آسک سونا کارڈ پروپرائیٹری پیمنٹ/ٹرانزیکشن ڈیبٹ کارڈ ہے جسمیں پلاسٹک منی کی خصوصیات ہیں جو کہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی ایل) اور اسکے ڈیلرز کیلئے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔
- آسک سونا کارڈ کیلئے کون درخواست دے سکتا ہے؟
صرف ایف ایف سی ایل کے ایسے رجسٹرڈ ڈیلر جو عسکری بینک میں آسک سونا اکاؤنٹ رکھتے ہیں وہ درخواست دے سکتے ہیں۔
- آسک سونا کارڈ کیلئے اہلیت کا معیار کیا ہے؟
کوئی بھی ڈیلر جس نے کسی بھی عسکری بینک کی شاخ میں اکاؤنٹ کھلوایا ہے وہ آسک سونا کارڈ کیلئے درخواست بھیج سکتا ہے۔
- کیا آسک فار سونا کارڈ کیلئے کوئی سالانہ فیس ہے؟
نہیں، آسک سونا کارڈ بغیر کسی خرچ کے جاری کیا جاتا ہے۔
- ایک ڈیلر اکاؤنٹ سے ایف ایف سی ایل اکاؤنٹ میں فنڈز کی منتقلی میں کتنا وقت لگتا ہے؟
آسک سونا کارڈ کو سوائپ کرنے سے ہی ڈیلر اکاوئنٹ سے عسکری بینک میں رکھے جانے والے ایف ایف سی ایل اکاؤنٹ میں فوری فنڈز منتقل ہوجاتے ہیں۔
- کسطرح ایک ڈیلر اپنی مکمل کردہ ٹرانزیکشن کا نوٹیفکیشن موصول کریگا؟
ڈیلر کی ٹرانزیکشن پر عملدرآمد کیساتھ ہی اسے اسکے سیل نمبر پر ایس ایم ایس موصول ہوگا۔
- آسک سونا کارڈ ، ڈیبٹ کارڈ سے کسطرح مختلف ہے؟
آسک سونا کارڈ صرف ایف ایف سی ایل کے مجاز سیلز پوائنٹ سے اشیا ء کی خریداری کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسکو اے ٹی ایمز پر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
- کیا آسک سونا کارڈ کی تبدیلی کیلئے کوئی چارجز ہیں؟
گم ہوجانے یا نقصان کی صورت میں سال میں ایک بار آسک سونا کارڈ کی تبدیلی مفت ہوگی۔ تاہم، اسکے بعد کی آسک سونا کارڈ کی تبدیلی کیلئے بینک کے چارجز شیڈول کیمطابق چارجز ہونگے۔
- کیا آسک سونا کارڈ کے غلط استعمال کے کوئی امکان ہیں؟
نہیں۔ چونکہ یہ کارڈ صرف ایف ایف سی ایل کے مجاز پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) مشینوں پر استعمال کیا جاسکتا ہے ، اسلئے اس کارڈ کے غلط استعمال کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔
- آسک سونا کارڈ کو استعمال اور بند کرانے کا کیا طریقہ کار ہے؟
ایف ایف سی ایل ڈیلر اپنے آسک سونا کارڈ کو استعمال میں لانے یا بند کرانے کیلئے عسکری بینک کے 24/7 کال سینٹر پر
051-111-000-787پر فون کرسکتا/سکتی ہے۔