اس طرح کا قرضہ ان صارفین کیلئے پیش کیا گیا ہے جو پہلے سے ہی زمین کے مالک ہیں اور انہیں اس زمین پر گھر تعمیر کرنے کیلئے فنڈز کی ضرورت ہے۔یہ قرضہ (BOQ) کے مطابق قسطوں میں جاری کیا جائے گا جو کہ صارف جمع کرائے گا اور بینک کے منظور شدہ مالیت کا تجزیہ کرنے والی ایجنسی اسکی تصدیق کرے گی –
گھر خریدئیے:
جس طرح نام سے ظاہر ہے، اس طرح کا قرض پہلے سے تعمیر شدہ گھر کی خریداری کیلئے ہے۔
پلاٹ خریدیں اور تعمیر کریں:
یاس قسم کا قرضہ ان صارفین کیلئے ہے جو کہ پلاٹ خرید کر اور اس پلاٹ پرگھر تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ یہ قرضہ قسطوں میں جاری کیا جائے گا جو کہ پلاٹ خریدنے کے لئے اور پھر تعمیر کے دوران (BOQ) کے مطابق ہو گی جو کہ صارف جمع کرائے گااور بینک کے منظور شدہ مالیت اخذ کرنے والی ایجنسی سے تصدیق ہو گی
مرمت:
یہ قرضہ ان صارفین کیلئے ہے جن کے پاس پہلے سے ایک گھر ہے اور گھر کی مرمت/بہتری کیلئے فندز درکار ہیں ۔یہ قرضہ دو قسطوں میں جاری کیا جائے گا جو کہ (BOQ) کے مطابق ہوں گی – جو کہ صارف جمع کرائے گا اور بینک کے منظور شدہ مالیت اخذ کرنے والی ایجنسی سے تصدیق ہوگا
بیلنس منتقلی کی سہولت:
اس طرح کا قرض دوسرے اداروں کے ان قرض دہندگان کیلئے پیش کیا جاتا ہے جو سروس، قیمتوں اور تعلق کی بنیادوں پر عسکری بینک کی طرف منتقل ہونا چاہتے ہیں۔ دوسرے مالی اداروں سے لئے گئے قرضہ کا ریکارڈ مثبت ہونا چاہیے ۔ زیر تعمیر پراپرٹیز کیلئے بیلنس منتقلی کی سہولت سختی سے منع ہے۔
This page is only available in English. Click "OK" to continue or "Cancel" to stay on the current page (urdu for the same shall be communicated shortly).
یہ صفحہ صرف انگریزی میں دستیاب ہے. جاری رکھنے کیلئے "OK" کلک کریں یا موجودہ صفحہ پر رہنے "Cancel" کلک کریں۔ (اس صفحہ کیلئےاردوبہت جلدمنظر عام پرآجائےگی)