کنٹریکٹرز کی پیشگی اہلیت /اندراج


عسکری بینک لمیٹڈ کو پاکستان بھر میں موجود اپنی برانچز، دفاتر، اے ٹی ایم اوروئیر ہاؤسز میں درج ذیل سروسز کی فراہمی کیلئے خصوصاً بینکنگ سیکٹر میں اچھے تجربے اور شہرت کی حامل فرمز سے کنٹریکٹرز کی پیشگی اہلیت/ اندراج کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔

  • تعمیر
  • تزئین وآرائش
  • روزمرہ نوعیت کی مرمت اور دیکھ بھال
  •   یو پی ایس ، جنریٹرز اور ایلیویٹرز کی مرمت اور دیکھ بھال

خواہشمند فرمیں پرُشدہ اور مکمل شدہ ” پیشگی اہلیت / اندراج فارم” مع متعلقہ دستاویزات کورئیر سروسز(صرف) کے ذریعے درج ذیل پتہ پر جمع کرائیں:

کنٹری ہیڈ

جنرل سروسز ڈویژن
عسکری بینک لمیٹڈ، ہیڈ آفس،4thفلور، این پی ٹی بلڈنگ، F-8مرکز،اسلام آباد

پیشگی اہلیت / اندراج کی دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 09 اپریل 2021 ہے ۔



متعلقہ فارمیٹس



شرائط وضوابط:

  • نامکمل معلومات/ دستاویزات ہونے کی صورت میں، درخواستوں کو مسترد اور انہیں اندراج کیلئے زیر غورنہیں لایا جائے گا۔
  • درخواست دینے والی تمام فرمیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تمام قواعد وضوابط اور قانون کے مطابق ہونی چاہئیں اور وہ منی لانڈرنگ / دہشت گردی کی مالی اعانت کی کسی سرگرمی میں براہ راست یا بلاواسطہ ملوث نہ ہوں۔
  • مقررہ تاریخ کے بعد ملنے والے دستاویزات کو زیر غور نہیں لایا جائے گا۔
  • درخواست دینے والی تمام فرمز اپنی کمپنی پروفائل کے ساتھ درج ذیل دستاویزات جمع کرائیں۔
    • سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) / رجسٹرار آف فرمز کے ساتھ موثر رجسٹریشن/ مالکان کے سی این آئی سی نقول کے ساتھ پارٹنر شپ ڈیڈ۔۔
    • انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ (این ٹی این/ جی ایس ٹی) کے ساتھ موثر رجسٹریشن۔
    • پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) کے ساتھ موثر رجسٹریشن، خاص طور پر تعمیرات اور تزئین و آرائش کے کاموں کیلئے درخواست دینے والی فرموں کیلئے۔
    • سرکاری / نیم سرکاری ادارے کی جانب سے نان بلیک لسٹنگ، غیر دیوالیہ پن / دیوالیہ پن ، کوئی قانونی چارہ جوئی کی تاریخ نہ ہونا، مالی بدعنوانی کی تاریخ نہ ہونا اور معلومات کی درستگی کا (100 روپے مالیت کے اسٹام پیپر پر) حلف نامہ۔
  • کمپنی پروفائل جس میں کام کے تجربے کی تفصیل کے ساتھ تکنیکی استعدادکار کی عکاسی کی گئی ہو، (ورک آرڈرز کی نقول)،ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل اسٹاف (اہم اسٹاف کے کوائف)، مشینری اور ایکوپمنٹ کی فہرست (ملکیتی / کرایہ) وغیرہ کی تفصیل فراہم کرنی ہوگی۔
  • کمپنی پروفائل جو کم از کم گزشتہ 3 سالوں میں آڈیٹڈ فنانشل اسٹیٹمنٹ، گزشتہ 6 ماہ کی اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ فراہم کی گئی ہو ،مالی حیثیت کی عکاسی کرتی ہو۔
  • بینک کو فرموں کے ہیڈآفسز اور برانچز، مکمل کیے گئے اورزیر تکمیل پروجیکٹس وغیرہ کا معائنہ کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
  • کم از کم 3 متعلقہ اور قابل رسائی حوالہ جات کے ساتھ پہلے فرد کی تفصیل، عہدہ، ادارہ،سیل/ فون نمبر اور ای میل
  • اندراج، اگر ہوجاتا ہے،تو بغیر کسی نوٹس کے کسی بھی وقت منسوخ کیا جا سکتا ہے۔
  • بینک کسی ایک یا تمام درخواستوں کو بغیر کسی اظہار وجوہ کے منظور یا مسترد کرنے کا اختیارحاصل ہے۔
  • کسی بھی قسم کےاستفسار کےلئے ، براہ کرم رابطہ کریں:
    • جمیل اختر8102239 051
    • سید ارتضیٰ حسین جعفری 8102251 051
  • براہ کرم نوٹ فرمائیں کہ کنٹریکٹرز کی پیشگی اہلیت / اندراج کےلئے درخواستیں جمع کروانے کو درخواست گزار کو کام کی تفویض نہ سمجھا جائے۔

خبریں


/* */