عسکری بینک اور پاکستان مورٹگیج ری فنانس کمپنی (PMRC) کے مابین ماسٹر ری فنانس معاہدے پر دستخط


PMRC
بائیں سے دائیں (بیٹھے ہوئے): این کے روپن(سی ای او۔PMRC)، راشد نواز ٹیپو (گروپ ہیڈ عسکری بینک لمیٹڈ)۔
بائیں سے دائیں (کھڑے ہوئے): آندرے ملیوٹن (ورلڈ بینک)، نیوما ٹی ڈیونے (ورلڈ بینک)، مدثر ایچ خان (آنے والے سی ای او، PMRC)، عمران سرور (ڈائریکٹر PMRC)،رحمت علی حسنئی(چیئرمین PMRC)، عابد ستار (صدر و چیف ایگزیکٹیو،عسکری بینک لمیٹڈ)، اولیویر ہسلر (ورلڈ بینک)، فرخ اقبال خان (گروپ ہیڈ،عسکری بینک لمیٹڈ)،ڈاکٹر محمد سلیم ضیا (سی او او، PMRC)شاہ عظمی (ہیڈ آف ٹریژی اینڈ مارکیٹنگ، PMRC)، ذوالفقار عالم (سی ایف او / کمپنی سیکریٹری PMRC)

عسکری بینک اور پاکستان مورٹگیج ری فنانس کمپنی (PMRC) کے مابین ماسٹر ری فنانس معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ اس معاہدے کے تحت PMRC عسکری بینک کو ہاؤسنگ فنانس کے فروغ کے لیے مقررہ شرح پر طویل مدتی فنڈنگ مہیا کرے گی۔
عسکری بینک کے گروپ ہیڈ، برانچ بینکنگ جناب راشد نواز ٹیپو اورPMRC کے منیجنگ ڈائریکٹر / چیف ایگزیکٹیو جناب آر کے روپن نے اس معاہدے پر دستخط کئے۔اس موقع پرجناب عابد ستار (صدر و چیف ایگزیکٹیو عسکری بینک)،جناب رحمت علی حسنئی (چیئرمین PMRC) اور ورلڈ بینک، عسکری بینک اور PMRC کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
PMRC کے سی ای او، جناب این کے روپن نے کہا کہ PMRC کا قیام خاص طور پر متوسط اور کم آمدنی والے طبقات کے لیے ہاؤسنگ فنانس تک رسائی کو بہتر بنانے کے حکومتی مقصد میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جنہیں سود کی شرح میں اتار چڑھاؤ سے غیر مشروط،مستحکم اور مقررہ شرح کے ساتھ طویل مدتی ہاؤسنگ فنانس کی ضرورت ہے۔

خبریں


/* */