ریوارڈ ریڈمپشن پروگرام

عسکری بینک ریوارڈز ریڈمپشن پرو گرام سے شاپنگ ہوئی اب اور بھی دلچسپ اور فائدہ مند! اب آپ ہر آن لائن پیمنٹ یا ہمارے شراکت دار برانڈز کی منتخب آؤٹ لٹس پر اپنا عسکری ماسٹر کارڈ سوائپ کرنے پر ریوارڈ پوائنٹس حاصل کر سکتے ہیں۔
ہمارے قابل قدر صارف ہونے کے ناطے، آپ اس پروگرام میں پہلے سے ہی رجسٹرڈ ہیں اور اپنے عسکری کریڈٹ کارڈ سے خرچ کرنے پر ریوارڈ پوائنٹس حاصل کر سکتے ہیں۔
ہمارے پارٹنر مرچنٹس کی آؤٹ لٹس پر اپنا عسکری ماسٹر کارڈ سوائپ کر کے ریوارڈ پوائنٹس حاصل کریں اور ان ریوارڈ پوائنٹس کے ذریعے خریداری کریں۔ ریوارڈ پوائنٹس ملک بھر میں 200 سے زائد ریٹیل آؤٹ لٹس کے حامل 50 سے زائد بڑے برانڈزسے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

آپ درج ذیل پانچ سادہ مراحل پر عمل کر کے اپنے ریوارڈ پوائٹس حاصل کر سکتے ہیں:
مرحلہ 1
اپنے ریوارڈ پوائنٹس کا سٹیٹس جاننے کے لیے آپ:

  • 24 گھنٹے ہماری ہیلپ لائن 787-000-111 پر کال کر یں
  • اپنی آخری عسکری کریڈٹ کارڈ کی سٹیٹمنٹ چیک کر یں
  • شراکت دار برانڈ آؤٹ لٹ پر کینوپی او ایس ٹرمینل پر اپنے کریڈٹ کارڈ سوائپ کریں

مرحلہ 2
ہر ریوارڈ پوائنٹ کی مالیت 0.17 روپے ہے۔ کسی شراکت دار برانڈ آؤٹ لٹ سے اپنی پسند کی خریداری کرنے کے لیے آپ اپنے عسکری ماسٹر کارڈ کریڈٹ کارڈ پر دستیاب ریوارڈ پوائنٹس کی مانیٹری ویلیو حاصل کر سکتے ہیں۔
مرحلہ 3
خریداری پر اپنے دستیاب ریوارڈ پوائنٹس استعمال کرنے کے لیے ہمارے ریڈمپشن پارٹنر آؤٹ لٹ کے پیمنٹ کاؤنٹر پر کینو پی او ایس ٹرمینل پر اپنا عسکری ماسٹر کارڈ کریڈٹ کارڈ سوائپ کریں۔
مرحلہ4
ریوارڈ پوائنٹ کا بیلنس کینو ٹرمینل سکرین پر نظر آئے گا۔ ناکافی ریوارڈ پوائنٹس کی صورت میں، آپ کی خریداری کی بقیہ ادائیگی آپ کے عسکری ماسٹر کارڈ کریڈٹ کارڈ سے وصول کی جا سکتی ہے۔
مرحلہ 5
سیلز سلپ پر دستخط کر کے ٹرانزیکشن کی منظوری کی تصدیق کریں۔
عسکری ماسٹر کارڈ کریڈٹ کارڈ ریڈمپشن پروگرام کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، برائے مہربانی 24 گھنٹے ہماری ہیلپ لائن787-000-111 پر کال کریں۔

1. میں ریوارڈ پوائنٹس کیسے حاصل کر سکتا ہوں؟میں ایک ٹرانزیکشن پر کتنے ریوارڈ پوائنٹس حاصل کر تا ہوں؟
آپ اپنے عسکری کریڈٹ کارڈ سے 50 روپے خرچ کرنے پر 1 ریوارڈ پوائنٹ حاصل کر تے ہیں۔
2. میں ریوارڈ پوائنٹس کا بیلنس کیسے معلوم کر سکتا ہوں؟
اپنے کارڈ پر ریوارڈ پوائنٹس کا بیلنس معلوم کرنے کے لیے آپ:

  • 24 گھنٹے ہماری ہیلپ لائن 787-000-111 پر کال کر یں
  • اپنی آخری عسکری کریڈٹ کارڈ کی سٹیٹمنٹ چیک کر یں
  • شراکت دار برانڈ آؤٹ لٹ پر کینوپی او ایس ٹرمینل پر اپنے کریڈٹ کارڈ سوائپ کریں

3. کیا میں کئی کارڈز پر ریوارڈ پوائنٹس اکٹھے کر سکتا ہوں یا ایک کارڈ اکاؤنٹ سے دوسرے میں پوائنٹس کی منتقلی کر سکتا ہوں
نہیں، یہ سہولت میسر نہیں ہے۔
4. سپلیمنٹری کارڈ پر ریوارڈ پوائنٹس حاصل کئے جا سکتے ہیں؟
نہیں، ریوارڈ ز ریڈمپشن صرف بنیادی / پرائمری کارڈ ہولڈر کی جانب سے کئے جا سکتے ہیں۔
5. کیامیرے کارڈ پر حاصل کئے گئے ریوارڈ پوائنٹس کی کوئی تاریخ تنسیخ ہے؟
آپ کے عسکری کریڈٹ کارڈ پر حاصل کئے گئے ریوارڈ پوائنٹس کی معیاد ہر تین سال بعد ختم ہو جاتی ہے۔
6. کیا ایک کارپوریٹ کارڈ ہولڈر اپنے ریوارڈ پوائنٹس کینو پی او ایس کے ذریعے حاصل کر سکتا ہے؟
نہیں، یہ سہولت صرف کلاسک، گولڈ، پلاٹینم اور ورلڈ کلاس ماسٹر کارڈ کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کو میسر ہے۔
7. کیا کارڈ کی تنسیخ کے بعد میں ریوارڈ پوائنٹس حاصل کر سکتا ہے؟
نہیں، کارڈ کی تنسیخ کے بعد ریوارڈ پوائنٹس حاصل نہیں کئے جا سکتے۔
8. اپنے ریوارڈ پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے کون کون سے راستے دستیاب ہیں؟
ہمارے تمام شراکت دار برانڈز کی تفصیلی فہرست بمعہ ان کا پتہ حاصل کرنے کے لیے برائے مہربانی ہمارے ریڈمپشن پارٹنرز ملاحظہ کریں۔

/* */