مجموعی جائزہ

پاکستانی معیشت میں زراعت کا کردار بہت اہم ہے۔ متنوع جغرافیائی اور موسمی حالات کیوجہ سے ملک زرعی ترقی اور بڑھوتری کی شاندار قابلیت رکھتا ہے۔ عسکری بینک کے ایگریکلچر اور رورل بزنس ڈویژن (اے آر بی ڈی) نے کسانوں کی بڑھتی ہوئی کریڈٹ کی مانگ کو آسان، قابل رسائی اور سستے طریقے سے بہتر اور موثر ترسیل اور کنٹرول میکنزم کے ذریعے مزید طاقت دی ہے۔ہمیشہ کی طرح جدید پراڈکٹ کی رینج، مارکیٹ کے بہترین ریٹس کیساتھ بینک نے زرعی بینکاری کے طے شدہ اہداف سے آگے نکلنا جاری رکھا ہے۔

کاروباری بڑھوتری پر توجہ دیتے ہوئے اس یونٹ نے بیک آفس پراسیسنگ میں مزید بہتری حاصل کی ہے جسمیں کریڈٹ کی شروعات، آپریشنز، رسک مینیجمنٹ کے ساتھ کاروباری ڈاینامکس اور ریگولیٹری فریم ورک بھی شامل ہے۔ اے آر بی ڈی کو پورے ملک میں 142 شاخوں تک پھیلا دیا گیا ہے اور اپنے سٹیک ہولڈرز کیساتھ خدمات کی ترسیل اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے ذریعے کسانوں کے طرز زندگی بہتر کرنے کیلئے مستعدی سے مصروف ہیں۔

/* */