ہوم مشارکہ

جائزہ

گھر کی ملکیت کے ہر مرحلے کے لیے شرعی اصولوں کے مطابق ہوم فنانسنگ

گھر صرف رہنے کی جگہ نہیں ہوتا، بلکہ یہ سکون، حفاظت اور خوابوں کی تعبیر کی جگہ ہے۔ عسکری اسلامک بینکنگ ہوم مشارکہ آپ کوشریعت کے مطابق فنانسنگ سہولت فراہم کرتی ہے، جو خاص طور پرآپ کی رہائشی ضروریات کے لیے  بنائی گئی ہے۔ چاہے آپ نے نیا گھر خریدنا ہو، تعمیرکرانا ہو، موجودہ گھر کی مرمت کروانی ہو یا کسی دوسرے بینک سے لیا گیا قرض منتقل کرنا ہو، ہمارا ڈیمینشنگ مشارکہ ماڈل لچکدارحل اورسکون کے ساتھ یہ سب ممکن بناتا ہے۔

عسکری ہوم مشارکہ کے ساتھ اپنا مستقبل بنائیں – گھر کی ملکیت کے لیے حلال راستہ اپنائیں۔

مقصدتفصیلات
گھر خریدناڈیمینشنگ مشارکہ کی بنیاد پر پہلے سے تیار شدہ گھر کی خریداری
گھر کی تعمیر
  • زمین کی خریداری اور اس پر تعمیر۔
  • اپنی موجودہ زمین پر گھر کی تعمیر۔
  • پہلے سے بنے گھر پراضافی تعمیر۔
  • تعمیر کا کام پہلی قسط جاری ہونے کے 18 ماہ کے اندر مکمل ہونا چاہیے۔
گھر کی تزئین وآرائشپہلے سے موجود گھر کی مرمت، توسیع، تزئین و آرائش۔
ہوم بیلنس ٹرانسفر فیسلٹی (BTF)اگر آپ نے کسی دوسرے بینک سے ہاؤسنگ فنانس لیا ہوا ہے تو اسے عسکری بینک میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔ صرف اصل رقم (پرنسپل اماؤنٹ) منتقل کی جائے گی۔


اہم خصوصیات


خصوصیاتتفصیلات
اسلامک ماڈلڈیمنشنگ مشارکہ
طریقہ کار
  • بینک اور کسٹمر کے درمیان گھر کی مشترکہ ملکیت (شراکت الملک) بنائی جاتی ہے۔
  • بینک کا حصہ یونٹس میں تقسیم کیا جاتا ہے اور اسے کسٹمر کو کرائے پر دیا جاتا ہے۔
  • کسٹمر وعدہ کرتا ہے کہ وہ وقت کے ساتھ بینک کا حصہ (یونٹس) خریدتا جائے گا۔
  • یونٹس کی ماہانہ اوربتدریج خریداری کے بعد آخرکار کسٹمرگھر کا مکمل مالک بن جاتا ہے۔
  • کرائے کا تعین بینک کے ملکیتی یونٹس پرمبنی ہوگا۔
دیگر خصوصیات
  • مکمل طور پر شریعت کے مطابق
  • تیز اور آسان پراسیسنگ
  • مناسب کرایہ کی شرح
  • فیملی انکم کو شامل کرنے کی سہولت


فنانسنگ کی حدکم از کم رقمزیادہ سے زیادہ رقم
گھرکی خریداری0.30 ملین روپے100 ملین روپے تک
گھرکی تعمیر(پلاٹ + تعمیر)0.30 ملین روپے100 ملین روپے تک
گھر کی تزئین وآرائش0.30 ملین روپے100 ملین روپے تک
ہوم بیلنس ٹرانسفر فیسلٹی (BTF)0.30 ملین روپے100 ملین روپے تک

مدت اور شرائط

پروڈکٹکم از کم مدتزیادہ سے زیادہ مدتگریس پیریڈ (صرف یونٹ خریداری کے لیے)
گھر کی خریداری1 سال20 سالکوئی نہیں
گھر کی تعمیر(پلاٹ + تعمیر)1 سال20 سال24 ماہ
گھر کی تزئین وآرائش1 سال20 سال6 ماہ
ہوم بیلنس ٹرانسفر فیسلٹی (BTF)1 سال20 سال6 ماہ

