عسکری ماسٹرکارڈ جائزہ

آپ کیلئے کونسا بہترین انتخاب ہے ؟عسکری بینک ماسٹر کارڈ کریڈٹ کارڈز کی وسیع رینج پیش کرتا ہے:

  • کلاسک
  • گولڈ
  • پلاٹینیم
  • کارپوریٹ
عمر مزید
تنخواہ دار: 21سے61 سال
  • کم ازکم اٹھارہ سال
  • زیادہ سے زیادہ عمر کی کوئی حد نہیں
SEP/SEB:
21 سے65 سال
  • کم ازکم اٹھارہ سال
  • زیادہ سے زیادہ عمر کی کوئی حد نہیں
اہلیت کا معیار
تصدیق شدہ کمپنیوں کی فہرست
  • کم از کم نیٹ آمدنی :25,000روپے
  • تین مہینے کی مستقل ملازمت
برانچ صارفین (تنخواہ دار)
  • کم از کم کل آمدنی:25,000روپے
  • عسکری بینک کیساتھ کم ازکم تین ماہ تنخواہ کے اکاؤنٹ کا تعلق
برانچ صارفین (SEB / SEP )
  • کم از کم اوسط بیلنس: پچھلے 6ماہ میں 50,000روپے
  • عسکری بینک کیساتھ کم از کم ایک سال کا اکاؤنٹ کا تعلق
گورنمنٹ سیکٹر
  • BPS 17 یا اس سے زیادہ
  • کم از کم چھ ما ہ ملازمت کا دورانیہ
الیکٹرانکس کریڈٹ انفارمیشن بیورو (ECIB)اورڈیبٹ برڈن ریشو (DBR)
  • تمام درخواست گزاروں کیلئے لازمی۔ تمام موجودہ اور تجویز کردہ لایبلیٹیز کو شامل کرکے ادھار کا بوجھ نیٹ ڈسپوزیبل انکم کے 50فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

 

چارجز کی تفصیل کے لیے، برائے مہربانی عسکری بینک کا شیڈول آف چارجز ملاحظہ کریں

  • مکمل طور پر پُرشدہ اور دستخط شدہ درخواست فارم
  • قومی شناختی کارڈ کی واضح نقل
  • تازہ ترین سیلری سلپ (اصل یا تصدیق شدہ)
  • پچھلے چھ ماہ کی بینک سٹیٹمنٹ (ذاتی/مشترکہ اکاؤنٹ/ کمپنی کا نام)
  • SEP/ SEB (ذاتی ملکیت کے کاروبار) کی صورت میں بینک کی طرف سے ذاتی ملکیت کے کاروبار کا خط
  • رجسٹرڈ شراکتداری معاہدہ کی کاپی اور بینک کی طرف سے خط جو کہ شراکتداری کی حیثیت (پارٹنرشپ کنسرنز) کی تصدیق کرتا ہو
  • لمیٹڈ کمپنیوں کی صورت میں بینک کا خط ، میمورینڈم اینڈ آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن کیساتھ فارم-29/ فارم A اور سرٹیفیکیٹ آف انکارپوریشن
  • تمام بینکوں سے پہلے سے حاصل شدہ کریڈٹ کی سہولیات کی انڈرٹیکنگ (فارم CF-1) اور IPO سب سکرپشن کی نہ استعمال کی گئی سہولت کی انڈرٹیکنگ
خصوصیات تفصیلات
بہترین انعام کے پوائنٹس عسکری ماسٹر کارڈ آپ کو آپ کی خرچ شدہ رقم پر اضافی اہمیت دیتا ہے۔ مجموعیپوائنٹسآپ کی ماہانہ بلنگ سٹیٹمنٹ پر نظر آتے ہیں۔ اپنے موجودہ واؤچر کے پوائنٹس استعمال کرنے کیلئے آپ عسکری ماسٹر کی کارڈ ریوارڈ فہرست کو چن سکتے ہیں یا عسکری ماسٹر کارڈ کے لئے 0092-51-111-000-787 پر فون کرسکتے ہیں ۔
پوری دنیا میں قبولیت آپ اپنی طے شدہ کریڈٹ کی حد میں ایڈوانس کیش کی صورت میں پاکستان اور پوری دنیا میں ایسے جوکہ ماسٹر کارڈ ،1-لنک، سیریس اور میو کی علامتیں یاعسکریبینک کی مقرر کردہ شاخوں ATMs سے بینکاری کے وقت میں رقم نکلوا سکتے ہیں۔
بیلنس منتقل کرنے کی سہولت اپنے دوسرے کارڈز سے عسکری ماسٹر کارڈ میں اپنے نمایاں بیلنس کو منتقل کریں۔ اب آپ ناقابل یقین ریٹ پر بیلنس منتقل کرنے کی اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
چوبیس گھنٹے کسٹمر سروسز عسکری ماسٹر کارڈ کے ذریعے آپکی ضروری مدد صرف ایک فون کال کی دوری پر ہے۔ ہماری عسکری ماسٹر کارڈ کسٹمر سروس دن میں چوبیس گھنٹے اور ہفتے میں سات دن دستیاب ہے۔ شکایات کی رجسٹری اور اپنے سوالات کا جواب لینے کیلئے 0092-51-111-000-787 پر فون کریں۔ کراچی ، لاہور ، راولپنڈی اور اسلام آباد
کیلئے

