بیرون ملک مقیم صارفین کیلئےڈیبٹ کارڈز کی ترسیل اور ایکٹیویشن کا طریقہ کار
ڈیبٹ کارڈ کی ترسیل
بیرون ملک مقیم صارفین اپنے رجسٹرڈ ای میل سے”support@askaribank.com.pk” پردرخواست ارسال کریں گے ۔
درخواست لازمی طور پر درج ذیل دستاویزات پر مشتمل ہونی چاہئے :
مؤثر پاسپورٹ ، ویزا اور انٹری سٹامپ کی کاپی
پاکستان میں واپسی کی متوقع تاریخ
نیا (عارضی ) رابطہ نمبر یا موجودہ مقام کا نمبر ( اگررجسٹرڈ موبائل نمبر رومنگ پر زیر استعمال نہیں ہے )
ڈیبٹ کارڈ کی وصولی کیلئے دستخط شدہ اتھارٹی لیٹر ( اس شخص کے نام پر جو عسکری بینک لمیٹڈ کے صارف کی جانب سے ڈیبٹ کارڈ وصول کرے گا )
پاکستان آمدکی تاریخ بذریعہ اقرارنامہ
درج بالا دستاویزات جمع کروانے کے بعد صارف کا مجازنمائندہ ڈیبٹ کارڈ وصول کرنے کیلئے 5 ایام کار کےاندر متعلقہ برانچ وزٹ کرے گا ۔
مجاز نمائندے سے کارڈ کی وصولی کے وقت موزوں تحریری اقرار نامہ وصول کیا جائے گا ۔
ڈیبٹ کارڈ مجاز نمائندے کے حوالے کرنے کے بعد برانچ صارف کو اس کے رجسٹرڈ ای میل پر تصدیقی ای میل ارسال کرے گی ۔
I-Netبینکنگ کے ذریعے ڈیبٹ کارڈ کی ایکٹیویشن
بیرون ملک مقیم صارف ڈیبٹ کارڈ وصول کرنے کے بعد عسکری انٹرنیٹ بینکنگ پر لاگ اِن کرے گا اور اے ٹی ایم کارڈ مینجمنٹ مینیو کے ذریعے نیا ڈیبٹ کارڈ ایکٹیویٹ کرے گا
وائس اینڈ ورچوئل سینٹر کے ذریعے ڈیبٹ کارڈ کی ایکٹیویشن
بیرون ملک مقیم صارف ڈیبٹ کارڈ وصول کرنے کے بعد کارڈ کی ایکٹویشن کیلئے اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر (رومنگ پر زیر استعمال ہونے کی صورت میں ) سے عسکری بینک کے یو اے این 787-000-111- 92+ پر کال کرے گا
کارڈ کی تنسیخ کی وجہ سے انٹرنیٹ بینکنگ کی عدم دستیابی اور کسٹمر کا موبائل نمبر بند یا رومنگ پر نہ ہونے کی صورت میں ڈیبٹ کارڈ بینک کی پالیسی کے مطابق منظوری کے بعد ایکٹیویٹ کیا جائے گا
This page is only available in English. Click "OK" to continue or "Cancel" to stay on the current page (urdu for the same shall be communicated shortly).
یہ صفحہ صرف انگریزی میں دستیاب ہے. جاری رکھنے کیلئے "OK" کلک کریں یا موجودہ صفحہ پر رہنے "Cancel" کلک کریں۔ (اس صفحہ کیلئےاردوبہت جلدمنظر عام پرآجائےگی)