گریس پیریڈ کے دوران کرایہ ادا کرنا ضروری ہوگا۔

دیگر اہم معلومات
کسٹمرزتنخواہ دار، کاروباری یا اپنا کام کرنے والے افراد
سیکیورٹی / ضمانتمرکزی یا شریک درخواست دہندہ کی ملکیت میں موجود جائیداد پررجسٹرڈ یا مساوی رہن (Mortgage)
ادائیگی کا طریقہ
  • کرایہ (منافع): ماہانہ بنیاد پر بعد از ادائیگی
  • یونٹ (اصل رقم): ماہانہ بنیاد پر بعد از ادائیگی (سوائے گریس پیریڈ کے)
فنانسنگ کی حد (ایکوئٹی کی شرکت)

صارف کی کم از کم سرمایہ کاری: پراپرٹی کی موجودہ قیمت فروخت کا% 15

بینک کی زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری: پراپرٹی کی موجودہ قیمت فروخت کا% 85

قبل از وقت ادائیگیقیمت میں اضافہ ہونے کی صورت میں% 3 منافع کے ساتھ اجازت ہے، اور اگر قیمت کم ہو یا ویسی ہی رہے تو کوئی منافع نہیں۔


اہلیت

  • درخواست دہندہ پاکستانی شہری ہونا ضروری ہے۔
  • یہ سہولت اُن تمام شہروں کے بڑے علاقوں (میٹروپولیٹن ایریاز) میں دستیاب ہے جہاں عسکری بینک کی برانچز موجود ہیں، یا جو بینک کی طرف سے منظور شدہ ہوں۔
  • آپ کی ماہانہ خالص آمدنی میں آپ کا قرض کی ادائیگی کا تناسب% 50 سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔
  • آپ کی فنانسنگ کی اہلیت جانچنے کے لیے، شریک درخواست گزار کی% 100 آمدنی بھی شامل کی جا سکتی ہے۔
  • تنخواہ دار افراد کے لیے: موجودہ ملازمت میں کم از کم 6 مہینے کی مستقل سروس ضروری ہے۔
  • کاروباری/خود اپنا کام کرنے والے افراد کے لیے: موجودہ کاروبار میں کم از کم 3 سال کا تجربہ ضروری ہے۔
  • عمر کی حد (تنخواہ دار): 21 سال سے لے کر 60 سال تک۔*
  • عمر کی حد (کاروباری/خود اپنا کام کرنے والے): 21 سال سے لے کر 65 سال تک۔*

(*زیادہ سے زیادہ عمر ہوم مشارکہ کی مدت ختم ہونے پر لاگو ہوگی۔)

شریک درخواست دہندہ کی سہولت

ہمارے قابلِ قدر صارفین کو آسانی دینے کے لیے شریک درخواست گزار کی سہولت بھی موجود ہے، تاکہ وہ عسکری ہوم مشارکہ کے لیے ضروری کم سے کم معیار کو پورا کر سکیں اور ماہانہ قسطوں کی ادائیگی میں آسانی ہو۔

یہ سہولت صرف ان قریبی رشتہ داروں جن سے آپ کا خون کا رشتہ ہے، کو دی جا سکتی ہے، جیسے کہ شوہر/بیوی، والدین، بیٹا، غیر شادی شدہ بیٹی، بھائی یا بہن۔

درکار دستاویزات

کاروباری / اپنا کام کرنے والے افراد کے لیے:

  • قومی شناختی کارڈ (CNIC) کی نقل
  • کرایہ داری کے کاغذات کی نقل (اگر کرائے پر رہتے ہیں تو)
  • آخری ادا شدہ یوٹیلیٹی بِل (بجلی/گیس/ٹیلیفون) کی نقل
  • گزشتہ 12 ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ
  • مینجمنٹ اکاؤنٹس کی کاپی (اگر لاگو ہو)
  • موجودہ کاروبار کا 3 سالہ ثبوت (مثلاً ٹیکس ریٹرن یا بینک سرٹیفکیٹ)
  • شراکت داری کی صورت میں پارٹنرشپ ڈیڈ
  • پیشہ ورانہ ایسوسی ایشن کی رکنیت یا پریکٹس لائسنس کی کاپی

