اب فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے!
عسکری بینک آپ کے لیے لایا ہے تیز رفتار “بیلنس ٹرانسفر سہولت” — اقساط یا بغیر اقساط کے انتخاب کے ساتھ ۔
| پروسیسنگ چارجز | |
| بیلنس ٹرانسفر سہولت (BTF) – اقساط کے ساتھ | 1,200 روپے یا% 3.2 (جو بھی زیادہ ہو) |
| بیلنس ٹرانسفر سہولت (BTF) – بغیر اقساط کے | 1,200 روپے یا% 3.2 (جو بھی زیادہ ہو) |
| سروس چارجز | |
| بیلنس ٹرانسفر سہولت (BTF) – اقساط کے ساتھ | 2% ماہانہ (%24 سالانہ شرح) |
| بیلنس ٹرانسفر سہولت (BTF) – بغیر اقساط |
|
عسکری بینک لمیٹڈ کی جانب سے پیش کی جانے والی “بیلنس ٹرانسفر سہولت (BTF)” کے ذریعے آپ دوسرے بینک کے کریڈٹ کارڈ کا بقایا بیلنس اپنے عسکری کریڈٹ کارڈ سے ادا کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ چاہیں تو رقم کو ماہانہ مساوی اقساط (EMI) میں یا بغیر اقساط کے واپس ادا کر سکتے ہیں۔
تعریف اور وضاحت
بیلنس ٹرانسفر سہولت (BTF):
یہ وہ سہولت ہے جس کے ذریعے عسکری ماسٹر کارڈ کریڈٹ کارڈ کے صارف دوسرے بینک کے کریڈٹ کارڈ کا بقیہ بیلنس عسکری ماسٹر کارڈ کے ذریعے ادا کر سکتے ہیں اور بعد میں اسے ایکسٹینڈڈ پیمنٹ پلان (EPP) میں منتقل کر سکتے ہیں۔
ایکسٹینڈڈ پیمنٹ پلان (EPP):
یہ عسکری بینک کی وہ سہولت ہے جس کے ذریعے کریڈٹ کارڈ ہولڈر اپنی منتقل شدہ رقم کو ایک طے شدہ مدت کے دوران چھوٹی مساوی اقساط میں واپس ادا کر سکتا ہے۔
کریڈٹ کارڈ کی شرائط و ضوابط:
وہ شرائط جو صارف نے عسکری بینک سے کریڈٹ کارڈ حاصل کرتے وقت منظور کی ہوں۔
شرائط و ضوابط برائے بیلنس ٹرانسفر
ضمانت / ہرجانہ
BTF سے مراد وہ سہولت ہے جو عسکری کارڈ ممبر کو دی جاتی ہے کہ وہ اپنے کسی دوسرے بینک کے کریڈٹ کارڈ کا بقایا بیلنس عسکری ماسٹر کارڈ کریڈٹ کارڈ پر بغیر قسطوں کے منتقل کر لے یا پھر اپنی مرضی کے مطابق ٹرانسفر شدہ بیلنس کو آسان قسطوں کے پلان میں تبدیل کر لے۔
BTF کو آسان قسطوں کے پلان میں تبدیل کرنے کے لیے کم از کم رقم 10,000 روپے ہے۔
آسان قسطوں کے پلان میں BTF آپ کی دستیاب کریڈٹ لمٹ کے% 90 تک حاصل کی جا سکتی ہے، بشرطیکہ لمٹ دستیاب ہو۔
کسٹمر اپنے رجسٹرڈ نمبر سے عسکری بینک کی 24/7 ہیلپ لائن 787-000-111 پر کال کرے گا۔
5 کاروباری دنوں کے اندر۔
جی ہاں، کسٹمر قسطوں کے پلان کے ساتھ یا اس کے بغیر بھی بیلنس ٹرانسفر کی سہولت حاصل کر سکتا ہے۔
BTF کو آسان قسطوں کے پلان میں 03، 06، 09، 12، 18، 24 اور 36 مہینوں کی اقساط میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
بینک کے مروجہ شیڈول آف چارجز کے مطابق چارجز لاگو ہوں گے۔
کسٹمر کو اپنے دوسرے بینک کے کریڈٹ کارڈ کا بل بننے کے فوری بعد یا واجب الادا تاریخ سے کم از کم 7 کاروباری دن پہلے BTF کی درخواست دائرکرنی چاہیے۔
متعدد بینکوں کے کریڈٹ کارڈز کے قرضوں کو الگ الگ BTF میں تبدیل کیا جا سکتا ہے اور پھر انہیں آسان قسطوں کے پلان میں یا یہاں تک کہ بغیر قسطوں کے پلان میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ بینک کے مروجہ شیڈول آف چارجز کے مطابق ہر BTF تبدیلی پرالگ پروسیسنگ چارجز لاگو ہوں گے۔
عسکری ماسٹر کارڈ کریڈٹ کارڈ ہولڈرز صرف BTF کو آسان قسطوں کے پلان میں بک کروانے کے لیے 787-000-111 051 پرموجود 24/7 عسکری ہیلپ لائن پر کال کریں۔