مسٹر کامران مرزا نے برطانیہ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگر ی نو مبر 1968 میں حاصل کی اور پاکستان میں اپنے کیریئر کا آغاز اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی کے ساتھ بطور آڈیٹر کیا۔ پھر دسمبر 1970 میں انہوں نے بطور چیف فنانشل آفیسر ایبٹ لیباریٹریز پاکستان لمیٹڈ، ایک ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل ہیلتھ کیئر کمپنی میں شمولیت اختیار کی۔ وہ 1977 میں اپنے وقت کے سب سے کم عمر مینیجنگ ڈائریکٹر بن گئے اور 29 سال تک اسی عہدے یعنی منیجنگ ڈائریکٹر ایبٹ پاکستان رہے۔
مسٹر مرزا فروری 2007 سے مارچ 2009 تک چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی کے عہدے پر فائز رہے اور پھر آپ نے پی بی سی (پاکستان بزنس کونسل) میں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر شمولیت اختیار کی اور 2015 تک اس عہدے پر فائز رہے۔ پی بی سی ایک تھنک ٹینک کم بزنس پالیسی ایڈووکیسی ہے۔
آپ فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ اور یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ (UPFL) کے چیئرمین ہیں۔آپ کولگیٹ پامولیو (پاک) لمیٹڈکے بورڈز میں ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، ایجوکیشن فنڈ فار سندھ (ای ایف ایس)، میں آپ دسمبر 2012 سے اکتوبر 2016 تک چیئرمین رہے۔
اس سے قبل، انہوں نے پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (PMEX) سابقہ نیشنل کموڈٹی ایکسچینج لمیٹڈ (NCEL) کے چیئرمین، کراچی اسٹاک ایکسچینج (KSE) کے چیئرمین، اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI) کے صدر، امریکی بزنس کونسل (ABC) کے صدر اور فارما بیورو (ایسوسی ایشن آف فارماسیوٹیکل ملٹی نیشنلز)کے چئیرمین کے طور پرخدمات انجام دیں۔
آپ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP)، پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO)، انٹرنیشنل اسٹیل (ISL)، سرمایہ پاکستان لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان (NBP)، بینک الفلاح لمیٹڈ، ایبٹ لیبارٹریز (پاک) لمیٹڈ، پاکستان ٹیکسٹائل سٹی لمیٹڈ، مسابقتی سپورٹ فنڈ (CSF)، جینکو ہولڈنگ کمپنی، NAVTEC، سفاری کلب آف پاکستان لمیٹڈ اور کاروان حیات،جس کے وہ چیئرمین بھی تھے، کے بورڈز میں بطور ڈائریکٹرز اپنی خدمات سرانجام دیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے پی بی سی کے BOI (بورڈ آف انوسٹمنٹ) اور دیگر سرکاری اداروں میں نمائندگی کی۔
مسٹر مرزا پلاننگ کمیشن برائے فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی طرف سے قائم کردہ ٹاسک فورس کے چیئرمین اوروفاقی حکومت کے اکنامک ایڈوائزری بورڈ اور سندھ وائلڈ لائف بورڈ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔آپ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے کوالٹی کنٹرول بورڈ کے ممبر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔آپ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس (PICG) میں باقاعدگی سے لیکچر بھی دیتے ہیں۔
دیگر ڈائریکٹر شپس
ڈاکٹر ندیم عنایت نے20 جون 2013 ء کو عسکری بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں شمولیت اختیار کی۔
ڈاکٹر ندیم عنایت فوجی فاؤنڈیشن میں حکمت عملی ،انضمام اور حصول یابی کے سینئر ڈائریکٹر ہیں۔ آپ نے معاشیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے اور
کارپوریٹ سیکٹر میں بالخصوص کارپوریٹ گورننس ، پالیسی کی تشکیل، پروجیکٹ کا جائزہ، عمل درآمد، نگرانی اور جانچ پڑتال، تنثیم نو، اور عطیات دینے والے اداروں کے ساتھ اشتراک کا 28 سال کا متنوع تجربہ رکھتے ہیں ۔
آپ پاکستان میں اعلی تعلیم کے لئے اچھی ساکھ والے اداروں میں معاشیات اور بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کے مختلف کورسز کا انعقاد بھی کراتے ہیں۔ آپ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) کے رکن ہیں۔
آپ درج ذیل کمپنیوں کے بورڈز پربھی ڈائریکٹرشپ کےحامل ہیں
سید بختیار کاظمی نے 18 نومبر ،2020 کو بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔وہ عسکری بینک لمیٹڈ کی بورڈ آڈٹ کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔
آپ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں آپ کے پاس قومی اور علاقائی اقتصادیات کے مختلف سیکٹرل اور فنکشنل طبقات کے مختلف نوعیت کے شعبہ جات میں 35 سال سے زائد
