عسکری کیش فار کارڈ

کیش فار کارڈ عسکری بینک کی ایک ایسی سروس ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی تفویض کردہ کریڈٹ لِمٹ کا 70 فیصد اپنے عسکری اکاؤنٹ میں یا بذریعہ بینک
چیک کیش کی صورت میں حاصل کر سکتے ہیں۔
اہلیت
تمام ایکٹیو عسکری کریڈٹ کارڈ ہولڈرز بینک کی داخلہ پالیسیوں کے تحت اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
فنڈ ٹرانسفر کے طریقے
اگر آپ کا عسکری اکاؤنٹ ہے تو نقد رقم آپ کے اکاؤنٹ میں مہیا کی جا سکتی ہے۔
آپ کا کوئی کیش اکاؤنٹ نہ ہونے کی صورت میں آپ بینکرز چیک بھی وصول کر سکتے ہیں۔
فنڈ ٹرانسفر کا دورانیہ
کسٹمر کے اکاؤنٹ میں فنڈ کی منتقلی میں عموماً 3 سے 4 ایام لگتے ہیں
درخواست دینے کے لیے:
اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے آپ ہمارے وائس اینڈ ورچوئل سینٹر 787-000-111 پر کال کر سکتے ہیں

  • آپ کو تفویض کردہ 70 فیصد تک کیش کی غیر استعمال شدہ لمٹ حاصل کی جا سکتی ہے
  • 24 ماہ تک کی آسان مدت
  • ادائیگی فیس 1000/- روپے
  • 2 فیصد فی ماہ کا کم ترین مارک اپ ریٹ
  • کوئی ضامن یا بعد کی تاریخوں کے چیک درکار نہیں
  • کوئی دستاویزی کارروائی درکار نہیں

1. میں اپنے کریڈٹ کارڈ پر کیش ایڈوانس کی سہولت کیسے حاصل کر سکتا ہوں؟
یہ سہولت حاصل کرنے کے لیے آپ ہمارے کال سینٹر پر کال کر سکتے ہیں۔
2. میں اپنے کریڈٹ کارڈ کے عوض کتنی نقد رقم حاصل کر سکتا ہوں؟
آپ اپنی تفویض کردہ کریڈٹ لمٹ کے 70 فیصد تک رقم حاصل کر سکتے ہیں جو لمٹ کی دستیابی سے مشروط ہے۔
3. کیا یہ کیش ایڈوانس جیسا ہے جو میں اے ٹی ایم سے حاصل کر سکتا ہوں؟
چارجز کے اعتبار سے یہ مختلف ہے۔ اس سہولت کے ذریعے آپ عام کیش ایڈوانس سے کہیں زیادہ کم شرح پر کیش ایڈوانس حاصل کریں گے۔
4. میں اس سہولت کی رقم کیسے واپس ادا کر سکتا ہوں؟
آپ 3 سے 24 ماہ کی مساوی ماہانہ اقساط کے ذریعے رقم کی واپس ادائیگی کر سکتے ہیں۔
5. کیش ایڈوانس کے پراسسنگ چارجز کیا ہیں؟
اس سہولت کے پراسسنگ چارجز صرف 1000/- روپے ہیں۔
6. نقد رقم میں کہاں سے وصول کر سکتا ہوں؟
آپ کا عسکری اکاؤنٹ ہونے کی صورت میں برائے مہربانی ہمیں تفصیلات مہیا کریں اورنقد رقم آپ کے اکاؤنٹ میں دستیاب کر دی جائے گی۔ اگر آپ کا عسکری اکاؤنٹ نہیں تو آپ بینکرز چیک کے ذریعے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
7. بینکرز چیک میں کتنی جلدی وصول کر سکتا ہوں؟
آپ کی درخواست کے چار ایام کار کے اندر اندر۔
8. اگر میں اپنے اگلے بل میں پوری رقم کی واپس ادائیگی کرنا چاہوں تو کیا یہ ممکن ہے؟
ہاں، تاہم اس صورت میں آپ کی ٹرانزیکشن پر SOC کے مطابق ابتدائی ٹرمینیشن چارجز،جو فی حال بقیہ رقم کے 1,075/- روپے یا 5.5 فیصد، جو بھی زیادہ ہو، عائد ہوں گے۔

/* */