گورنمنٹ ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی ادائیگی

سرکاری ٹیکسز اور ڈیوٹیز عسکری بینک لمیٹڈ کی تمام برانچز، ATMs، انٹرنیٹ اور موبائل بینکنگ کے ذریعے با آسانی ادا کریں۔ یہ سہولت انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، ایکسائز ڈیوٹی اور کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی کے لیے دستیاب ہے۔

ادائیگی بذریعہ برانچز -کاؤنٹر پر (OTC)

  • ایف بی آر کے واجبات نقد یا چیک کی صورت میں جمع کروائے جا سکتے ہیں، خواہ عسکری بینک یا دیگر بینکوں کے ہوں۔
  • ادائیگی کرنے والے صارف کو سسٹم سے تیار کردہ ایف بی آر چالان بشمول PSID نمبر، رقم اور دیگر متعلقہ دستاویزات مہیا کرنے ہوں گے۔
  • چالان فارم کے علاوہ، ڈپازٹر کو بینک کی مجوزہ ڈپازٹ سلپ بھی مہیا کرنی ہوگی، جو ڈپازٹر کی جانب سے پُراور دستخط شدہ ہونی چاہئے۔
  • ڈپازٹ سلپ پر بینفشری کا ٹائٹل ”فیڈرل بورڈ آف ریونیو“ درج کرنا ہو گا۔ تاہم، ٹیکس کلیکشن کے لیے چیک / انسٹرمنٹ بنام ”عسکری بینک ایف بی آر ٹیکس کلیکشن“ ہو گا۔
  • ڈپازٹ سلپ بشمول ٹیکس پیئر کے موجودہ رابطہ نمبر کے ہر لحاظ سے مکمل ہونی چاہئے۔

 

ادائیگی بذریعہ ATMs یا انٹرنیٹ/ موبائل بینکنگ

  • ٹیکس دہندہ IRIS)FBR) یا کسٹمز (WeBoc)کے سسٹم تک رسائی حاصل کرے گا اور مزید استعمال کے لیے PSID (پیمنٹ سلپ آئی ڈی)کے لیے اپنے ٹیکس کی تفصیلات پُر کرے گا۔
  • ٹیکس دہندہ ٹیکس کی ادائیگی کے لیے، ATM یا انٹرنیٹ بینکنگ پورٹل پر جائے گا اور ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات کے حصول کے لیے پہلے مرحلے میں حاصل ہونے والی PSID درج کرے گا۔ ٹیکس دہندہ یا اس کا ایجنٹ تفصیلات کی توثیق کے بعد ٹیکس ادائیگی کی تصدیق کرے گا۔
  • ٹیکس دہندہ کا اکاؤنٹ ڈیبٹ کر کے بذریعہ 1 لنک سسٹم SBP BSC میں موجود سرکاری اکاؤنٹ کریڈٹ کیا جائے گا۔
  • جیسے ہی ٹیکس دہندہ کا اکاؤنٹ ڈیبٹ ہو گا،1 لنک سسٹم WeBoc یا IRIS کے لیے ایک پیغام (میسج) بھیجے گا کہ PSID کے مطابق ادائیگی موصول ہو گئی ہے۔
  • تصدیق کے لیے ٹیکس دہندہ ATM کی سکرین یا انٹرنیٹ بینکنگ پورٹل پر ادائیگی کی تصدیق کا الیکٹرونک ڈسپلے دیکھ سکتا ہے۔
/* */