اہم نوٹس:
ٓ ای ایم وی کارڈز کے ساتھ آپ کے میگنیٹک سٹرائپ کارڈز کی re-carding کے حوالے سے، آپ کو ہیک شدہ ہیلپ لائن سے دھوکہ دہی پر مبنی پیغامات یا کالز موصول ہو سکتی ہیں جن میں آپ سے آپ کی ذاتی معلومات طلب کی جائیں گی۔ برائے مہربانی یاد رکھیں کہ آپ کا کارڈ ایکٹیویٹ کرنے کیلئے بینک کے عملے کو آپ کی ذاتی معلومات، موبائل نمبرز، پاسورڈ ز یا پِن کی ضرورت نہیں ہوتی لہٰذا اپنی ذاتی معلومات کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں۔
عسکری ای ایم وی ڈیبٹ کارڈز:
اپنے عسکری ای ایم وی چِپ اور فعال پِن کے حامل ڈیبٹ کارڈ کے ساتھ محفوظ اور باسہولت شاپنگ کا لطف اٹھائیں۔ پوائنٹ آف سیل (POS) پر اپنے چِپ بیسڈ ڈیبٹ کارڈ سے ادائیگی کرنے کیلئے مرچنٹ یا کیشئر آپ کے کارڈ کو ”dip“ کرے گا۔ یعنی اب مرچنٹ آپ کا کارڈ سوائپ کرنے کے بجائے POS ٹرمینل سلاٹ میں داخل کرے گا۔ آپ کو فعال پِن کی حامل پوائنٹ آف سیل (POS) مشین میں اپنا 4 ہندسوں کا پِن درج کرنا ہو گا۔ یہ وہی پِن ہو گی جو آپ ATMs پر کیش نکلوانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ برائے مہربانی یاد رکھیں کہ ایسی POS مشینز جو PIN تصدیق کو سپورٹ نہیں کرتی، تو وہاں ٹرانزیکشن مکمل کرنے کیلئے رسید پر آپ کے دستخط چاہئیں ہوں گے۔
آپ اپنا نیا عسکری ای ایم وی ڈیبٹ کارڈ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟
فی الحال عسکری بینک آپ کے کارڈ کو میگنیٹک سٹرائپ کارڈ سے ای ایم وی کارڈ میں اَپ گریڈ کر رہا ہے۔ آپ کا کارڈ تیار ہونے پر آ پ کو مطلع کیا جائے گا۔ اپنا نیا ای ایم وی کارڈ موصول کرنے کیلئے آپ اپنی متعلقہ برانچ تشریف لا سکتے ہیں۔میگنیٹک کارڈ نان چِپ سے چِپ بیسڈ re-cardکی صورت میں آپ سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
آپ کیسے اپنا کارڈ ایکٹیویٹ اور پِن جنریٹ کر سکتے ہیں؟
کال سینٹر:
آپ عسکری بینک کی ہیلپ لائن 787-000-111 پر کال کر کے اپنا کارڈ ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں۔
برانچ:
برائے مہربانی یہ سب کرتے ہوئے رازداری یقینی بنائیں اور اپنا پِن نمبر کسی بھی شخص بشمول بینک کے عملہ کے سامنے ظاہر نہ کریں۔ اگر آپ نے اپنا رجسٹرڈ نمبر سسٹم میں اَپڈیٹ نہیں کیا توآپ برانچ میں اپنے رجسٹرڈ نمبر کو اپڈیٹ کرنے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ اگر آپ نے اپنا کارڈ ایکٹیویٹ کرانا ہو گا تو وہ آپ کا نیا نمبر اپڈیٹ ہونے کے بعد ہو گا۔
برائے مہربانی یاد رکھیں کہ اگر آپ کا ڈیبٹ کارڈ ایک سے زائد اکاؤنٹس کے ساتھ منسلک ہے تو آپ موجودہ برانچ سے کارڈ وصول کر سکتے ہیں جو آپ کے ڈیبٹ کارڈ کے ساتھ منسلک ہے۔
مزید نوٹ کریں کہ 31 دسمبر 2019 سے تمام میگنیٹک سٹرائپ کارڈز استعمال کیلئے بلاک کر دیئے جائیں گے۔
ای ایم وی ٹیکنالوجی کیا ہے؟
ای ایم وی سے مراد ”یورو پے ماسٹر کارڈ ویزا“ ہے۔ یہ کارڈ ز کیلئے ایک عالمی معیار ہے جو کمپیوٹر چِپس اور چِپ کارڈ ٹرانزیکشنز کی تصدیق کرنے کیلئے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ متعدد مرتبہ بڑے پیمانے پر ڈیٹا کی خلاف ورزیوں اور جعلی کارڈز کے ذریعے دھوکہ دہی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے کارڈکا اجراء کرنے والوں نے صارفین کے تحفظ کیلئے اس نئی ٹیکنالوجی کو اپنایا ہے۔
