Covid-19 سے بچاؤ کیلئے عسکری بینک کے اقدامات

Covid-19 کا وبائی مرض بہت ہی ذاتی سطح پر ہمارے روزمرہ کے معاملات متاثر کررہا ہے۔ اس کے باوجود ہمارا عزم واضح ہے۔ ہم یہاں ایک دوسرے کی مدد کرنے، مل کر کھڑے ہونے اور اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے حاضر ہیں۔ انشاء اللہ، ہم اس مشکل صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ہمیں مہکمہ صحت کی طرف سے طے کردہ تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے، سماجی دوری برقرار رکھنے اور ذمہ دار شہریوں کے طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

عسکری بینک میں، ہم اپنے صارفین، ساتھی کارکنان اور کمیونٹیز سمیت سب کی حفاظت کیلئے اہم اقدامات کررہے ہیں۔

ایام کاروباری اوقات کار
پیرتا جمعرات صبح 9 بجے تا سہ پہر5:00 بجے تک
جمعہ صبح 9 بجے تا سہ پہر 5:30بجے
(نماز/ لنچ بریک دوپہر1 بجے تا 2:30 بجے) تک
ہفتہ (مخصوص برانچز کیلئے) صبح 9 بجے تا سہ پہر1:00 بجے تک
/* */