”خطے میں بطور آجر اولین پسند بننے کے لئے“، ہم اپنی افرادی قوت کو ترجیح دینے پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمارا یقین ہے کہ اپنی اجتماعی تجربہ کاری ، بصیرت اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم انفرادی طور پر ترقی اور اجتماعی طور پر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ ہم اپنے موجودہ اور ممکنہ ملازمین کی مہارت کی سطح اور منشا. کا تعین کرنے کے لئے مختلف آلات اور طریقے بروئے کار لاتے ہیں۔
ہم اپنے ملازمین کو ایسا ماحول فراہم کرنے میں یقین رکھتے ہیں جس میں وہ خوش اور پر جوش رہیں۔
ہمارا عقیدہ ہے کہ کام کرنے کی جگہ میں احترام ہر ملازم کا بنیادی حق ہے۔ اگر لوگوں کو یہ احساس ہو کہ انکا احترام کیا جا رہا ہے تو وہ بھی جواب میں احترام اور با وقار اعمال سے کام لیتے ہیں۔ ہماری حکمت ِ عملی اس بات کی یقین دہانی کرتی ہے کہ ہر ملازم کے لئے احترام کرنے اور احترام حاصل کرنے کے بنیادی حق کے رواج کو تقویت ملے۔
ہم اجتماعی حوصلہ پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور ٹیم کے ہر فرد کی شراکت کو اہمیت دیتے ہیں۔ ہم اپنے عملے کے مابین کھلے اور صحتمند معلوماتی نظام کےقائل ہیں ، اسکی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور مختلف انتظامات / حکمتِ عملیوں متعارف کرواتے ہیں جس کے تحت عملے کے ہر فرد تک معلومات کی رسائی کو تیز تر بنایا جا سکے۔
ہمارا نصب العین ہے کے ہمارے ملازمین ہمیشہ نئی مہارت سیکھیں ، اپنی صلاحیات کو بہتر بنائیں اور اپنی پیشہ ورانہ معلومات میں اضافہ کریں۔ہماری ملازمین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں ترقی سے وابستگی ہمیں ملازمین کو ترقی کے مکمل مواقع فراہم کرنے میں تقویت بخشتی ہے۔
ہم ملازمین کی نوکریوں کے حوالے سے کئے گئے فیصلوں میں ان کی شمولیت کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور ترجیح دیتے ہیں۔ ہمارے نظام میں ملازمین کی شمولیت اور ملازمین کے اختیارات ، کارکردگی کی تشخیص اور حکمتِ عملی ہمیں ملازمین کی ترجیحات اور صوابدیدی طاقت کاروبار کی ترقی کو اولین ترجیحات میں رکھنے کے لئے مدد فراہم کرتی ہے۔
ہم اپنے عملے کے ممکنہ ممبران پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اچھی قیادت کی تلاش کرتے ہیں ۔ ہم ان کی صلاحیات کو اہمیت دیتے ہیں اور مناسب حکمتِ عملی متعارف کروا کر ان کے ہنر کو تقویت دیتے ہیں، اور ان کو صحیح راستے پر رہنے کا احساس دلاتے ہیں، تا کہ پہلے سے مقررہ اہمیت کے حامل مقام پر پہنچ سکیں۔
بھلے آپ فریش گریجویٹ ہوں یا تجربہ کار پیشہ ور، ہم اس بات کی یقین دہانی کرتے ہیں عسکری کے ہمراہ کام کرنے کا تجربہ آپ کے لئے باہمی طور پر فائدہ مند ہو گا اور آپ کو ترقی کے بہترین مواقع فراہم کرے گا۔
This page is only available in English. Click "OK" to continue or "Cancel" to stay on the current page (urdu for the same shall be communicated shortly).
یہ صفحہ صرف انگریزی میں دستیاب ہے. جاری رکھنے کیلئے "OK" کلک کریں یا موجودہ صفحہ پر رہنے "Cancel" کلک کریں۔ (اس صفحہ کیلئےاردوبہت جلدمنظر عام پرآجائےگی)