عسکری بینک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا


عسکری بینک نے10.8ارب روپے کابعد از ٹیکس منافع کا اعلان کیا ، جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 54فیصداضافہ ہوا۔بینک نے 30 فیصدیا 3 روپے فی حصص کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا جو حالیہ سالوں میں سب سے زیادہ ہے ۔ یہ عمدہ کارکردگی زیادہ آمدنی کے باعث ممکن ہوئی ،خالص مجموعی آمدنی 35 فیصد اضافے کے ساتھ 40 ارب روپے رہی ۔ کورونا وائرس کے سبب چیلنجز سے نمٹنے کیلئے زیادہ پروویژنز کے باوجود منافع اور آمدن فی حصص میں 8.57 روپے کا اضافہ لائق تحسین ہے اور اس نے مارکیٹ کی توقعات سے تجاوز کیا ہے۔
عسکری بینک کا بیشتر حصہ فوجی گروپ کی ملکیت ہے اور اس نے حالیہ برسوں میں مستحکم اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ عسکری بینک کا شمار اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی روزگار سکیم میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پانچ بڑے بینکوں میں کیا گیا ، یہ سکیم کوویڈ19 کی وباءکے پیش نظر ملازمتوں کے تحفظ کےلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے متعارف کروائی۔ بینک کی ملکی ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا جس سے قومی مفادکے مقصد کو آگے بڑھانے میں مدد ملی ۔

خبریں


/* */