تجربہ ہے۔آپ کی مہارت کے اہم شعبہ جات میں مالی پالیسیوں اور مائیکرو اکنامک ریسرچ، گرین فیلڈ اور براؤن فیلڈ منصوبوں ، اسٹریٹجک تعاون، انضمام اورحصول ، اکاؤنٹنگ اور فنانس میں آؤٹ لئیر ، اسٹریٹجک سطح کے آڈٹ اور ایشورنس اور ٹیکس اصلاحات اور حکمت عملی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
آپ نے کے پی ایم جی میں 35 سال خدمات سرانجام دیں؛ گزشتہ 25 سال سے پارٹنر رہے ہیں ۔پارٹنر کی حیثیت سے آپ تقریبا ہر صنعت کی قیادت کے ساتھ منسلک رہے، ان کے وژن ، بصیرت اور سب سے بڑھ کر ان کی کاروباری حکمت عملیوں کا ادراک حاصل ہوا۔وہ مختلف نوعیت کے شعبوں اور منصوبوں میں بھرپور تجربے کیو جہ سے اپنے صارفین کےلئے تزویراتی اہمیت کی حامل اضافی اقدار اور خیالات پیش کیے جن کا تعلق عوامی اور نجی شعبوں سے تھا۔
آپ نے کامیابی کے ساتھ ایک جامع سروس ڈیلیوری فریم ورک کو نافذ کیا جو کے پی ایم جی کے صارفین کو موثر اور معیاری خدمات فراہم کرنے کو یقینی بناتا ہے، اور مشاورتی اور ٹیکس سروسز کے ساتھ کراس فنکشنل انضمام کیا جس نےصارفین کو ایک مضبوط اور جامع سروس ڈیلیوری پیکیج کو یقینی بنایا۔ایک آڈیٹر اور ایڈوائزر کی حیثیت سے ، آپ نے بہترین درجے اور دیانتدارانہ خدمات کو سرانجام دینے کےوعدے کو کامیابی سے انجام دیا۔اپنے کیئرئر کے دوران، آپ نے پاکستان کی مالی اور انضباطی حکمت عملیوں میں حصہ ڈالنے پر توجہ دینے کے ساتھ معاشی تحقیق پر تجربہ حاصل کیا۔آپ نے تقریباََ دو دہائیاں پہلے کے پی ایم جی کی مشاورتی طریقہ کار کو تن تنہا قائم کیا، جو آج کل اسلام آباد میں مشاورتی کام کےلئے جانا جاتا ہے۔ان اقدامات میں مالیاتی تخمینے، فیزیبلیٹیز، معلوماتی یاداشتیں، انٹرنل آڈٹ ایسسیمنٹس، ایچ آر ایسسیمنٹس، کنٹرول اور عوامل کےلئے ہدایات، قیمتوں کا تعین اور ڈویلپمنٹ ایڈوائزری شامل تھے جس میں پنجاب اور سندھ کی حکومتوں کا جائزہ
بھی شامل تھا۔
آپ نے پرائیویٹ سیکٹر،پبلک سیکٹر اور سول سوسائٹی آرگنائزیشن کے مختلف نوعیت کے فورمز/بورڈز میں خدمات سرانجاد دیں۔ایک مفکر کی حیثیت سے، وہ قومی اقتصادیات ، کاروبار،ٹیکس کے معاملات اور مسائل سے متعلق اپنے مضامین کے ذریعے اپنے خیالات اور نظریات کو عام کیا ہے ، جو باقاعدگی سے معروف روزناموں میں شائع ہوتے ہیں۔آپ گالف کھیلنے کے شوقین ہیں اور اس وقت اسلام آباد گالف کلب کے کپتان ہیں۔
آپ درج ذیل کمپنیوں کے بورڈز پربھی ڈائریکٹرشپ کے حامل ہیں:
جناب منظور احمد نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈکےچیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او )ہیں۔آپ بطو ر سی او او، 145 ارب روپے مالیت کے آپریشنز اور انویسٹمنٹ پورٹ فولیو کا کامیاب انتظام،سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ کو میوچل فنڈانڈسٹری کا 30 سالہ تجربہ ہےاور NIT میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں جن میں کیپیٹل مارکیٹ آپریشنز، انویسٹمنٹ مینجمنٹ، ریگولیٹری اتھارٹیز کے ساتھ تحقیق اور رابطہ شامل ہے۔آپ نے مئی 2013 سے مئی 2014 اور ستمبر2017 سے فروری 2019 تک دوبا ر این آئی ٹی میں مینجنگ ڈائریکٹر (ایکٹنگ) کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔آپ ایم بی اے کے ساتھ ساتھ D.A.I.B.P ڈگری کے حامل ہیں۔آپ انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے کونسل ممبر بھی رہ چکے ہیں۔
آپ معیشت کے مختلف نوعیت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی اعلیٰ درجہ کی مختلف کمپنیوں کے بورڈز میں خدمات انجام دینے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
آپ نے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداروں جیسا کہ لندن بزنس سکول (ایل بی ایس ) یوکے، انسٹیٹیوٹ آف ڈائریکٹرز، لندن اور فنانشل مارکیٹس ورلڈ، نیویارک (یو ایس اے) کی جانب سے منعقدہ بیشتر تربیتی کورسز میں شرکت کی ہے۔
اس وقت ، آپ NIT کے نامزد ڈائریکٹر کے طور پر پاکستان کی بہت سی معروف نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نمائندگی کرتے ہیں۔آپ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے تقدیق شدہ ڈائریکٹر بھی ہیں۔
آپ ڈیفنس اتھارٹی کنٹری اور گالف کلب کراچی کے بھی ممبر ہیں۔
آپ درج ذیل کمپنیوں کے بورڈز پربھی ڈائریکٹرشپ کے حامل ہیں:
راجہ محمد عباس گورننس ، پبلک ایڈمنسٹریشن ، پرسونل مینجمنٹ اور فنانشل مینجمنٹ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔
