پی آئی اے اور عسکری بینک کی جانب سے کو برانڈڈ کریڈٹ کارڈکا آغاز


Askari Bank & PIA

کراچی 24 مئی 2019: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) اور عسکری بینک لمیٹڈ کے مابین کو برانڈڈ کریڈٹ کارڈ کے اجراء کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس سے دونوں ادارے پاکستان میں صارفین کی ایک بڑی تعداد کو اپنی خدمات کے ذریعے فوائد پیش کریں گے۔

معاہدے کی تقریب ایئرلائن کے ہیڈ آفس میں منعقد کی گئی جہاں ایئر مارشل ارشد ملک، سی ای او، پی آئی اے اور جناب عابد ستار،صدر اور سی ای او عسکری بینک نے ایم او یو پر دستخط کئے۔

معاہدے کے مطابق پی آئی اے اور عسکری بینک ایک کو برانڈڈ لائلٹی پروگرام کا آغاز کریں گے جسے پی آئی اے کے ایوارڈ ز پلس فریکوئنٹ فلائر پروگرام کے ساتھ منسلک کر دیا جائے گا۔ کو برانڈڈ کریڈٹ کارڈ سے پی آئی اے اور عسکری بینک کے صارفین کو بہترین فوائد حاصل ہوں گے، جہاں نہ صرف وہ فریکوئنٹ فلائر پروگرام کی رکنیت اور ہر روپے کے خرچ پر مائلزحاصل کر سکیں گے بلکہ اہم صارفین کے طور پر دیگر کئی فوائد سے بھی مستفید ہو سکیں گے۔

ایئر مارشل ارشد ملک، سی ای او، پی آئی اے نے پی آئی اے اور عسکری بینک لمیٹڈ کے ٹیم ممبر ز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں اداروں کے صارفین کو بہتر خدمات اور مزید سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اور قدم ہے۔

جناب عابد ستا ر، صدر اور سی ای او عسکری بینک نے اس موقع پر کہا کہ صارفین کی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے مزین خدمات پیش کرنا ہی کامیابی کی بنیاد ہے اور یہ معاہدہ اسی سمت کی جانب ایک اور قدم ہے۔

پی آئی اے اور عسکری بینک لمیٹڈ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔

خبریں


/* */