ہمارے پارٹنرز

ہم نے ہوم ریمیٹنس کی ادائیگی کیلئے درج ذیل بینکوں/ ایکسچینج کمپنیوں کیساتھ معاہدے کررکھے ہیں۔

  • دوہا بینک، قطر
  • یو اے ای ایکسچینج سینٹر ایل ایل سی
  • ویسٹرن یونین
  • ٹرانسفر فاسٹ ریمیٹنس ایل ایل سی

ویسٹرن یونین کیا ہے

ویسٹرن یونین دنیا بھر سے لوگوں اور کاروباروں کو تیز، بااعتماد اور آسان طریقے سے رقم کی منتقلی کے ذرائع مہیا کرکے ملاتا ہے۔
ویسٹرن یونین کو پوری دنیا میں 200سے زائد ممالک اور ریاستوں میں 5,10000 ویسٹرن یونین ایجنٹس کے ذریعے رسائی حاصل ہے جو کہ اپنے صارفین کو آسانی اور سہولت مہیا کررہے ہیں ۔ ویسٹرن یونین اپنے صارفین کی 160 سالوں سے خدمت کر رہا ہے اور پوری دنیا میں رقم کی منتقلی کا سب سے مشہور اور بااعتماد ذریعہ ہے۔

اپنی پیمنٹ کیسے وصول کی جائے

آپ اپنی پیمنٹ کسی بھی عسکری بینک کی شاخ سے تین آسان اقدام سے وصول کر سکتے ہیں۔ عسکری بینک لمیٹڈ ویسٹرن یونین سے وصول کی گئی رقم پر کوئی بھی اضافی چارجز نہیں لیتا۔
رقم بھیجنے والے سے اپنا خصوصی 10 ہندسوں والا ریفرنس نمبرمعلوم کریں۔
اپنی آسانی کیلئے کسی بھی عسکری بینک کی شاخ میں جس پر ویسٹرن یونین کی علامت ہو ، ریفرنس نمبر (رقم بھیجنے والے کی طرف سے دیا جانے والا) اور قومی شناختی کارڈ / پاسپورٹ کے ساتھ جائیں ۔
اپنی برانچ آفیشل کی طرف سے دیا جانے والا سادہ فارم پر کریں ، اور اپنا شناختی کارڈ/ پاسپورٹ دکھا کرمختص ہوم ریمیٹنس کاؤنٹرز سے فوری رقم وصول کریں۔
رقم بھیجنے ، مقامی ایجنٹ اور ویسٹرن یونین کے چارجز کیلئے ، براہ مہربانی ملاحظہ کیجیے
www.westernunion.com

یہ ہوم ریمیٹنس کا آن لائن رقم بھیجنے کا حل ہے جس کے ذریعے آپ اپنے پیاروں کو چند منٹوں میں رقوم بھیج سکتے ہیں جو عسکری بینک میں اکاؤنٹ رکھتے ہوں ۔ یہ یو اے ای ایکسچینج سینٹر ایل ایل سی کی اپنے کسٹمرز بالخصوص غیر رہائشی پاکستانیوں کیلئے ایک بے مثال پیشکش ہے کہ وہ اپنے کام کرنے کی جگہ یا گھر سے Money2Anywhere کو استعمال کرکے اپنے پیاروں کو پاکستان میں رقم بھیج سکیں۔ اس سہولت کے اہم خصوصیات میں مسابقتی ایکسچینج ریٹس، تیز عملدرآمد، اور شاندار کسٹمر سروس ہے۔
یہ سہولت نو ممالک بشمول آسٹریلیا، بحرین، کینیڈا، ہانگ کانگ، آئرلینڈ، کویت، نیوزی لینڈ، امریکہ اور برطانیہ میں دستیاب ہے۔
مزید معلومات کیلئے براہ مہربانی www.money2anywhere.com پر لاگ ان ہوں۔

ہماری ہوم ریمیٹنس کی خدمات سے متعلق کسی بھی معلومات، سوال یا شکایات کیلئے ، براہ مہربانی بغیر کسی ہچکچاہٹ کےرابطہ کیجیے:
وائس اینڈ ورچوئل سینٹر: 787-000-111
بین الاقوامی صارفین: 787-000-111-51-0092
ہوم ریمیٹنس ڈیپارٹمنٹ:

0092-51-2857443,0092-51-8092092,0092-51-8092683,0092-51-8092090
ہمیں ای میل کریں: support@askaribank.com.pk یا remittance@askaribank.com.pk

/* */