 

سپلیمنٹری کارڈ ز اپنے پیاروں کیلئے علیحدہ سے عسکری ماسٹر کارڈ کی درخواست کی دشواری سے بچیں۔ آپ اپنے کارڈ کی درخواست دینے کےساتھ5 سپلیمنٹری کارڈز کی درخواست دے سکتے ہیں۔ آپ کو مجموعی ماہانہ اکاؤنٹ سٹیٹمنٹ دی جاےگی جو کہ آپ کے تمام کارڈز پر مشتمل ہوگی۔ یہ آفر آپ کے پیاروں کیلئے ہے جو اٹھارہ سال سے زائد عمر کے ہوں ۔
گم شدہ یا چوری شدہ کارڈز براہ مہربانی اپنے گم شدہ یا چوری شدہ عسکری ماسٹر کارڈ کی ہماری کراچی ، لاہور اور راولپنڈی /اسلام آباد فوری اطلاع دیں ۔ ایک بار جب آپ اپنے0092-51-111-000-787 پر : UAN کسٹمر سروسز کے نمبر کریڈٹ کارڈ کی گمشدگی کی اطلاع کردینگے تو آپ کی اس کارڈ کے غیر قانونی استعمال پر ذمہ داری محدود ہوگی اور آپ کو اطلاع دینے کے۲ سے ۳ ورکنگ ڈیز کے اندر متبادل کارڈ بھیج دیا جائے گا۔

 

آپکی سفری حفاظت کا جال یہ انشورنس پلان ہر عسکری کریڈٹ کارڈ ہولڈرکو درج زیل کوریج فراہم کرتا ہے، آپ دنیا میں کہیں بھی سفر کرتے ہوئے کسی بھی حادثے میں موت یا مستقل معذوری کی صورت میں درج زیل مراعات حاصل کر سکتے ہیں،وہ بھی صرف اُس صورت میں (مستند پبلک ٹرانسپورٹ کے زرائع سےسفرکرنے کی صورت میں) جبکہ آپ نے سفر کرنے کے لیے ٹکٹ عسکری کریڈٹ کارڈ کے زریعے خریدا ہو۔
حادثہ سفر پر لے جانے والی گاڑی /جہاز کے ساتھ پیش آئے تو صرف اُس صورت میں عسکری بینک انشورنس کلیم کرے گا۔
کوریج :
موت کی صورت میں %100
دونوں آنکھوں یا دو اعضاء کے مکمل ضائع ہو جانے پر %75
ایک آنکھ اور ایک عضوکے مکمل ضائع ہو جانے پر %75
ایک آنکھ یا ایک عضو کے مکمل ضائع ہو جانے پر %50
ایک انگلی یا انگوٹھہ کے مکمل ضائع ہو جانے پر %10
میزان بیمہ فی کارڈ

  • -/4,000,000 روپے=سلور کارڈ کے لیے
  • -/8,000,000 روپے=گولڈ کارڈ کے لیے
  • -/8,000,000 روپے=پلاٹینم اور کارپوریٹ کارڈ کے لیے

 

ائیرپورٹ پر اعزازی لاونجز گلی بار جب آپ بین الاقوامی سفر کرینگے تو آپ اسلام آباد ائیرپورٹ پر راول لاؤنج میں ہمارے معزز مہمان ہوں گے۔ آپ CIP کا عسکری ماسٹر کارڈ آپ کو اعزازی خدمات حاصل کرنے کا حقدار بناتا ہے جس میں شامل ہیں:

