بینک کی اسلام آباد میں واقع درج ذیل ملکیتی پراپرٹی”جہاں ہے جیسے ہے“ کی بنیاد پر فروخت کیلئے دستیاب ہے:
پراپرٹی کی لوکیشن |
سائز /ایریا |
ہاؤس نمبر 3، گلی نمبر1، سیکٹرG، ڈی ایچ اے فیزII، اسلام آباد |
500مربع گز |
خواہشمند افراد/ پارٹیوں سے سربمہر پیشکشیں مطلوب ہیں۔
مزید تفصیلات یا پراپرٹی کا معائنہ کرنے کیلئے رابطہ کریں :
سجاد حیدر:0518102243 /03315128050
شرائط و ضوابط:
i. سربمہر پیشکشوں کے لفافے پر لفظ خفیہ (Confidential) نمایاں طور پر آ ویزا ں ہونا چاہیے اورپیشکشیں بنا م کنٹری ہیڈ، جنرل سروسز ڈویژن ارسال کی جائیں ۔ پیشکشیں مبلغ 1,000,000 روپے (صرف ایک ملین روپے ) کاپے آرڈر / ڈیمانڈ ڈرافٹ یا بینکرز چیک بحق ’’عسکری بینک لمیٹڈ‘‘ بطور زرضمانت مورخہ 31 مارچ 2021 شام 5:00 بجے تک نیچے دیئے گئے پتہ پر بذریعہ رجسٹرڈ پوسٹ / کوریئر ارسال کی جائیں ۔
جنرل سروسز ڈویژن
عسکری بینک لمیٹڈ، ہیڈ آفس،4thفلور، این پی ٹی بلڈنگ، F-8مرکز،اسلام آباد
ii. آفر لیٹر کے ہمراہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (افراد کے لئے) یا کمپنی کے رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ (کمپنیز کے لئے )کی کاپی لازماً منسلک کی جائے۔
iii. صرف سربمہر لفافے زیر غور لائے جائیں گے ۔ کھلے ہوئے اور ڈیمانڈ ڈرافٹ /پے آرڈر / بینکرز چیک کے بغیر موصول ہونے والے لفافے یا پیشکشیں قابل قبول نہیں ہوں گی۔
iv. کامیاب پیشکش دہندہ کو منظور شدہ بولی کی رقم کا 25فیصد حصہ بحق عسکری بینک لمیٹڈ پے آرڈر/ڈیمانڈ ڈرافٹ/ بینکرز چیک کی صورت میں بینک کی جانب سے جاری کردہ منظور شدہ خط کی تاریخ سے10روز کے اندر ادا کرنا ہوگا، بصورت دیگر زر ضمانت کی رقم بحق بینک ضبط کرلی جائے گی۔
v. منظور شدہ پیشکش کی بقیہ رقم بینک کی طرف سے منظوری کا خط جاری ہونےکی تاریخ سے 40روز کے اندر ادا کرنی ہو گی۔مقررہ مدت میں پیشکش کی مکمل بقیہ رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں زر ضمانت کی رقم بحق بینک ضبط کر لی جائے گی۔
vi. غیر کامیاب پیشکش دہندگان کی زر ضمانت پے آرڈر/ڈیمانڈ ڈرافٹ/ بینکرز چیک سربمہر پیشکش کھلنے کی تاریخ سے30روز کے اندر واپس کر دئیے جائیں گے۔
vii. کامیاب پیشکش دہندہ کو پراپرٹی کے ٹرانسفر کے سلسلے میں اٹھنے والے تمام اخراجات خود برداشت / اداکرنا ہوں گے، جن میں رجسٹریشن اخراجات ، سٹمپ ودیگر ڈیوٹیز ، کنونس ڈیڈ/ سیل ڈیڈ، ٹیکسزبشمول ایڈوانس / وِد ہولڈنگ ٹیکس اور دیگر سرکاری اخراجات /لیویز شامل ہیں،مگر ان تک محدود نہیں۔
viii. پراپرٹی کا قبضہ کامیاب پارٹی یا اس کے نامزد کردہ کسی شخص کو مذکورہ بالا منظور شدہ بولی کی جملہ رقم کی مکمل ادائیگی اور تمام دستاویزی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دیا جائے گا۔
ix. بینک کو بلااظہار وجوہ کسی پیشکش کو منظور یا مسترد کرنے اور درج بالادی گئی شرائط و ضوابط میں کسی قسم کی تبدیلی یا ترمیم کرنے کا اختیار حاصل ہے۔