڈز کی منتقلی
  • انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر (آئی بی ایف ٹی IBFT)
  • عسکری ماسٹر کارڈ کی تفصیلات
  • عسکری ماسٹر کارڈ بل کی ادائیگی
  • ای میل الرٹس
  • اکاؤنٹ بیلنس انکوائری
  • ٹرانزیکشن کا شیڈول
  • فنانشل ٹرانزیکشن کی سرگزشت
  • اضافی سکیورٹی
  • ایس ایم ایس الرٹس
    نئی خصوصیات اور خدمات خودبخود پہلے سے موجود آئی نیٹ یوزرز کو دستیاب ہونگی جبکہ نئے یوزرز کو نئی انٹرنیٹ بینکاری ویب سائیٹ پر آن لائن رجسٹر ہونا ہوگا۔

میرے پاس عسکری بینک لمیٹڈ کا اکاؤنٹ نہیں ہے۔ کیا میں عسکری آئی نیٹ بینکاری خدمات حاصل کرسکتا ہوں؟
صارف کے پاس عسکری آئی نیٹ بینکاری سروس کو استعمال کرنے کیلئے لازمی طور پر درست اکاؤنٹ کے ساتھ ویزا ڈیبٹ کارڈ بھی ہونا چاہیئے۔ اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے اپنے قریبی عسکری بینک برانچ پر تشریف لایئں۔

میرے پاس ویزا ڈیبٹ کارڈ نہیں ہے۔ کیا میں پھر بھی عسکری آئی نیٹ بینکاری استعمال کرسکتا ہوں؟
عسکری آئی نیٹ بینکاری کیلئے درست ویزا ڈیبٹ کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ مہربانی اپنا ویزا ڈیبٹ کارڈ حاصل کرنے کیلئے اپنی برانچ سے رابطہ کریں۔

میں کس طرح عسکری آئی نیٹ بینکاری اکاؤنٹ حاصل کرسکتا ہوں؟
اگر آپ ویزا ڈیبٹ کارڈ کےساتھ عسکری بینک کے اکاؤنٹ ہولڈر ہیں تو آپ عسکری آئی نیٹ بینکاری کے ذریعے آن لائن رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ رجسٹریشن کا طریقہ کار بہت آسان ہے۔ آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ Sign up کےلنک پر کلک کریں اور رجسٹریشن کے طریقہ کار کو مکمل کرنے کیلئے درخواست فارم کو پُر کریں۔ عسکری بینک آپکی درخواست پر عمل درآمد کرائے گا اور آپ کو ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائیگا۔

میں کس طرح عسکری آئی نیٹ بینکاری کا اکاؤنٹ کھلوا سکتا ہوں؟ 
ایک بار جب آپکی درخواست مکمل ہوجائے گی ، تو آپ کو ای میل کے ذریعے 'ایکٹویشن کی' ملے گی۔ ایکٹویشن کی کو استعمال کرکے انٹر نیٹ بینکاری اکاؤنٹ کو ایکٹویٹ کرنے کیلئے اپنے قریبی عسکری بینک اے ٹی ایم کو وزٹ کریں یا عسکری فون بینکاری 787-000-111 پرفون کریں۔ کامیابی سے ایکٹویٹ کرنے کے بعد عسکری آئی نیٹ بینکاری ویب سائیٹ کو وزٹ کریں اور اپنا یوزر آئی ڈی استعمال کرتے ہوئے سائن ان کریں۔ آپ سے تصدیق کیلئے کچھ ذاتی تفصیلات لی جائینگی۔ اسکے بعد آپ ایکٹویشن کی داخل کرسکتے ہیں اور اپنا نیا پاسورڈ منتخب کرسکتے ہیں۔

میرے پاس عسکری بینک کے ایک سے زیادہ اکاؤنٹ ہیں ، کیا میں عسکری آئی نیٹ بینکاری کے ساتھ یہ تمام اکاؤنٹ استعمال کرسکتا ہوں؟
آپ کے ویزا ڈیبٹ کارڈ سے منسلک تمام اکاؤنٹ خود کارطریقے سےمنسلک ہیں اور عسکری آئی نیٹ بینکاری کیلئے دستیاب ہیں۔ تمام اکاؤنٹس کو ایک ہی ویزا ڈیبٹ کارڈ سے منسلک کرنے کیلئے، براہ مہربانی ضروری رسمی کاروائیوں کیلئے اپنی قریبی برانچ وزٹ کریں۔