میں اپنے عسکری ای ایم وی ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کیسے کر سکتا ہوں؟
مرحلہ 1: مرچنٹ آپ کا کارڈ فعال پِن کی حامل POS مشین میں داخل کرتا ہے اور ٹرانزیکشن کی رقم کا اندراج کرتا ہے۔
مرحلہ 2:POS مشین کی طرف سے آپ کو ایک پِن درج کرنے کیلئے کہا جائے گا۔
مرحلہ 3: درست پِن درج کرنے پر ٹرانزیکشن کی تصدیق اور تکمیل ہوتی ہے۔
مرحلہ 4: مرچنٹ سے بلا تاخیر کارڈ وصول کریں۔
نوٹ:
اگر آپ تین بار غلط پِن درج کرتے ہیں تو آپ کا کارڈ عارضی طور پر بلاک کر دیا جائے گا۔ آپ عسکری بینک کی ہیلپ لائن 787-000-111 پر کال کر کے اپنا کارڈ دوبارہ ایکٹیویٹ کروا سکتے ہیں۔
پِن تصدیق کی سپورٹ کے بغیر POS مشینز کیلئے آپ کو POS ٹرمینل رسید پر دستخط کر کے ٹرانزیکشن کا عمل مکمل کرنا ہو گا۔
اپنا پِن کوڈ وقتاً فوقتاً بذریعہ ATM تبدیل کرتے رہیں تاکہ کارڈ پر کسی بھی قسم کے دھوکہ دہی کے عمل سے محفوظ رہیں۔
جب میں اپنا نیا عسکری ای ایم و ی ڈیبٹ کارڈ وصول کر لوں تو میں اپنے موجودہ ATM / ڈیبٹ کارڈ کا کیاکروں؟
ایک بار آپ کا نیا عسکری ڈیبٹ کارڈ ایکٹیویٹ ہونے پر آپ کا موجودہ ATM / ڈیبٹ کارڈ بلا ک ہو جائے گا۔ برائے مہربانی کارڈ کو عمودی طور پر دو ٹکڑوں میں کاٹ کر ضائع کر دیں تاکہ میگنیٹک سٹرپ میں موجود ڈیٹا صحیح طور پر ضائع ہو جائے۔ موجودہ تمام Magstrip، نان چِپ کارڈز 31 دسمبر 2019 سے پہلے ختم کر دیئے جائیں گے۔
اگر میں بیرون ملک تعینات یا سفر کرتا ہوں تو مجھے کیا کرنا چاہئے؟
برائے مہربانی سفر کرنے سے پہلے اپنی متعلقہ برانچ یا ہیلپ لائن 787-000-111 پر رابطہ کر کے اپنے موجودہ پرانے Magstrip Non-EMVکارڈ کی چِپ ای ایم وی کارڈ میں تبدیلی یقینی بنائیں۔ اگر آپ بیرون ملک مقیم یا تعینات ہیں تو آپ کسی دوسرے شخص کو کارڈ وصول کرنے کیلئے اتھارٹی لیٹر دے سکتے ہیں۔
سمندر پار صارفین درج ذیل نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں:
92-111-000-787+
92-21-36490001+
92-51-5552014+
سوال 1: عسکری بینک کیوں میرا پرانا میگنیٹک سٹرائپ کارڈ نئے عسکری ای ایم وی چِپ ڈیبٹ کارڈ میں تبدیل کر رہا ہے؟
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مینڈیٹ کے مطابق، سکیورٹی کو اَپ گریڈ کرنے کیلئے آپ کا میگنیٹک سٹرائپ کارڈ عسکری ای ایم وی چِپ ڈیبٹ کارڈ میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
سوال 2: میں اپنا عسکری ای ایم وی چِپ ڈیبٹ کارڈکہاں استعمال کر سکتا ہوں؟
آپ کا عسکری ای ایم وی چِپ ڈیبٹ کارڈ دنیا بھر کے 200 سے زائد ممالک میں لاکھوں ATMs اور مرچنٹ پوائنٹ آف سیل (POS) پر قابل قبول ہے۔ آپ کا ڈیبٹ کارڈ ملک بھر کے 10,000 سے زائد ATMs پر بطور ایک اے ٹی ایم کارڈ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
سوال 3:میں اپنا عسکری ای ایم وی چِپ ڈیبٹ کارڈکیسے ایکٹیویٹ کر سکتا ہوں؟
کال سینٹر:
آپ عسکری بینک کی ہیلپ لائن 787-000-111 پر کال کر کے اپنا کارڈ ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں۔
برانچ:
