عسکری بینک لمیٹڈکی طرف سے کراچی الیکٹرک کیلئے 50 ملین امریکی ڈالر کی مالیاتی سہولت کا انتظام


عسکری بینک لمیٹڈ نے سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ساتھ مل کر کراچی الیکٹرک کیلئے 50 ملین امریکی ڈالر کی مالیاتی سہولت کا انتظام کیا ہے۔ عسکری بینک کیGuarantCoکے ساتھ یہ پہلا اشتراک ہے، جو کہ برطانیہ، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا اور سویڈن کی حکومتوں کا ملکیتی پرائیویٹ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ فنڈ ہے۔
عسکری بینک مینڈیٹڈ لیڈ ارینجرز ہونے کے علاوہ اس ٹرانزیکشن کیلئے لوکل فیسلٹی ایجنٹ بھی ہے۔
کراچی الیکٹرک کے ہیڈ آفس پرمونس علوی، سی ای او اور رضوان پسنانی ہیڈ آف ٹریژی، کراچی الیکٹرک، شہزاد دادا، سی ای او، ایس سی، سید جعفر رضا، ہیڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹرانزیکشن بینکنگ عسکری بینک اور لاسیتھا پریرا، سی ای او، GuarantCoنے فنانسنگ دستاویزات پر دستخط کئے۔



خبریں


/* */