(a) کرنٹ ڈیپازٹ اکاؤنٹ(CDA)
افراد( انفرادی یا مشترکہ)،پروپرائيٹر شپ کنسرنز، پروپرائيٹر شپ فرمز، پبلک اور پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں (جس میں گارنٹی لمیٹڈ اور فرد واحد کی کمپنیاں)، گورنمنٹ کے ادارے، کارپوریشنز، کلبز، سوسائٹیاں ، انجمنیں، این جی اوز / این پی اوز / خیراتی ادارے وغیرہ CDAاکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں۔ یہ پاکستانی روپوں اور غیر ملکی کرنسیوں میں بھی کھلوایا جا سکتا ہے۔
خصوصیات ( پاکستانی روپیہ اکاؤنٹ) |
خصوصیات (غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ) |
- اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے کم از کم ڈیپازٹ کی رقم 500روپے
- کم از کم بیلنس کی کوئی شرط نہیں
- ویزا ڈیبٹ کارڈ
- آئی ۔ نیٹ بینکنگ
|
- امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ، یورو، جاپانی ین اور اماراتی درہم میں کھلوایا جاسکتا ہے۔
- اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے کم از کم ڈیپازٹ کی رقم 500 امریکی ڈالر یا اسکےمساوی ہونی چاہیئے۔
- اکاؤنٹ بند کرانے کے چارجز ، چارجز شیڈول کے مطابق لاگو ہوتے ہیں
|
(b) ۔ بیسک بینکنگ اکاؤنٹ (BBA)
بیسک بینکنگ اکاؤنٹ خاص طور پر طالب علموں، پنشنرز اور کم آمدنی والے تنخواہ دارافراد کی بینکاری ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ BBA صرف پاکستانی روپے میں کھلوایا جاسکتا ہے۔
اہلیت |
درج ذیل کیٹیگریز سے تعلق رکھنے والے افراد BBA اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں
- کم آمدنی والے تنخواہ دار افراد
- پنشن وصول کرنے والے
- طلبہء
|
خصوصیات |
- اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے کم از کم ڈیپازٹ 1,000 روپے ہے ۔
- کم سے کم بیلنس کی کوئی شرط نہیں۔ تاہم وہ BBA اکاؤنٹ جس میں مسلسل چھ مہینوں تک صفر بیلنس ہوگا وہ بند کر دیا جائے گا۔
- بحا لی کی کوئی فیس نہیں ہے
- ہر مہینے دو مفت کاؤنٹر ڈیپازٹ ٹرانزیکشن
- ہر مہینے دو مفت چیک کیش کرانا
- اے ٹی ایم سے لامحدود مفت رقم نکلوانا
- سالانہ اکاؤنٹ کی سٹیٹمنٹس
- BBAصارفین کواپنےاکاؤنٹس کوعسکری آسان اکاؤنٹ یاریگولرکرنٹ / سیونگز اکاؤنٹ میں تبدیل کر نے کی ترغیب دی جاتی ہے اور سہولت فراہم کی جاتی ہے
|