ملازمت پیشہ افراد کے لیے:

  • قومی شناختی کارڈ (CNIC) کی نقل
  • کرایہ داری کے کاغذات کی نقل (اگر کرائے پر رہتے ہیں تو)
  • آخری ادا شدہ یوٹیلیٹی بل کی کاپی (بجلی/گیس/ٹیلیفون)
  • بینک اسٹیٹمنٹ (آخری 6 مہینے)
  • حالیہ تنخواہ کی اصل رسید یا تصدیق شدہ نقل
  • موجودہ تاریخ تک ملازمت کی تصدیق، موجودہ عہدہ اور تنخواہ کا سرٹیفکیٹ

اکثر پوچھے جانے والے سوالات


  • مکان/اپارٹمنٹ/رہائشی یونٹ کی خریداری
  • پلاٹ کی خریداری اور تعمیراتی اخراجات
  • پہلے سے ملکیت والے رہائشی پلاٹ پر مکان/رہائشی یونٹ کی تعمیر
  • موجودہ ملکیتی مکان/اپارٹمنٹ/رہائشی یونٹ کی تزئین و آرائش
  • موجودہ ملکیتی مکان/اپارٹمنٹ/رہائشی یونٹ میں توسیع اور بہتری
  • دیگر بینکوں/ڈی ایف آئی(DFI)سے قرض لینے والے کی موجودہ مالی سہولت کے لیے بیلنس ٹرانسفر فیسیلیٹی (BTF)

نوٹ: ڈِمنشنگ مشارکہ فنانس صرف زمین یا پلاٹ کی خریداری کے لیے نہیں دی جائے گی۔

  • تنخواہ دار افراد، بشمول سرکاری، نیم سرکاری اور خود مختار اداروں کے ملازمین
  • مسلح افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ اہلکار یا ان کی بیوائیں
  • اپنا کام کرنے والے افراد، کاروباری حضرات اور خواتین، ماہر پیشہ ور افراد (SEB/SEP)
  • خصوصی افراد، بصارت سے محروم یا کسی جسمانی معذوری میں مبتلا افراد (PWDs)

جی ہاں، فنانس کا مقصد ریگولیٹر کی طرف سے بیان کردہ مقصد کے مطابق ہونا چاہئے جیسے:

  • ملکیت والے رہائشی پلاٹ پر مکان کی تعمیر کے لیے مالی اعانت
  • ملکیت والے مکان/اپارٹمنٹ/رہائشی یونٹ کی تزئین و آرائش
  • رہائشی یونٹ کی توسیع اور بہتری

جی ہاں، آپ عسکری بینک سے ایک وقت میں دو مشارکہ فنانسنگ حاصل کر سکتے ہیں، بشرطیکہ یہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ ڈیٹ برڈن ریشو (DBR) کے مطابق ہو

کم سے کم فنانسنگ رقم 3 لاکھ روپے ہے۔ زیادہ سے زیادہ فنانسنگ حد 10 کروڑ روپے تک ہو سکتی ہے، جو ہاؤسنگ فنانس کے لیے اسٹیٹ بینک کے مقرر کردہ 50 فیصد ڈیٹ برڈن ریشو (DBR) کے مطابق ہوگی۔

فنانسنگ کا دورانیہ کم از کم 1 سال اور زیادہ سے زیادہ 20 سال ہے۔

  • تنخواہ دار (مستقل): کم از کم 21 سال اور زیادہ سے زیادہ 60 سال (فنانسنگ کے اختتام تک)
  • کنٹریکٹ ملازمین: 65 سال
  • کاروباری یا خود مختار افراد (SEB/SEP): کم از کم 21 سال اور زیادہ سے زیادہ 65 سال (فنانسنگ کے اختتام تک)
  • پنشنرز: 65 سال

