عسکری بینک کی انٹرن شپ کا مقصد کم سے کم وقت میں تربیت اور نشاندہی کی مدد سے اصل کارپوریٹ کی دنیا کے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تجربات کو منکشف کرنا ہے۔ ہم ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو جاننے کی لگن رکھتے ہیں اور کامیابی کی جانب اپنے راستے کی تشکیل کے لئے کوشاں ہیں۔ ہمارے قابل ِ احترام سینئیرزاپنی حمایت اور دستگیری کے سبب اس عمل کو مزید پرسہولت بناتے ہیں، جو اپنی پیش کردہ رہنمائی کے سبب ان انٹرنز کو بطور اثاثہ استعمال کرتے ہیں۔
انٹرن شپ کی پیشکش ان گریجوایٹس کو کی جاتی ہے جو بزنس یا کامرس میں اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہوں، یا پھر وہ طلباء جن کو تعلیمی کورس کے درمیان انٹرن شپ کی ضرورت ہو۔ ہم سیٹ کی دستیابی اور متعلقہ برانچ/آفس کی رضا مندی کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے تمام سال انٹرن شپ فراہم کرتے ہیں۔
بہترین تعلیمی ریکارڈ اور متعلقہ تعلیمی ادارے سے مضبوط تحریری سفارش مطلوب ہے۔
انٹرن شپ کے لئے کیسے درخواست دی جائے؟
آپ سال میں کسی بھی وقت انٹرن شپ کے لئے درخواست سے سکتے ہیں۔ آپ کی انٹرن شپ درخواست کے ہمراہ مندرجہ ذیل کاغذات موجود ہوں
درخواست
تجربات کی فہرست
پاسپورٹ سائز تصاویر
آپ کی یونیورسٹی / ادارے کی طرف سے جاری کردہ سفارشی خط
پروگرام کی ابتداء میں انٹرنز کو تحریری معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے۔
انٹرن شپ میں درخواست دینے کے لئے ، عسکری بینک کی قریبی برانچ میں تشریف لائیں ، یا ہیومن ریسورس ڈویژن سے رابطہ کریں۔
This page is only available in English. Click "OK" to continue or "Cancel" to stay on the current page (urdu for the same shall be communicated shortly).
یہ صفحہ صرف انگریزی میں دستیاب ہے. جاری رکھنے کیلئے "OK" کلک کریں یا موجودہ صفحہ پر رہنے "Cancel" کلک کریں۔ (اس صفحہ کیلئےاردوبہت جلدمنظر عام پرآجائےگی)