ایس ایم ایس الرٹ سہولت

عسکری بینک ایس ایم ایس الرٹ سہولت آپ کو آپ کے بینکاری ٹرانزیکشنز کا 24/7 ٹریک رکھنے کے لئے مدد کرتا ہے۔ اس سروس کو سبسکرائب کرکے آپ اصل میں اپنے اکاؤنٹس پر ہونے والی ٹرانزیکشن کے ایس ایم ایس حاصل کرسکتے ہیں۔

اہلیت کا معیار

  • فعال اکاؤنٹ
  • آپکے نام سے رجسٹر شدہ پاکستانی موبائل نمبر

 

اہم خصوصیات

آپ ایک سے زیادہ اکاؤنٹ یا پراڈکٹ کیلئے رجسٹر ہوسکتے ہیں اور بینک کے طے شدہ چارجز شیڈول کیمطابق ماہانہ فیس لاگو ہوگی۔

محفوظ: ایس ایم ایس الرٹ سروس اس لحاظ سے محفوظ ہے کہ آپ کو الرٹس اس سہولت کی درخواست دیتے وقت آپکے درج شدہ موبائل نمبر پر موصول ہونگی۔

اگر اپکے موبائل فون پر بیرون ملک رومنگ کی سہولت موجود ہے تو آپ بیرون ملک سفر پر ایس ایم ایس الرٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

موبائل کے چوری یا گم ہوجانے کیصورت میں آپ اپنی کسی بھی قریبی عسکری بینک کی شاخ پر جا کر ایس ایم ایس الرٹ سہولت کو بلاک کرواسکتے ہیں۔

ایس ایم ایس الرٹ سہولت کیلئے رجسٹر کیسے ہوا جائے

کسی بھی قریبی عسکری بینک کی شاخ پر جائیں اور اپنے آپ کو رجسٹر کرائیں۔

ایس ایم ایس الرٹ سہولت کا درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کریں اور دستخط کیساتھ دی گئی جگہوں پر ضروری تفصیلات پُر کریں اور شناختی کاغذات جیسا کہ سی این آئی سی، پی او سی، این آئی سی او پی، ایس این آئی سی، پاسپورٹ کی نقل منسلک کریں اور اپنی اکاؤنٹ رکھنے والی شاخ پر بھجوائیں۔

/* */