ایکسپورٹس اسپیشل فارن کرنسی اکاؤنٹ برائے آئی ٹی کمپنیز اور فری لانسرز

جائزہ

آپ کا کام دنیا بھر میں، اور بینکاری آپ کے ہاتھ میں۔

عسکری ایکسپورٹس اسپیشل فارن کرنسی اکاؤنٹ آپ کو بین الاقوامی ادائیگیاں براہِ راست وصول کرنے، مختلف کرنسیوں میں لین دین اور اپنی ڈیجیٹل مصروفیات کے لیے جدید بینکاری کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

یہ اکاؤنٹ خاص طور پر آئی ٹی ایکسپورٹرز، فری لانسرزاور عالمی سطح پر کام کرنے والے پروفیشنلز کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ آپ جہاں بھی ہوں، اپنی آمدن اورادائیگیوں پرمکمل کنٹرول رکھ سکیں۔

آج ہی اپنا اکاؤنٹ کھلوائیں —

کیونکہ عالمی کامیابیوں کیلئے ایک ایسا مقامی دوست ضروری ہے جو آپ کی ضروریات  کو سمجھتا ہو۔

اس اکاؤنٹ کے لیے POC's 

  • مسٹر حشام اقبال (hassham.iqbal@askaribank.com.pk) (رابطہ نمبر: 051-8082570)
  • مسٹر انصار احمد (insar.ahmed@askaribank.com.pk) (رابطہ نمبر: 051-8092002) 

اہم خصوصیات

کرنسی کا انتخاب:

پاکستانی روپے (PKR) اور غیر ملکی کرنسیاں (USD، GBP، EUR، AED)

  • اوپننگ بیلنس: کوئی شرط نہیں
  • کم از کم بیلنس: کوئی شرط نہیں

سہولیات:

  • پاکستانی روپوں میں اکاؤنٹ کے لیے پہلی چیک بُک بالکل مفت.
  • کسی بھی عسکری برانچ سے آن لائن کیش ڈپازٹ اور نکلوانے کی سہولت۔
  • عسکری بینک کی کسی بھی برانچ سے آن لائن فنڈ ٹرانسفر کی سہولت۔
  • مفت بینکرز چیک۔
  • انٹرنیٹ بینکنگ بالکل مفت۔
  • ای سٹیٹمنٹ سروس (Email پر اکاؤنٹ کی تفصیل) بالکل مفت۔
  • ڈیجیٹل لین دین پر مفت ایس ایم ایس الرٹس۔
  • ایکسپورٹ کی گئی رقم کے% 50 یا 5,000 امریکی ڈالر ماہانہ (جو بھی زیادہ ہو) تک فارن کرنسی رکھنے کی اجازت۔
  • ایکسپورٹرز اسپیشل ایف سی وائی(FCY) اکاؤنٹ سے تمام قانونی, مقامی (PKR) اورغیرملکی (FCY) ادائیگیوں کے لیے رقم استعمال کی جا سکتی ہے۔

لین دین کی حدود:

  • پاکستان کے اندر کیش صرف پاکستانی روپوں (PKR) میں نکالا جا سکتا ہے۔
  • پاکستان میں غیر ملکی کرنسی میں نقد رقم نکالنے کی اجازت نہیں، تاہم بیرونِ ملک ڈیبٹ کارڈ سے نکلوائی جا سکتی ہے۔
  • کسٹمر کی درخواست پر غیر ملکی کرنسی کے بیلنس کو کسی بھی وقت پاکستانی روپے میں تبدیل کرایا جا سکتا ہے۔

تمام چارجز موجودہ سروس چارجز (SOC) کے مطابق ہوں گے.

اہلیت


انفرادی فری لانسرز جو فری لانس سروس کا کاروبار چلا رہے ہیں اورآئی ٹی کمپنیاں۔

اکاؤنٹ کھلوانے کا طریقہ

اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے اپنی قریبی عسکری بینک برانچ  پرتشریف لائیں۔

یا آن لائن درخواست دینے کے لیے نیچے دیا گیا QR کوڈ اسکین کریں

Inserted Image

اینڈرائیڈ: [یہاں کلک کریں]

آئی او ایس: [یہاں کلک کریں]

(iOS اور Android اسمارٹ فونز کے لیے)

No documents available.

    

تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیے ہماری میلنگ لسٹ سبسکرائب کریں اور اپنے ای میل ان باکس میں اپڈیٹس پائیں۔
عسکری موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔
ہمیں فالو کریں:
کنٹیکٹ سینٹر 051 111-000-787
آخری تازہ کاری: 24th April, 2026