  • سنیکس اور مشروبات
  • انٹرنیٹ، ٹیلی فون اور فیکس
  • اخبارات اور میگزین
  • معروف ٹیلی ویژن نشریات
  • پرواز کی معلومات
  • لیپ ٹاپ اورموبائل فون چارج کرنے کا کنیکشن
  • قابل، تربیت یافتہ اور اچھا برتاؤ کرنے والا عملہ
  • پلاٹینم، کارپوریٹ اور ورلڈ کارڈ ہولڈرز کے ساتھ ایک مہمان بالکل مفت یہ سہولیات حاصل کر سکتا ہے
پریشانی سے آزاد سفر

 

جب آپ عسکری ماسٹر کارڈ پر بین الاقوامی سفر کیلئے ایئر لائن ٹکٹ خریدتے ہیں تو آپ حاصل کرتے ہیں

  • سامان ملنے میں 6گھنٹے سے زائدتاخیر پر 100,000 روپے تک کی انشورنس
  • سامان گم ہونے کے مطالبے پر 20,000 روپے تک کی انشورنس
  • مذکورہ بالا آفرزپر چند شرائط لاگو ہیں
ایئر پورٹس پر اعزازی میجسٹک لاؤنج سروسز لاؤنج سروسز میجسٹک لاؤنجز کا لطف اٹھائیں جو اپنی نوعیت کی بہترین لاؤنج سروس ہے ۔ عسکری ورلڈ ، کارپوریٹ ، پلاٹینم اور گولڈ ماسٹر کارڈ کریڈٹ کارڈ کے ساتھ اپنے بیرون ملک سفر کے دوران جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، کراچی اور باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ ، پشاور پر میجسٹک لاؤنجز کی اعلیٰ معیاری سہولیات حاصل کریں ۔
ہر کارڈ ہولڈر اور اس کے ہمراہ ہر مہمان کیلئے عسکری ماسٹر کارڈ کریڈٹ کارڈ سے 1 روپیہ وصول کیا جائے گا ۔
خصوصیات

  • خصوصی سگار لاؤنج
  • اعلیٰ معیار ی فوڈ سروس
  • عمدہ نشستیں
  • معیاری طعام
  • تیز ترین وائی فائی
  • بزنس سینٹر
  • اخبارات اور رسائل
  • پروازکے متعلق معلومات اور اعلانات
  • چارجنگ اسٹیشن

فاسٹ ٹریک
فاسٹ ٹریک صارفین کو درج ذیل خصوصی سروسز پیش کرتا ہے ۔

  • ایمیگریشن اور سکیورٹی کے دوران فاسٹ ٹریک
  • گزارش کرنے پر ہینڈ بیگیج ٹرالی
  • اعزازی ویلکم ڈرنک
  • مفت پورٹر سروس
  • گزارش پر مفت گالف کارٹ سروس
  • وقف کردہ براہ راست خدمات
  • عسکری ورلڈ ، کارپوریٹ اور پلاٹینم ماسٹر کارڈ کریڈٹ کارڈ ز پر دستیاب ہے ۔
کریڈٹ شیلڈ یہ کور بینک کے ساتھ تعلقات کے دوران انتقال کر جانے والے یا معذور ہو جانے والےافراد ہو انشورنس فراہم کرتا ہے، کور مندرجہ زیل ہیں۔

  • بنیادی موت
  • مستقل اور مکمل معذوری
  • حادثہ یا بیماری
  • کریڈٹ شیلڈ کے لیے پریمیم کٹوتی بقایا قرض کے6/10000 یا 0.6% فیصد ہے۔
ڈسکاؤنٹ اور پروموشونز آپ کا عسکری ماسٹر کارڈ آپ کو پاکستان بھر میں خصوصی ڈسکاؤنٹ اور پروموشن کا حقدار بناتا ہے۔ ہمارے موجودہ پرمو شن کی مزی دتفصیلات کیلئے اپنی کریڈٹ کارڈ سٹیٹمنٹ کی تفصیلات اور ویبسائٹ کا جائزہ لینا یاد رکھیں۔

آپ ہمارے کسی بھی کنزیومربزنس سنٹرزیا شاخوں پر درخواست دے سکتے ہیں یا چوبیس گھنٹے ہمارے کال سینٹر 0092-51-111-000-787 پر فون کرسکتے ہیں۔ ہمارا مخلص نمائندہ آپ کے قرض کی درخواست مکمل کرنے اور دوسری رسمی کاروائیوں میں مدد کرے گا

/* */