آئی بی اے این کا مطلب ہے انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹ نمبر۔ آئی بی اے این نیا اکاؤنٹ نمبر نہیں ہے، بلکہ پہلے سے موجود اکاؤنٹ کی ایک نئی شکل ہے جسے بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔
آئی بی اے این کا اصل مقصد رقم کی منتقلی کی خودکار طریقے سے آسان بنا کر آپکی ادائیگیوں کی رفتار اور درستگی کو بہتر بنانا ہے۔ صارف کیلئے آئی بی اے این کا فائدہ یہ ہے کہ بغیر کسی تاخیر کے درست اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی کو یقینی بنانا ہے۔
براہ مہربانی اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکے اکاؤنٹ کا آئی بی اے این تمام پارٹیوں کو بتایا گیا ہے جن سے آپ اپنے اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی کی توقع رکھتے ہیں ۔ آئی بی اے این کے استعمال نہ ہونے کیصورت میں ، آپکے اکاؤنٹ میں آنے والی اور جانے والی تمام رقوم مستر د کردی جائینگی یا پھر 30جون ،2013ءکے بعد تاخیر کا شکار ہونگی۔
اگر آپکے پاس پاکستان میں عسکری بینک کے علاوہ باقی بینکوں میں آپکے اکاؤنٹ سے بینیفشری اکاؤنٹ میں اثر انداز ہونے والی ادائیگیوں کے سٹینڈنگ آرڈرز ہیں ، تو آپکو بینیفشری اکاؤنٹ کا آئی بی اے این متبادل مہیا کرکے اسکی ترمیم کرانے کی ضرورت ہے۔
براہ مہربانی نوٹ کریں کہ جون 2013ء تک تمام عسکری بینک کی ادائیگیاں/ہدایات جمع کرانے کیلئے بینیفشری اکاؤنٹ میں آئی بی اے این کی ضرورت ہوگی۔
آئی بی اے این کیا ہے؟
آئی بی اے این کا مطلب ہے انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹ نمبر۔ آئی بی اے این نیا اکاؤنٹ نمبر نہیں ہے، بلکہ پہلے سے موجود اکاؤنٹ کی ایک نئی شکل ہے جسے بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔
آئی بی اے این ادائیگیوں کی منتقلی کی عملدرآمد اور کمیونیکیشن میں مدد دیتا ہے ۔ آئی بی اے این بینک اکاؤنٹس (کریڈٹ کارڈز کے علاوہ) کی شناخت کا عالمی معیار ہے۔ آئی بی اے این کا اصل مقصد رقم کی منتقلی کی خودکار طریقے سے آسان بنا کر آپکی ادائیگیوں کی رفتار اور درستگی کو بہتر بنانا ہے۔
آئی بی اے این ، بینیفشری کے ملک، بینک، شاخ اور اکاؤنٹ نمبر کی معلومات پر مشتمل ہوتا ہے۔
کیا آپ پاکستان میں عسکری بینک آئی بی اے این کی مختصر طور پر وضاحت کرسکتے ہیں؟
اوپر دی گئی معلومات پر مشتمل پاکستان کیلئے آئی بی اے این 24 خصوصیات پر مشتمل ہوگا۔
پاکستان میں عسکری بینک کیلئے آئی بی اے این کیسے بنایا جاتا ہے؟
کنٹری کوڈ | چیک ڈیجیٹ | بینک کوڈ | اکاؤنٹ نمبر
اوپر دی گئی مثال عسکری بینک لمیٹڈ کے اکاؤنٹ رکھنے والوں کیلئے ہے۔
آئی بی اے این مجھے کیسے فائدہ دے سکتا ہے؟
اہم فائدہ یہ ہے کہ آئی بی اے این آپکو آپکے فنڈز کی منتقلی کو تیز ترین عملدرآمد مہیا کرتا ہے۔ چونکہ بینکوں کو فنڈز کی منتقلی شروع کرتے وقت آئی بی اے این کی درستگی کی ضرورت ہوتی ہے ، اسلئیے وہ وہی رقم منتقل کرسکتے ہیں جو کہ درست آئی بی اے این رکھتے ہیں۔
کیا مجھے آئی بی اے این کی ضرورت ہے؟
تمام بینک صارفین کو آئی بی اے این کی ضرورت ہوتی ہے جو پاکستان سے رقم بھیجتے ہیں یا موصول کرتے ہیں ۔ اگر آپکے ایک سے زیادہ بینک اکاؤنٹ ہیں تو آپکو ہر ایک کیلئے آئی بی اے این کی ضرورت ہوگی۔
میں پاکستان میں کب آئی بی اے این استعمال کرسکتا ہوں؟
