پرسنل فنانس

آپ عسکری بینک کی بدولت پرسنل فنانس کے بےشمار مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ فنانسنگ کی بے مثال خصوصیات جیسا کہ ادھار کی رقم، واپس کرنے کا عرصہ، اور سب سے آسان ماہانہ قسطوں کی صورت میں عسکری پرسنل فنانس اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ اپنے ادھار سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔ اس سے قطع نظر کہ آپ کی ضرورت کیا ہےعسکری بینک کے پاس آپ کی خدمت کیلئے پہلے سے بھی زیادہ راستے ہیں۔

 

خصوصیات تفصیلات
ادھار کی رقم
  • کم ازکم :50,000روپے
  • زیادہ سے زیادہ: 500,000روپے
عمر 60-21 سال (ادھار کی میچورٹی ساٹھ سال تک)
مدت 4-1 سال تک
الیکٹرانکس کریڈٹ انفارمیشن بیورو (ECIB)اورڈیٹ برڈن ریشو(DBR) تما م درخواست گزاروں کیلئے ضروری ہے۔ تمام موجودہ اور مجوزہ لایبیلیٹیز کو شامل کرنے کے بعد بھی ادھار کا بوجھ نیٹ ڈسپوزیبل انکم کے 50فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔
پروسیسسینگ / دوسرے چارجز " چارجزکے شیڈول" کے مطابق

مارک اپ

سیگمنٹ سالانہ مارک اپ
برانچ صارفین (تنخواہ دار) 22 فیصد
برانچ صارفین (SEB / SEP ) 26 فیصد
نا ن برانچ صارفین (تنخواہ دار) 24 فیصد
نا ن برانچ صارفین (SEB/SEP ) 28 فیصد

کم ازکم نیٹ آمدنی

کیٹیگری کم از کم نیٹ آمدنی کی شرط ریلیشن/ سروس کی مدت
عسکری بینک برانچ صارفین (تنخواہ دار) 25,000روپے عسکری بینک کے ساتھ تین ماہ کا تنخواہ دارانہ تعلق اور موجودہ کمپنی کے ساتھ مستقل ملازمت کے کم از کم چھ سال
عسکری بینک برانچ صارفین
(SEB/SEP)
70,000روپے عسکری بینک میں 1سال سے اکاؤنٹ
سرکاری شعبہ بی پی ایس 17یا اس سے اوپر چھ ماہ سروس کی مدت
  • درخواست گزار کی طرف سے مکمل طور پر پُرشدہ اور دستخط شدہ درخواست فارم
  • کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی واضع فوٹوکاپی
  • تنخواہ کی تازہ ترین سلپ
  • تنخواہ دار کے لئےپچھلے 3 ماہ کی بینک سٹیٹمنٹ
  • SEB اور SEP کیلئےپچھلے چھ ماہ کی بینک سٹیٹمنٹ
  • SEB اور SEP کی صورت میں کاروبار کا تین سالہ ثبوت درکارہے
  • CF-1 فارم انڈرٹیکنگ

آپ ہماری کنزیومر بزنس سنٹرز/ شاخوںپر تشریف لا کر یا 24 گھنٹے ہمارے کال سینٹر 0092-51-111-000-787پر بذریعہ فون کال رابطہ کرکے درخواست دے سکتے ہیں۔ ہمارا سرگرم سٹاف آپ کی درخواست فارم مکمل کرنے اور جمع کروانے کے طریقہ کار میں آپ کی مد د کرے گا۔
آپ اپنی تفصیلات یہاں جمع کروا سکتے ہیں ، ہمارا سٹاف آپ سے رابطہ کرے گا۔

/* */