کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) عمومی جائزہ ‎

کارپوریٹ سماجی ذمہ داری CSR عسکری بینک کے کاروباری طرزِ عمل کا ایک لازمی حصہ اور ہماری حکمتِ عملی کا اہم عنصر ہے۔ سماجی طور پر ایک محتاط ادارہ ہونے کے ناطے، عسکری بینک محروم طبقات کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے مختلف مخیّر اداروں کےذریعےمعاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے فعال طور پر اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

ہم ایسے مختلف اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جس کے ذریعے سماجی نمو اور ترقی کو فروغ ملتا ہے۔ جیسا کہ ، عسکری بینک تعلیم ، صحت اور امدادی کاموں، ماحولیاتی اسباب ، تہذیبی سرگرمیوں اور کھیلوں کی تقاریب میں حصہ لیتا ہے۔

ہم نے اپنے کم آمدنی والے ملازمین کے گریجویٹ بچوں کے لئے ایک اندرونی ٹریننگ کے پروگرام کا آغاز کر رکھا ہے جس کا مقصد ان کے لئے روز گار کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔ اس پراگرام کے ذریعے بینک کے کم آمدنی والے ملازمین کے بچے یونیورسٹی سے گریجوایشن کرنے کے بعد معیار کے مطابق تیار کردہ ٹیسٹ میں شامل ہو سکتے ہیں اور ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد با وظیفہ ٹریننگ کے ساتھ ساتھ ملازمت کی مکمل ضمانت حاصل کرتے ہیں۔ ہم اس پروگرام کو اپنی ذمہ داری کی ادائیگی اور اپنے ارد گرد بسنے والے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کی ایک کاوش کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔

/* */