آپ نے یونیورسٹی آف کراچی سے بیچلر ز ڈگری حاصل کی۔ آپ نے جون 1971میں پاکستان بحریہ میں شمولیت اختیار کی اور ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد 1973 میں کمیشن حاصل کیا ۔ آپ کو مارچ 1980 میں ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ میں شامل کیا گیا۔
اپنی 33 سالہ طویل پبلک سروس کے دوران ، آپ نےضلع گوجرانوالہ، جہلم اور فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں جن میں فوجداری انصاف کی انتظامیہ ، سول اینڈ ریونیو کے قانونی امور اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کی ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ آپ صوبائی سطح پر بھی اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ، جن میں حکومت سندھ میں لیبر ، ٹرانسپورٹ اور صنعت کے صوبائی سیکریٹریز اور اس کے علاوہ حکومت پنجاب میں سیکریٹری سوشل ویلفیئر ، ویمن ڈویلپمنٹ شامل ہیں ۔
مزید برآں ، آپ نے ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ،حکومت پنجاب کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے۔ آپ کو وفاقی سیکریٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس ، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی ، چیف سیکرٹری حکومت سندھ ، سیکرٹری بورڈ آف انوسٹمنٹ اور آخرکار ریٹائرمنٹ سے پہلے وزارت داخلہ کے سیکریٹری کی حیثیت سے اعلیٰ عہدوں پر فائز کیا گیا ، جہاں آپ نے اعلیٰ سطح پر مالیاتی اور انتظامی امور کی دیکھ بھال کی ۔آپ سندھ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔
آپ درج ذیل کمپنیوں کے بورڈز پربھی ڈائریکٹرشپ کے حامل ہیں:
آپ بیشتر بین الاقوامی کانفرنسز ، سیمینارز ، اجلاس اور اقوام متحدہ کے زیر انتظام فورمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔
Lieutenant General Muhammad Mustafa Khan, HI (M) (Retired) joined the Board of Directors on June 20, 2013.
Lieutenant General Muhammad Mustafa Khan, HI (M) (Retired), was commissioned in Pakistan Army in April, 1974. During his long meritorious service in the Army, the General Officer had been employed on various command, staff and instructional assignments including the prestigious appointment as Chief of General Staff and Corps Commander of a Strike Corps/Commander Central Command.
The General is a Graduate of Command and Staff College Quetta and Command & Staff College Fort Leavenworth USA. He is also a graduate of Armed Forces War College Islamabad (National Defence University) and completed Senior Executive Course from USA and holds Master Degrees in War Studies and International Relations. He has attended Finance for Executives Course at INSEAD France.
In recognition of his meritorious services, he has been conferred the award of Hilal-e-Imtiaz (Military). The General brings along a vast and diversified experience in operational, administration, management and evaluation systems up to various level of Command.
Presently the General holds the offices of Managing Director of Fauji Foundation and is Chairman on the Board of various Fauji Group of Companies including Fauji Cement Company Limited, Fauji Fertilizer Bin Qasim Limited, Fauji Cement Company Limited, Mari Petroleum Company Limited (Formerly Mari Gas Company Limited), Fauji Kabirwala Power Company Limited, Foundation Power Company (Daharki) Limited, Daharki Power Holdings Limited, Fauji Akbar Portia Marine Terminal Limited, FFC Energy Limited, Foundation Wind Energy-I Limited, Foundation Wind Energy-II (Pvt) Limited and Managing Director of Fauji Oil Terminal & Distribution Company Limited. After the recent acquisition of Askari Bank Limited by Fauji Foundation Consortium, Managing Director Fauji Foundation is also Chairman of the Bank.
An avid reader and a keen golfer.
This page is only available in English. Click "OK" to continue or "Cancel" to stay on the current page (urdu for the same shall be communicated shortly).
یہ صفحہ صرف انگریزی میں دستیاب ہے. جاری رکھنے کیلئے "OK" کلک کریں یا موجودہ صفحہ پر رہنے "Cancel" کلک کریں۔ (اس صفحہ کیلئےاردوبہت جلدمنظر عام پرآجائےگی)