پاکستان میں رقوم وصول کرنے والوں کو مندرجہ ذیل طریقوں سے رقم ادا کی جاتی ہے .
کاؤنٹر پر نقد رقم کی وصولی:
نقد رقم وصول کرنے والا عسکری بینک کی کسی بھی شاخ کے کاؤنٹر پر اپنا اصلی شناختی کارڈ نمبر اور بھیجی گئی رقم کا ریفرنس نمبر دے کر ٥٠٠،٠٠٠/- تک نقد رقم وصول کر سکتا ہے . رقم وصول کرنے والے کو موبائل نمبر کے اندراج کی صورت میں ایس ایم ایس کے کے ذریعے مطلاح کیا جاتا ہے .
عسکری بینک کے ساتھ اکاؤنٹ ہونے کی صورت میں براہ راست کریڈٹ :
عسکری بینک میں اکاؤنٹ ہونے کی صورت میں ، رقم عسکری بینک کی کسی بھی شاخ میں رقم وصول کرنے والے کے اکاؤنٹ میں اسی دن جمع کر دی جائے گی .عسکری بینک کا ١٤ ہندسوں والا مکمل اکاؤنٹ # (BBBBPPPNNNNNNX جس میں BBBB برانچ کوڈ ہے ، PPP پراڈکٹ کوڈ ہے، NNNNNN نمبر ہے اور X چیک ڈیجٹ ہے . مثال کے طور پر 005802100012349 ) یا ٢٤ ہندسوں والا IBAN درکار ہوگا .(مزید معلومات کے لیے ہماری ویب سائٹ پر موجود IBAN پر کلک کریں ). رقم وصول کرنے والے کو موبائل نمبر کے اندراج کی صورت میں ایس ایم ایس کے ذریعے مطلاح کیا جاتا ہے .
دوسرے بینک میں اکاؤنٹ کی صورت میں کریڈٹ :
رقم وصول کرنے والے کی کسی دوسرے بینک میں اکاؤنٹ ہونے کی صورت میں ، باہر سے بھیجی گئی رقم IBFT یا RTGS کے ذریعے منتقل کی جاتی ہے .رقم وصول کرنے والے کا مکمل بینک اکاؤنٹ / برانچ کا پتا درکار ہوگا . رقم وصول کرنے والے کو موبائل نمبر کے اندراج کی
صورت میں ایس ایم ایس کے ذریعے مطلاح کیا جاتا ہے .
موبائل فون میں رقم کی منتقلی(کیش ٹو ایم واللٹ ) :
کسی بھی مواصلاتی کمپنی (ٹیلکو ) جو کے IBFT کی سہولت رکھتی ہے ہو کے ایم - واللٹ اکاؤنٹ میں رقم براہ راست اور فوری منتقلی کرنے کی سہولت بھی موجود ہے . رقم وصول کرنے والا اس ٹیلکو کی کسی بھی نمائندہ شاخ سے رقم وصول کر سکتا ہے .