عسکری ڈیجیٹل والٹ ایک موبائل مالیاتی سروس ہے جو ان پاکستانیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنائی گئی ہے جنہیں روایتی بینکنگ تک رسائی حاصل نہیں۔ اس کا مقصد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مالیاتی انقلاب کی کاوشوں کی حمایت کرنا ہے۔ عسکری ڈیجیٹل والٹ کی مدد سے آپ کا موبائل نمبر آپ کا بینک اکاؤنٹ بن جاتا ہے۔ یہ موبائل فون صارفین کو محفوظ انداز میں رقوم بھیجنے اور وصول کرنے، بل ادا کرنے، تعلیمی فیس ادا کرنے، عطیات دینے، موبائل فون ریچارج کرنے اور مزید بہت کچھ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
لیول 0
| تفصیلات | لیول 0 |
| جائزہ | کم از کم KYC تقاضے اور کم ٹرانزیکشن لمٹ کے ساتھ بیسک بینکنگ BB اکاؤنٹ ۔ |
| اہلیت کے معیار | مؤثر نادرا قومی شناختی کارڈ کے حامل افراد PTA سے منظور شدہ کسی بھی موبائل نیٹ ورک آپریٹر کے پوسٹ پیڈ / پری پیڈ صارفین عسکری ڈیجیٹل والٹ کھولنے کے اہل ہیں۔ |
| ٹرانزیکشن کی حدود |
زیادہ سے زیادہ بیلنس کی حد: 200,000 روپے
|
| خصوصیات |
|
لیول 1
| تفصیلات | لیول 1 |
| اہلیت کے معیار |
|
| ٹرانزیکشن کی حدود |
BB اکاؤنٹس پر ادائیگیوں اور وصولیوں کے لیے ٹرانزیکشن کی حد کو الگ الگ رکھا جائے گا۔ بل ادائیگیوں پر کوئی حد لاگو نہیں ہوگی۔ تنخواہ کی وصولی پر بھی کوئی حد لاگو نہیں ہوگی۔ |
| فیچرز |
|
کم از کم سسٹم کی ضروریات
عسکری ڈیجیٹل والٹ موبائل ایپ درج ذیل ایپ اسٹورز سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے:
عسکری ڈیجیٹل والٹ موبائل ایپلیکیشن کو درج ذیل ایپ اسٹورز سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے:
آپ نیچے دیے گئے QR کوڈز کو اسکین کر کے بھی ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
نادرا کا کارآمد شناختی کارڈ ہولڈر اور PTA سے منظور شدہ کسی بھی موبائل نیٹ ورک آپریٹر کا پوسٹ پیڈ / پری پیڈ صارف عسکری ڈیجیٹل والٹ کھول سکتا ہے۔
ایک موبائل نمبر یا شناختی کارڈ پر صرف ایک ہی عسکری ڈیجیٹل والٹ رجسٹر کیا جا سکتا ہے۔
اکاؤنٹ کامیابی سے کھلنے کے بعد، آپ android اور iOS پلے اسٹورز سے عسکری ڈیجیٹل والٹ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور اپنی پسند کا 4 ہندسوں پرمشتمل ہندسی MPIN درج کر سکتے ہیں۔ موبائل اکاؤنٹ سے کی جانے والی تمام ٹرانزیکشنز 4 ہندسوں پرمشتمل ہندسی MPIN کے ذریعے محفوظ ہوتی ہیں۔
MPIN ایک 4 ہندسوں پرمشتمل ہندسی کوڈ ہے، جیسے ای ٹی ایم پن ہوتا ہے، جو عسکری ڈیجیٹل والٹ سے تمام ٹرانزیکشنز کی تصدیق کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ بغیر MPIN کے کوئی بھی ٹرانزیکشن ممکن نہیں۔ اپنی عسکری ڈیجیٹل والٹ ایپ لاگ ان تفصیلات، MPIN یا OTP کسی غیر مجاز شخص کے ساتھ شیئر نہ کریں اور اسے وقتاً فوقتاً تبدیل کرتے رہیں۔
ٹرانزیکشن فوری طور پر مکمل ہو جائے گی۔
جی ہاں۔ آپ انٹرنیٹ بینکنگ پورٹل، موبائل ایپلیکیشنز یا ATM نیٹ ورک کے ذریعے رقم منتقل کر سکتے ہیں۔ عسکری بینک کو بینیفیشری بینک کے طور پر منتخب کریں، اپنا عسکری ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹ نمبر اور رقم درج کریں۔ رقم فوری طور پر آپ کے موبائل اکاؤنٹ میں جمع ہو جائے گی۔
