چھوٹے کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے عسکری بینک لمیٹڈ اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط


عسکری بینک لمیٹڈ اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے مابین کسانوں کیلئے جامع سونا فارمر کمیونٹی سینٹر زقائم کرنے کیلئے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے، جس کا مقصد کسانوں کو ایک چھت تلے تکنیکی، مالیاتی اور تعلیمی تعاون کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
اس مفاہمت کی یادداشت کے مطابق، عسکری بینک لمیٹڈ ایف ایف سی کے ایک غیر منافع بخش ادارے سونا ویلفیئر فاؤنڈیشن (SWF) کی طرف سے رجسٹرڈ اور تجویز کردہ چھوٹے کسانوں کو زرعی قرضے فراہم کرے گا۔
ایف ایف سی کے کمپنی سیکریٹری، بریگیڈیئر اشفاق احمد، ستارہئ امتیاز (ملٹری) (ریٹائرڈ)اور عسکری بینک لمیٹڈ کے کنٹری ہیڈ – ایگری کلچر اینڈ رورل بزنس ڈویژن، جناب فہد سردار خان نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے، اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ایف ایف سی، (جنرل)طارق خان،ہلالِ امتیاز (ملٹری) (ریٹائرڈ)اور عسکری بینک کے صد ر و چیف ایگزیکٹیو جناب عابد ستار اور دونوں اداروں کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔

خبریں


/* */