  • مستقل تنخواہ دار: 50,000 روپے
  • کنٹریکٹ ملازم: 60,000 روپے
  • سرکاری ملازم (کنٹریکٹ): 60,000 روپے
  • افواجِ پاکستان کے اہلکار: 25,000 روپے


جی ہاں، شریک درخواست دہندہ کی آمدنی شامل کی جا سکتی ہے اگر وہ بیوی، بیٹا، والدین، بھائی، غیر شادی شدہ بیٹی یا بہن ہوں۔

نہیں، فنانسنگ کی رقم صرف درج ذیل مقاصد کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے:

  • گھر، اپارٹمنٹ یا رہائشی یونٹ کی خریداری
  • پلاٹ کی خریداری اور تعمیر
  • پہلے سے موجود پلاٹ پر گھر کی تعمیر
  • گھر، اپارٹمنٹ یا رہائشی یونٹ کی مرمت یا تزئین و آرائش
  • گھر کی توسیع یا بہتری

ہوم مشارکہ فنانسنگ کی سہولت ملک کے تمام شہروں اور علاقوں میں کسی امتیاز کے بغیر دستیاب ہے۔

فنانسنگ درج ذیل مقاصد کے لیے نہیں دی جائے گی:

  • کمرشل پراپرٹیز کے لیے
  • سرکاری یا عوامی زمین پر قبضے والی زمین یا تعمیر کے لیے
  • ایسی عمارتوں کے لیے جو ہاؤسنگ اتھارٹی کے قوانین (By-Laws) کے خلاف تعمیر کی گئی ہوں۔

 مشارکہ فنانس کی درخواست پرعملدرآمد کا وقت درخواست جمع ہونے سے منظوری تک 30 دن ہے، بشرطیکہ تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کرا دی گئی ہوں۔

پروسیسنگ چارجز عسکری بینک کے موجودہ شیڈول آف چارجز (SOC) کے مطابق ہوں گے، جو بینک کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

جی ہاں، پراپرٹی تکافل لازمی ہے۔ یہ فنانس کیے گئے گھر کی تعمیراتی لاگت اور اپارٹمنٹ کی صورت میں پراپرٹی کی ویلیو کو کور کرتا ہے۔

یکساں ماہانہ قسط (EMI) جس میں اصل رقم، منافع اور تکافل کی لاگت شامل ہوگی، درخواست دہندہ کے عسکری بینک اکاؤنٹ سے براہ راست ڈیبٹ اتھارٹی (DDA) کے ذریعے کی جائے گی۔

جی ہاں، آپ اپنی ہوم فنانس پر دیے گئے منافع کے بدلے انکم ٹیکس میں رعایت حاصل کر سکتے ہیں، جو ملک کے موجودہ ٹیکس قوانین کے مطابق ہوگی۔

جی ہاں، قبل از وقت ادائیگی (Premature Termination) یا بیلون پیمنٹ کی سہولت تمام صارفین کے لیے موجود ہے۔ چارجز بینک کے موجودہ شیڈول آف چارجز کے مطابق لاگو ہوں گے۔

نوٹ: بیلون پیمنٹ کی سہولت گریس پیریڈ کے دوران دستیاب نہیں ہوگی۔

ہمارا سیلز اور فرنٹ اینڈ عملہ ہمیشہ آپ کی رہنمائی کے لیے دستیاب ہے۔ آپ وزٹ کر سکتے ہیں، کال کر سکتے ہیں یا ای میل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ای میل ایڈریس: CustomerServices@askaribank.com.pk

ہوم مشرکہ کیلکولیٹر

اپنی قسط کا حساب لگانے کے لیے یہاں کلک کریں!

No documents available.

  یہ فارم جمع کروانے سے منظوری کی ضمانت نہیں ملتی۔

  

تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیے ہماری میلنگ لسٹ سبسکرائب کریں اور اپنے ای میل ان باکس میں اپڈیٹس پائیں۔
عسکری موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔
ہمیں فالو کریں:
کنٹیکٹ سینٹر 051 111-000-787
آخری تازہ کاری: 24th April, 2026