ڈس کلیمر

اعلامیہ دست برداری :

عسکری بینک لمیٹڈ کی اس ویب سائٹ کے صارفین  سے مراد آپ لوگ ہیں یعنی ویب سائٹ دیکھنے والے اور ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرنے والے ۔ اس سائٹ پر موجود معلومات، آپ کے ذاتی استعمال کے لئے ہے، اور آپ اس بات پر متفق ہوں گے کہ اس ویب سائٹ کے آپ کے استعمال اوریا ویب سائٹ پر دستیاب کسی بھی خدمات “جہاں ہے جیسے ہے ” کی بنیاد پر ہے اور صرف مصنوعات کا استعمال ، ہر وقت اور ہر صورت میں مندرجہ ذ یل اعلامیہ دست برداری اور شرائط و قواعد و ضوابط اور اس سائٹ کے استعمال سے متعلق حالات سے مشروط ہو گا-۔

آپ ان صفحات پر دکھائے گئے مواد کوغیرتجارتی/غیر کاروباری استعمال کےلئےڈاؤن لوڈکرسکتے ہیں ۔ تاہم ، آپ اس مواد کے اجزا کو عوامی اور تجارتی مقاصد کے لئے تقسیم، دوبارہپیش کرنے،نظر ثانی، ریکارڈ، ترسیل اشاعت، دوبارہ استعمال، رپورٹ اور استعمال نہیں کر سکتے ہیں۔ AKBL ہروقت ساتھ ساتھ دکھائے جانے والے مواد پر تمام دانشورانہ املاک کے حقوق کا حامل ہو گا ۔ ویب سائٹ تک رسائی اور ویب سائٹ و سہولیات کا استعمال آپ کی اپنی مکمل ذمہ داری پر ہوگا اور واسطہ یا بلواسطہ اس کا AKBL سے قطعی طور پر کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔ جن خدمات اور مصنوعات کا ذکر کیا گیا ہے وہ آپ کی معلومات کے لئے ہیں اور اسے AKBL کی طرف سے اظہار دلچسپی تشکیل دینا نہیں سمجھا جائے گا۔ AKBL کسی بھی صورت حال یا اس ویب سائٹ یا اسکے مندرجات کے استعمال سے متعلق پیدا ہونے والے کسی بھی قسم کے کسی بھی نقصانات میں آپ کا یا کسی تیسری پارٹی کا ذمہ دار نہ ہوگا اور نقصانات میں ضائع شدہ منافع، ضائع شدہ موقع، خصوصی،ضمنی ، حادثاتی، بالواسطہ نتیجے میں یا تادیبی نقصانات شامل ہیں لیکن صرف انہی تک محدود نہیں ہیں خواہ AKBL کو اس قسم کے نقصانات کے امکانات کامشورہ دیا گیا ہو۔

مندرجہ بالا کا اطلاق ہوگا اس بات کے قطع نظر کہ کوئی دعویٰ معاہدے، ٹورٹ، نظر اندازی، خالص ذمہ داری یا کسی اور وجہ سے سامنے آئے گا

ان مندرجات، خبروں ، معلومات، تخلیقی کاموں ، متن،ویڈیو، آڈیو، تصویر اور ان صفحات پر تصاویر کو کاپی رائٹ قوانین کے تحت تحفظ حاصل ہے۔

وہ ویب سائٹس جو ان صفحات سے منسلک ہیں وہ AKBL کے کنٹرول میں نہیں ہیں اور AKBL اس طرح قسم کی منسلک سائٹس پر دستیاب مواد کے لئے کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ ان لنکس کو حوالہ جات اور صرف سہولت کے لئے فراہم کیا جاتا ہے اور اس طرح کی دیگر ویب سائٹس تک رسائی اوراستعمال آپ کی اپنی ذمہ داری پر منحصر ہے۔ AKBL معلومات یا اُس مواد کی جو اس سائٹ پر یا منسلک سائٹس میں سے کسی پر موجود ہوں اس کی موزونیت، درستگی یا کاملیت کی ظاہراً ‘ اشارتاً یا قانوناً وارنٹی نہیں دیتا ہے۔

AKBL مواد، ترتیب ، درستگی، بروقت ہونے ، کاملیت، سچائی اور معلومات یا معلومات کے ذرائع کی صورت حال پر کوئی وارنٹی، نمائندگی یا گارنٹی نہیں دیتاہے۔

AKBL کوئی وارنٹی، نمائندگی یا ضمانت نہیں دیتا کہ معلومات غیر تعطل شدہ اور غلطی سے پاک ہونگی۔ AKBL ویب سائٹ کے چلاۓ جانے اس کی کارکردگی یا دستیابی کی تصدیق نہیں کرتاہے۔ AKBL مکمل طور پر یا جزوی طور پر کسی بھی نقصان یا خسارے جیسا کہ کارروائیوں، بھول چوک یا خریداری میں اس کے کنٹرول سے باہر کے حالات، تالیف، فراہمی معلومات یا کسی بھی بھول چوک، غلطیوں سے پاک یا معلومات کی فراہمی میں غلطی یا تاخیر، معلومات یا کیے جانے والے کسی بھی فیصلے کی فراہمی میں رکاوٹ، کی گئی کاروائی، یا نقصان کے ساتھ ساتھ پیش کی گئ معلومات پر انحصار کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے لئے ذمہ دار نہیں ہوگا۔
نہ تو AKBL اور نہ ہی اس کے ملحقہ اداروں، افسران، ڈائریکٹرز، ملازمین یا ایجنٹوں نے کسی ایک یا اس ویب سائٹ پرمذکور کمپنیوں کی طرف سے جاری کردہ کسی بھی سیکیوریٹیز کے اجرا کے حوالے سے سفارش کی ہے۔

اہم بات: اس ویب سائٹ کے وزٹرز پریزنٹیشن کو تبدیل کرنے کے لئے، دوبارہ پیش کرنے کے لئے، دوبارہ ترسیل کے لئے، فروخت، تقسیم، اشاعت، نشر ، گردش یا تجارتی مقاصد کے لئے AKBL کی تحریری رضا مندانہ اجازت کے اظھار کے بغیر کسی بھی انداز میں معلومات سے فائدہ نہ اٹھانے پر اتفاق کرتے ہیں اور نہ ہی معلومات کو کسی غیر قانونی مقصد کے لئے استعمال کریں گے ۔ سائٹ پر آنے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ معلومات تک رسائی حاصل کرنے کے لئے دستی طریقے سے درخواست دیں نہ کہ وہ کسی پروگرام کے تحت میکرو یا دوسرے خود کار وسائل کی ذریعے درخواست دیں ۔ یہاں مذکور تمام شرائط و ضوابط کا اطلاق عسکری بینک کے ملازمین پر بھی ہوتا ہے۔

/* */