آپ اپنے مقامی اور بین الاقوامی فنڈز کی منتقلی کیلئے آئی بی اے این کو استعمال کرنا شروع کرسکتے ہیں۔
بینک صارفین کس طرح آئی بی اے این سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟
صارفین کو آئی بی اے این کا اصل فائدہ یہ ہے کہ بغیر کسی تاخیر کے درست اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔
میں کس طرح اپنا آئی بی اے این حاصل کرسکتا ہوں؟
آپ ہمارے بینک کی ویب سائیٹ Generate IBAN سے اپنا آئی بی اے این حاصل کرسکتے ہیں اور آپ اپنی بینک سٹیٹمنٹ پر متبادل آئی بی این دیکھ سکتے ہیں۔
میں آئی بی اے این کو کس لئے استعمال کر سکتا ہوں؟
آئی بی اے این مندرجہ ذیل مقامی ا ور بین الاقوامی ادائیگیوں کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آئی بی اے این اور نارمل اکاؤنٹ نمبر میں کیا فرق ہے؟
ایک آئی بی اے این کو ہمیشہ صارف کے نارمل اکاؤنٹ نمبر سے مندرجہ ذیل طریقے سے الگ کیا جاسکتا ہے:
کیا آئی بی این کے تعارف کیساتھ میرا پہلے سے موجود اکاؤنٹ نمبر غیر موزوں ہوجائیگا؟
نہیں، آپکا پہلے سے موجود اکاؤنٹ نمبر موزوں رہیگا۔ آئی بی اے این ایک نیا اکاؤنٹ نمبر نہیں ہے۔ یہ عام طور پر پہلے سے موجود اکاؤنٹ نمبر کو ISO کے معیاری صورت میں ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان میں آئی بی اے این اختیار کرنے کیلئے پہلے سے موجود اکاؤنٹ نمبر ز کو تبدیل کرنے یا بدلنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
کیا آئی بی اے این صرف بین الاقوامی فنڈز کی منتقلی کیلئے استعمال ہوگا ؟
نہیں، آئی بی اے این مقامی اور بین الاقوامی فنڈز کو بھیجنے اور موصول کرنے کیلئے استعمال ہوگا۔
میرے آن لائن بینک اکاؤنٹ پر آئی بی اے این کیسے نظر آئے گا؟
آپ اپنی آن لائن بینکاری میں آئی بی اے این دیکھنے کے قابل نہیں ہونگے۔ تاہم، آپ اپنی سٹیٹمنٹ اور بیلنس رپورٹ پر آئی بی اے این دیکھنے کے قابل ہونگے۔
کیا آئی بی اے این استعمال کرنے کیلئے کوئی اضافی چارجز ہونگے؟
ابھی تک نارمل پراسیسنگ فیس کے علاوہ آئی بی اے این استعمال کرنے پر کوئی اضافی چارجز نہیں ہونگے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی بی اے این متعارف کرانے کا فیصلہ کیوں کیا؟
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر کسی تاخیر کے صارف کی ادائیگیوں کی کارکردگی/درستگی کو بڑھانے کیلئے آئی بی اے این کی عملداری کا فیصلہ کیا۔
اگر ہم آپ کی ہدایات پرآئی بی اے این کیلئے بینیفشری اکاؤنٹ کو نہ ظاہر کریں تو کیا ہوگا؟
بینک عملدرآمد نہیں کریگا اور ایسی منتقلی کو مسترد کردیگا جس میں درست آئی بی اے این نمبر نہ شامل ہو ۔
میں کس طرح اپنا آئی بی اے این نمبر ڈھونڈھ سکتا ہوں، بنا سکتا ہوں اور درست کرسکتا ہوں؟
آپ ویب سائیٹ کے لنک"Generate IBAN" پر جاسکتے ہیں، اور آئی بی اے این نمبر بنانے کیلئے عسکری بینک پاکستان کا درست اکاؤنٹ نمبر ڈال سکتے ہیں۔
آپ ویب سائیٹ کے لنک "Validate IBAN" پر جاسکتے ہیں اور درستگی کیلئے عسکری بینک پاکستان کا آئی بی اے این نمبر ڈال سکتے ہیں۔
This page is only available in English. Click "OK" to continue or "Cancel" to stay on the current page (urdu for the same shall be communicated shortly).
یہ صفحہ صرف انگریزی میں دستیاب ہے. جاری رکھنے کیلئے "OK" کلک کریں یا موجودہ صفحہ پر رہنے "Cancel" کلک کریں۔ (اس صفحہ کیلئےاردوبہت جلدمنظر عام پرآجائےگی)