جی ہاں۔ آپ بینیفیشری بینک منتخب کریں، بینیفیشری اکاؤنٹ نمبر اور رقم درج کریں اور آپ کی ٹرانزیکشن فوری طور پر مکمل ہو جائے گی۔
اگر آپ عسکری ڈیجیٹل والٹ ہولڈر ہیں اور عسکری بینک میں ایک بنیادی بینکنگ اکاؤنٹ رکھتے ہیں، تو آپ اپنے عسکری بنیادی بینکنگ اکاؤنٹ سے اپنے عسکری ڈیجیٹل والٹ میں رقم منتقل کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے لنک شدہ بنیادی بینکنگ اکاؤنٹ کو شامل/اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں اور بعد ازاں اس اپ ڈیٹ کی متعلقہ عسکری بینک برانچ سے تصدیق ہوگی۔
اگر آپ عسکری ڈیجیٹل والٹ ہولڈر ہیں اور عسکری بینک میں ایک بنیادی بینکنگ اکاؤنٹ رکھتے ہیں، تو آپ اپنے عسکری ڈیجیٹل والٹ سے اپنے عسکری بنیادی بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقل کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے لنک شدہ بنیادی بینکنگ اکاؤنٹ کو شامل/ اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں اور بعد ازاں اس اپ ڈیٹ کی متعلقہ عسکری بینک برانچ سے تصدیق ہوگی۔ ٹرانسفر ان/ آؤٹ کی سہولت کے لیے صرف ایک بنیادی بینکنگ اکاؤنٹ کوعسکری ڈیجیٹل والٹ کے ساتھ منسلک کیا جا سکتا ہے۔
آپ اپنے "میرا اکاؤنٹ" ٹیب میں موجود "اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ" آپشن کا استعمال کرتے ہوئے مفت میں اپنی آخری پانچ ٹرانزیکشنز دیکھ سکتے ہیں۔ کسی مخصوص مدت کے اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کے اجرا کے لیے براہ کرم عسکری وائس اینڈ ورچوئل سینٹر 787-000-111 پر کال کریں۔
آپ کو پہلے عسکری ڈیجیٹل والٹ کو بند کرنا ہوگا پھر آپ دیگر ٹیلکو آپریٹر سے MNP حاصل کر سکتے ہیں۔
آپ اپنا عسکری ڈیجیٹل والٹ بند کرنے کے لیے عسکری کنٹیکٹ سینٹر 787-000-111 پر کال کر سکتے ہیں۔
عسکری ڈیجیٹل والٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قوانین کے تحت اعلیٰ ترین سطح کی سکیورٹی فراہم کرتا ہے۔ ہرعسکری ڈیجیٹل والٹ کے لیے 4 ہندسوں پرمشتمل ہندسی خفیہ MPIN کوڈ درکار ہوتا ہے جو ہر ٹرانزیکشن کے لیے ضروری ہے۔ سکیورٹی کے لئے تمام ٹرانزیکشنز انکرپٹ کی جاتی ہیں اورMPIN کے بغیر کوئی ٹرانزیکشن ممکن نہیں۔
MPIN کو ری سیٹ کرنے کے لیے براہ کرم عسکری وائس اینڈ ورچوئل سینٹر 787-000-111 پر کال کریں۔ ضروری تصدیق کے بعد آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے ایک عارضی MPIN ملے گا جسے اگلی بار لاگ ان کرنے پر تبدیل کرنا ضروری ہوگا۔
نہیں، اکاؤنٹ کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ MPIN کے بغیر اسے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ اگر سم چوری ہو جائے تو فوراً عسکری وائس اینڈ ورچوئل سینٹر 787-000-111 پر کال کرکے اپنا عسکری ڈیجیٹل والٹ بلاک کروا دیں۔ متعلقہ کمپنی سے نئی سم حاصل کرنے کے بعد دوبارہ عسکری وائس اینڈ ورچوئل سینٹر 787-000-111 پر کال کریں۔ ضروری تصدیق کے بعد آپ کو ایس ایم ایس میں ایک عارضی MPIN ملے گا جسے اگلی بار لاگ ان پر تبدیل کرنا ضروری ہوگا۔