عسکری بینک نے منافع میں 87 فیصداضافہ کا اعلان کر دیا


عسکری بینک نے 30ستمبر،2020 کوختم ہونے والی نوماہی مدت میں 8.21 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع کا اعلان کیا ہے،جس میں گزشتہ سال اسی دورانیہ کی مدت کے مقابلے میں 87فیصد مستحکم اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فی حصص آمدن گزشتہ سال کے اسی دورانیہ کی مدت کے دوران3.48 روپے کے مقابلے میں 6.50 روپے رہی۔ صارفین کی جانب سے جمع کرائی گئی رقوم 13 فیصد اضافے کے ساتھ 764ارب روپے رہیں۔CASA کی شرح بہتر ہو کر82 سے 86 فیصد ہو گئی۔ کورونا وباء کی وجہ سے درپیش معاشی چیلنجز کے باوجود یہ کارکردگی قابل تعریف ہے۔

حالیہ مدت کے دوران عسکری بینک نے تسلسل کے ساتھ مثبت مالی نتائج پیش کیے ہیں۔اپنے مستحکم برانڈ اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کی بنیادی سہولیات اور آسانیوں پر توجہ مرکوز رکھی گئی،بینک کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے ہم نے مسلسل اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے اپنے ریونیو زمیں خاطر خواہ اضافہ کیا اور ڈپازٹ صارفین کی تعداد میں وسعت لائے۔عسکری ڈیجیٹل بینکنگ سروسز کے تحت ریٹیل صارفین کو وسیع تر بینکنگ خدمات باسہولت انداز میں پیش کی جارہی ہیں۔ بینک نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ریلیف پروگرام کے تحت کورونا کی وباء سے متاثرہ کاروباری اداروں کی مالی معاونت کی۔بینک نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی روزگار سکیم میں فعال حصہ لیا، جو کہ کوویڈ 19- کی وباء کے پیش نظر ملازمتوں کے تحفظ کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے متعارف کرائی اور عسکری بینک کا شمار اس سکیم میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پانچ بڑے بینکوں میں کیا گیا۔

خبریں


/* */