ہمارا بھرتی کا نظام مختلف پوزیشنز کے ساتھ تبدیل ہوتا ہے، اور ہر شخص کے انفرادی علم، ہنر ،دلچسپی، اور تجربات کے مطابق اس کی متعلقہ پوزیشن پر تعیناتی کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔ ہم آپ کے ہنر اور محرکات کا تعین کرنے کے لئے مختلف آلہ جا ت اور طریقہ کار کا استعمال کرتے ہیں۔ ہمارا بھرتی کا عمل ایسے لوگوں کی نشاندہی اور تعیناتی کے لئے ترتیب دیا گیا ہے جو ہر لحاظ سے بہترین ہوں۔
اگر آپ درست صلاحیات اور تجربے کے حامل ہیں، اور ہمارے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں تو ہمارا نظام اس بات کی یقین دہانی کرتا ہے کہ تمام امید واروں کو پوزیشن حاصل کرنے کے برابر مواقع فراہم کئے جائیں۔
بینکاری کے تمام شعبہ جات میں بینک کی تیز رفتار ترقی کے باعث ہمارا بھرتی کا نظام مسلسل چلتا رہتا ہے۔ ہم بنیادی، ثانوی اور سینئر سطح پر مختلف طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے بھرتی کا عمل جاری رکھتے ہیں۔ فریش گریجویٹ / بنیادی سطح کے ملازمین کو ٹیسٹ اور انٹر ویوز کے مراحل کو پاس کرنا ہوتا ہے ، جبکہ تجربہ کار پیشہ ور حضرات کو انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق، آمنے سامنے یا پینل کے رو برو انٹر ویو میں پیش ہونا پڑتا ہے۔
بھلے آپ فریش گریجویٹ ہوں یا تجربہ کار پیشہ ور، ہم اس بات کی یقین دہانی کرتے ہیں عسکری کے ہمراہ کام کرنے کا تجربہ آپ کے لئے باہمی طور پر فائدہ مند ہو گا اور آپ کو ترقی کے بہترین مواقع فراہم کرے گا۔
مینجٹمینٹ ٹرینی آفیسر
اگر آپ تعلیمی لحاظ سے مضبوط فریش گریجویٹ ہیں، اور کامیابی سے ہمارا ٹیسٹ/ انٹرویو کا سخت مرحلہ پاس کر چکے ہیں تو آپ بھی مینجمنٹ ٹرینی آفیسر (MTOs) کے طور تعینات ہونے والے قابل، جوشیلے، بلند وجا حت اور اہل نو جوانوں کے بیچ کا حصہ بن کر مستقبل میں اپنی صلاحیات کو نکھار کر بینک کی ایگزیکٹو / مینجر سطح پر تعیناتی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ خاص پروگرام کلاس روم کی وسیع ٹرینگ کے ساتھ ساتھ ملازمت پر مبنی وسیع ٹریننگ پر توجہ مبزول کرتا ہے۔ ہمارے مینجمنٹ ٹرینی آفیسر کے پاس ایک مضبوط پیشہ ورانہ راستے کے ساتھ ساتھ تیزی سے بڑھتے ہوئے پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع بھی ہو تے ہیں۔
وہ امیدواران جو ہمارے مینجمنٹ ٹرینی پروگرام کا حصہ بننا چاہتے ہیں، انہیں مندرجہ ذیل موضوعات پر مبنی ٹیسٹ سے دینا پڑتا ہے۔
This page is only available in English. Click "OK" to continue or "Cancel" to stay on the current page (urdu for the same shall be communicated shortly).
یہ صفحہ صرف انگریزی میں دستیاب ہے. جاری رکھنے کیلئے "OK" کلک کریں یا موجودہ صفحہ پر رہنے "Cancel" کلک کریں۔ (اس صفحہ کیلئےاردوبہت جلدمنظر عام پرآجائےگی)