میں اپنا یوزر آئی ڈی بھول چکا ہوں۔ مجھے کیا کرنا چاہیئے؟
آپ کا یوزر آئی ڈی خفیہ ہوتا ہے اور آپ کو خفیہ ہی رکھنا چاہیئے۔ تاہم اگر آپ اپنا یوزر آئی ڈی بھول گئے ہیں تو براہ مہربانی 24گھنٹے ہمارے کال سینٹر پر مدد کیلئے فون کریں۔

میں اپنا پاسورڈ بھول چکا ہوں۔ مجھے کیا کرنا چاہیئے؟
آپکا پاسورڈ خفیہ معلومات ہے۔ اگر آپ اپنا پاسورڈ بھول گئے ہیں تو آپ دئے گئے دو اقدامات میں سے ایک کی پیروی کرسکتے ہیں:

عسکری آئی نیٹ بینکاری کی ویب سائیٹ پر Forgot Password لنک پر کلک کریں۔ آپکو اپنی شناخت کی تصدیق کیلئے کچھ سوالات پوچھے جائیں گے اور پھر آپکو نیا پاسورڈ دوبارہ سیٹ کرنے کی اجازت دی جائیگی۔

عسکری بینک کے قریبی اے ٹی ایم. کو وزٹ کریں ۔ Other Services کے نیچے Internet Banking کو منتخب کریں۔ Forgot Password کے انتخاب کے نیچے 8ہندسوں کا پاسورڈ دو بار ڈالیں۔ آپ کے پاسورڈ کی کامیاب اپ ڈیٹ کے بعد آپ کو اے ٹی ایم سکرین پر اور پیپر کی رسید پر بھی پیغام موصول ہوگا۔

عسکری فون بینکنگ کےنمبر 787 -000-111 پر فون کریں

عسکری آئی نیٹ بینکاری کیلئے کون سے اختیارات دستیاب ہیں؟
عسکری آئی نیٹ بینکاری ایک وسیع خدمات کا سیٹ پیش کرتی ہے جس میں اکاؤنٹ سٹیٹمنٹ دیکھنا، آن لائن فنڈز منتقل کرنا اور آن لائن بل کی ادائیگی شامل ہے مگران سب تک محدود نہیں ہے۔

عسکری آئی نیٹ بینکاری کو استعمال کرکے میں کون سے بل ادا کرسکتا ہوں؟
عسکری بینک بل کی ادائیگی کے بہت سے انتخابات پیش کرتا ہے۔ آپ یوٹیلٹی بل اور موبائل فون کے بل بھی ادا کرسکتے ہیں۔

بل کی ادائیگی کب مؤثر ہے؟ 
بل کی ادائیگی فوراٌ ہی مؤثر ہے جب تک کہ آپ کو کسی ناکامی یا غلطی سے مطلع نہیں کیا جاتا۔ جب آپ آن لائن بل ادا کرتے ہیں ، فنڈز فوراٌ آپکے اکاؤنٹ سے متعلقہ یوٹیلٹی کمپنی میں منتقل ہوجاتے ہیں۔

فنڈز کیمنتقلی کب سے مؤثر ہے؟
فنڈز کی منتقلی فوراٌ ہی مؤثر ہے جب تک کہ آپ کو کسی ناکامی یا غلطی سے مطلع نہیں کیا جاتا۔ جب آپ اپنی فنانشل پن داخل کرتے ہیں ، عملدرآمد فوراٌ شروع ہوجاتا ہے اور فنڈز متعلقہ اکاؤنٹ میں منتقل ہوجاتے ہیں۔

کیا آن لائن منتقلی محفوظ ہے؟
عسکری آئی نیٹ بینکاری محفوظ ہے جو کہ ہمارے سرور سے آپ کے کمپیوٹر تک معلومات کی محفوظ منتقلی کی اجازت دیتا ہے۔ مزید برآں آپ کی منتقلیاں فنانشل پن انٹرفیس سے مزید محفوظ بنائی جاتی ہیں۔

عسکری آئی نیٹ بینکنگ سروس استعمال کرتےہوئےمیں کس کو ادائیگی کرسکتا ہوں؟
آپ پاکستان میں کسی بھی عسکری بینک اکاؤنٹ رکھنے والے کو صرف چند کلکس پر ادائیگی کرسکتے ہیں۔

کیا عسکری آئی نیٹ بینکاری استعمال کرنے کیلئے کوئی سروس فیس ہے؟
عسکری بینک اپنے قابل قدر کسٹمرز کے لئے عسکری آئی نیٹ بینکنگ مفت فراہم کرتا ہے

عسکری آئی نیٹ بینکاری عسکری بینک کے قیمتی صارفین کو مفت دی جاتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ منتقلی کی کیا حد ہے؟
تمام کارڈ ہولڈرز کے لیے فی ٹرانزیکشن کی زیادہ سے زیادہ حد 1,000,000روپے مقررکی گئی ہے۔

/* */