برائے مہربانی یہ سب کرتے ہوئے اپنی رازداری یقینی بنائیں اور اپنا پِن نمبر کسی بھی شخص بشمول بینک کے عملہ کے سامنے ظاہر نہ کریں۔ اگر آپ نے اپنا رجسٹرڈ نمبر سسٹم میں اَپڈیٹ نہیں کیا توآپ برانچ میں اپنے رجسٹرڈ نمبر کو اپڈیٹ کرنے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ اگر آپ نے اپنا کارڈ ایکٹیویٹ کرانا ہو گا تو وہ آپ کا نیا نمبر اپڈیٹ ہونے کے بعد ہو گا۔
برائے مہربانی یاد رکھیں کہ اگر آپ کا ڈیبٹ کارڈ ایک سے زائد اکاؤنٹس کے ساتھ منسلک ہے تو آپ موجودہ برانچ سے کارڈ وصول کر سکتے ہیں جو آپ کے ڈیبٹ کارڈ کے ساتھ منسلک ہے۔
مزید نوٹ کریں کہ 31 دسمبر 2019 سے تمام میگنیٹک سٹرائپ کارڈز استعمال کیلئے بلاک کر دیئے جائیں گے۔
سوال4:میں اپنا اے ٹی ایم پِن (ذاتی شناختی نمبر) کیسے جاری کروا سکتا ہوں؟
اپنا اے ٹی ایم پِن جنریٹ کرنے کیلئے، برائے مہربانی عسکری کال سینٹر 787-000-111 پر کال کریں یا برانچ پورٹل استعمال کریں۔ اپنے تحفظ کیلئے آپ عسکری اے ٹی ایم یا عسکری کال سینٹر کے ذریعے اپنی پِن تبدیل کر سکتے ہیں۔
سوال5:میں اپنے عسکری ای ایم وی چِپ ڈیبٹ کارڈکے ذریعے کیسے خریداری کر سکتا ہوں؟
خریداری کرتے وقت کیشئر آپ کا ڈیبٹ کارڈ پوائنٹ آف سیل (POS) ٹرمینل میں dip کرے گا اور آپ کو ایک چارج سلپ دے گا۔ ٹرانزیکشن کی رقم کو احتیاط سے چیک کریں اور سلپ پر دستخط کریں۔ برائے مہربانی ٹرانزیکشن مکمل ہونے کے بعد اپنا کارڈ اور چارج سلپ واپس لینا نہ بھولیں۔ ٹرانزیکشن مکمل ہوتے ہی آپ کے عسکری بینک اکاؤنٹ سے رقم کاٹ لی جائے گی۔
سوال6: شاپنگ کیلئے پوائنٹ آف سیل پرچِپ کارڈ کا استعمال کیسے مختلف ہے؟
پوائنٹ آف سیل (POS) پر اپنے عسکری ای ایم وی چِپ ڈیبٹ کارڈ سے ادائیگی کرنے کیلئے مرچنٹ (یا کیشئر) آپ کے کارڈ کو ”dip“ کرے گا۔ یعنی اب مرچنٹ آپ کا کارڈ سوائپ کرنے کے بجائے POS ٹرمینل سلاٹ میں داخل کرے گا۔
سوال 7: جب میں اپنا نیا عسکری ای ایم و ی چِپ ڈیبٹ کارڈ وصول کر لوں تو میں اپنے موجودہ ATM / ڈیبٹ کارڈ کا کیاکروں؟
ایک بار آپ کا نیا عسکری چِپ ڈیبٹ کارڈ ایکٹیویٹ ہونے پر آپ کا موجودہ ATM / ڈیبٹ کارڈ بلا ک ہو جائے گا۔ برائے مہربانی کارڈ کو عمودی طور پر دو ٹکڑوں میں کاٹ کر ضائع کر دیں تاکہ میگنیٹک سٹرپ میں موجود ڈیٹا صحیح طور پر ضائع ہو جائے۔
سوال 8: کیامیرے نئے عسکری ای ایم و ی چِپ ڈیبٹ کارڈپر کوئی چارجز لاگو ہوں گے؟
پہلی بار آپ کے نئے عسکری ای ایم وی ڈیبٹ کارڈ کے اجراء کیلئے کوئی فیس نہیں ہو گی۔ تاہم دیگر چارجز کا اطلاق بینک شیڈول آف چارجز کے مطابق ہو گا۔
سوال 9: بیرون ملک ہونے کی صورت میں میں اپنا کارڈ کیسے وصول کر سکتا ہوں؟
کارڈ وصول کرنے کیلئے آپ کسی دوسرے شخص کو اتھارٹی لیٹر جاری کر سکتے ہیں۔
سوال 10: اگر میر موبائل نمبر سسٹم میں اَپ گریڈ نہ ہوا تو کیا ہو گا؟
اگرسسٹم میں آپ کا موبائل نمبراَپڈیٹ نہیں ہوا تو اپنے موبائل نمبر کو رجسٹرڈ نمبر کے طور پر اَپڈیٹ کرنے کیلئے آپ کو اپنی متعلقہ برانچ میں درخواست دینی ہو گی۔
This page is only available in English. Click "OK" to continue or "Cancel" to stay on the current page (urdu for the same shall be communicated shortly).
یہ صفحہ صرف انگریزی میں دستیاب ہے. جاری رکھنے کیلئے "OK" کلک کریں یا موجودہ صفحہ پر رہنے "Cancel" کلک کریں۔ (اس صفحہ کیلئےاردوبہت جلدمنظر عام پرآجائےگی)