عسکری بینک اپنے ملازمین کو اپنا سب سے قیمتی اثاثہ تصور کرتا ہے اور بینک کی کارکردگی میں اس کی بنیادی اہمیت کو سمجھتا ہے اور اپنے ملازمین کی توجہ، ترقی، محرکات اور برقراری پر خاص توجہ مبزول کرتا ہے۔
بینکاری کے شعبے میں اولین پسند بننے کے ہمارے مشن کو مکمل کرنے کے لئے سب سے زیادہ اہمیت افرادی قوت کو دی جاتی ہے۔ لہٰذا ہماری توجہ ہمیشہ اس عمل پر مرکوز رہتی ہے کہ اپنے ملازمین کی ترقی کے ساتھ ساتھ ان کے کام کرنے کے عمل اور گردو پیش کے ماحول کا باقاعدگی کے ساتھ جائزہ لے کراور صلح کر کے بہتر بنایا جائے اور اس بات کی یقین دہانی کی جائے کے تحرک اور انتظامی طاقت کو اس کی قانون اور پالیسی سازی میں اہمیت حاصل ہو۔
لہٰذا ہماری افرادی قوت کی ترکیب سازی میں ملازمین کی پیشہ ورانہ ترقی کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ تکنیکی ترقی اور دیگر ترقیاتی عوامل کے ساتھ ساتھ افرادی قوت کی ترقی اور ترویج کے لئے اندرونی اور بیرونی سطح پر ٹریننگ نہایت ضروری ہے۔ ٹریننگ کے مقا صد کا تعین ٹریننگ نیڈز اسیسمنٹ (TNA) کی روشنی میں کیا جاتا ہےاور اس کو بینک کی مکمل ترکیب کی تشکیل کا اہم جزو تصور کیا جاتا ہے۔
بینک کی تربیتی اور ترقیاتی ٹیم منظور شدہ تربیتی پالیسی کی روشنی میں بینک کے عملے کو بہترین معیار کی تربیت دینے کے لئے ہر دم کوشاں ہے۔ ہر سال راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں موجود اندرونی ٹریننگ اکیڈمیز کے ساتھ ساتھ مقامی اور بین الاقوامی تربیتی سہولیات کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف تربیتی پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ہم اندرونی اور بیرونی سطح پر تربیت کے وسیع مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں تاکہ ہمارے ملازمین اپنے ہنر اور پیشہ ورانہ اہلیت میں اضافہ کر سکیں۔ ان تربیت گاہوں میں مقامی بینکاری آپریشن ، آئی-ٹی ، کریڈٹ اینڈ فائنانس ، بین الاقوامی تجارت اوربینک کی سینئر مینجمینٹ کے لئے دیگر مختلف موضوعات جیسا کہ رہنمائی، اور ٹیم کی ترقی جیسے مو ضوعات پر ورکشاپس اور آپریشنل مہارت کی ترقی کے کلینکس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ان کورسز کو صنعتی ماہرین کی مدد سے پیشہ ور، ہنرمند اور اہل فیکلٹی انجام دیتی ہے۔
This page is only available in English. Click "OK" to continue or "Cancel" to stay on the current page (urdu for the same shall be communicated shortly).
یہ صفحہ صرف انگریزی میں دستیاب ہے. جاری رکھنے کیلئے "OK" کلک کریں یا موجودہ صفحہ پر رہنے "Cancel" کلک کریں۔ (اس صفحہ کیلئےاردوبہت جلدمنظر عام پرآجائےگی)