موبائل ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل اکاؤنٹ اوپننگ
عسکری کلک اکاؤنٹ کے ساتھ بینکاری کے نئے دور میں خوش آمدید۔ یہ ایک مکمل ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہے جو بینکاری کو آسان، محفوظ اور ہر پاکستانی کے لیے قابلِ رسائی بناتا ہے۔ چاہے آپ پہلی بار اکاؤنٹ کھلوا رہے ہوں یا ایک آسان طریقے سے اپنے مالی معاملات کو سنبھالنا چاہتے ہوں، عسکری کلک اکاؤنٹ آپ کو ایک جدید تجربہ فراہم کرتا ہے، جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈیجیٹل مالی شمولیت کے وژن کے مطابق ہے۔
اکاؤنٹ کھلوانے کیلئےاب آپ کو برانچ جانے کی ضرورت نہیں۔ عسکری موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے ہمارا محفوظ ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔
یہ اکاؤنٹ خاص طور پر اُن پاکستانیوں کے لیے تیار کیا گیا ہے جن کے پاس پہلے سے بینک اکاؤنٹ نہیں ہے یا محدود بینکاری سہولت رکھتے ہیں۔
کاغذی کارروائی کے بغیر، بایومیٹرک تصدیق اور ڈیجیٹل منظوری کے ساتھ، آسان اور محفوظ اکاؤنٹ اوپننگ کا تجربہ حاصل کریں۔
| خصوصیات | تفصیلات |
| قسم | آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹ – کرنٹ اکاؤنٹ |
| کرنسی | صرف پاکستانی روپیه (PKR) |
| سکوپ | کنوینشنل بینکنگ |
| اہلیت | پاکستانی شہری |
| ابتدائی رقم جمع کرانے کی شرط | کوئی نہیں |
| کم از کم بیلنس کی شرط | کوئی نہیں |
| زیادہ سے زیادہ کریڈٹ بیلنس کی حد | 30 لاکھ روپے |
| ماہانہ رقم نکلوانے کی حد | 10 لاکھ روپے |
| چیک بک | 25 صفحات کی پہلی چیک بک مفت (جب درخواست کی جائے) |
| ڈیبٹ کارڈ | پہلا پے پاک کلاسک کارڈ مفت (بعد میں چارجز شیڈول کے مطابق) |
| آئی-نیٹ / موبائل بینکنگ | مفت |
| ای-اسٹیٹمنٹ کی سہولت | مفت |
| ایس ایم ایس الرٹس/نوٹیفکیشن کی سہولت | ینک کی پالیسی اور ایس او سی کے مطابق |
| بین الاقوامی ٹرانزیکشنز | اجازت نہیں ہے |
| اکاؤنٹ کھولنے کا ذریعہ | صرف عسکری ڈیجیٹل اکاؤنٹ اوپننگ موبائل ایپ (Android/iOS پر دستیاب) |
| اضافی سہولت | اگر ماہانہ اوسط بیلنس 1 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ برقرار رکھا جائے تو مفت حادثاتی انشورنس (زیادہ سے زیادہ 20 لاکھ روپے تک) |
نوٹ: دیگر سرو سز پر چارجز بینک کے موجودہ شیڈول آف چارجز کے مطابق ہوں گے۔
عسکری ڈیجیٹل اکاؤنٹ اوپننگ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں:
اینڈرائیڈ: یہاں کلک کریں
آئی او ایس: یہاں کلک کریں

درخواست شروع کریں
ایپ کھولیں، "Open Askari Click Account" پر جائیں۔
اسکرین پر عسکری کلک اکاؤنٹ کی خصوصیات ظاہر ہوں گی۔
موبائل نمبر اور ای میل کی تصدیق کریں
ایپ کو موبائل سم اور ای میل ویریفکیشن کی اجازت دیں۔
موبائل اور ای میل پر موصول ہونے والے OTP درج کریں۔
ضروری معلومات تیار رکھیں
ڈیجیٹل منظوری مکمل کریں
اہلیت کی تصدیق کریں اور ضروری اجازتیں دیں۔
اپنی شناخت کی تصدیق کریں
KYC تفصیلات درج کریں
اکاؤنٹ کھولنے کا مقصد، پیشہ، آمدن کا ذریعہ، اور ماہانہ آمدنی درج کریں۔
کارڈ اور ترجیحی برانچ منتخب کریں۔
تفصیلات چیک کریں اور جمع کروائیں
تمام معلومات دیکھ کر تصدیق کریں اور درخواست جمع کر دیں۔
آپ کا IBAN نمبر فوراً جاری کر دیا جائے گا۔
اگر صارف کے شناختی کارڈ نمبر، نام، والد کا نام، تاریخِ پیدائش اور پتہ کی 85 فیصد مماثلت سی-لنک کی پابندی شدہ فہرست سے پائی جائے، تو بینک کا عملہ اس کیس کا تفصیلی جائزہ لے گا۔ اگر نتیجہ False Positive ہو تو اکاؤنٹ بن جائے گا اور اکاؤنٹ نمبر/IBAN صارف کو ای میل پر بھیج دیا جائے گا۔ عسکری کلک اکاؤنٹ کے مکمل ہونے کا وقت زیادہ سے زیادہ 15 منٹ ہے۔
اپنی درخواست کا اسٹیٹس جاننے کے لیے Tracking ID اور CNIC کے ذریعے ٹریک کریں۔
ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
کم از کم آپریٹنگ سسٹم کی ضروریات:
iOS: کم از کم ورژن 15.0 یا اس کے بعد کا
Android: کم از کم ورژن 6.0 یا اس کے بعد کا
اسکری ڈیجیٹل اکاؤنٹ اوپننگ موبائل ایپلیکیشن درج ذیل ایپ اسٹورز سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے.