عسکری آسان سیونگز اکاؤنٹ

جائزہ

سادہ بچت، مضبوط مستقبل!

بڑے اہداف کی شروعات چھوٹے چھوٹے فیصلوں سے ہوتی ہے، اورعسکری آسان سیونگز اکاؤنٹ آپ کا پہلا قدم بالکل آسان بنا دیتا ہے۔ صرف 100 روپے سے بچت شروع کریں۔ نہ کم از کم بیلنس کی شرط، نہ کوئی پوشیدہ شرائط ۔ 

آسان بینکاری، محفوظ لین دین، اورپُرکشش منافع۔

کیونکہ بچت کبھی بھی مشکل نہیں ہونی چاہیے۔

آج ہی اپنا اکاؤنٹ کھلوائیں۔

اہم خصوصیات

خصوصیات:

  • اکاؤنٹ کھولنے کے لیے صرف 100 روپے
  • کم از کم بیلنس کی کوئی شرط نہیں
  • ماہانہ ڈیبٹ کی مجموعی حد 1,000,000 روپے
  • زیادہ سے زیادہ کریڈٹ بیلنس 3,000,000 روپے
  • سیونگ اکاؤنٹ پر پُرکشش منافع، ششماہی بنیادوں پر ادائیگی 
  • پے پاک ڈیبٹ کارڈ کا اجراء*

اہم خصوصیات:

  • AKBL کے اندر برانچ کے ذریعے فنڈ ٹرانسفر (آن لائن ٹرانسفر)
  • آئی نیٹ بینکنگ
  • ای اسٹیٹمنٹ
  • ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز پر ایس ایم ایس الرٹس

*چارجز مروجہ SOC کے مطابق ہوں گے۔

تازہ ترین منافع کی شرح دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ 

اہلیت

وہ پاکستانی شہری جو عسکری بینک لمیٹڈ میں اپنا کوئی اور اکاؤنٹ (اکیلا یا مشترکہ) نہیں رکھتے، وہ یہ عسکری آسان اکاؤنٹ پاکستانی روپے میں سنگل یا جوائنٹ اکاؤنٹ کے طور پر کھولنے کے اہل ہیں۔

یہ اکاؤنٹ مختلف افراد کے لیے موزوں ہے، جیسے ہنرمند یا غیر ہنرمند مزدور، کم تعلیم یافتہ یا غیر تعلیم یافتہ افراد، کسان، محنت کش، خواتین، گھریلو خواتین، اپنا کاروبار کرنے والے افراد، اور نوجوان، لیکن یہ فہرست صرف ان تک محدود نہیں۔

اپلائی کرنے کا طریقہ

اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے اپنی قریبی عسکری بینک برانچ  پرتشریف لائیں۔

No documents available.

    

تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیے ہماری میلنگ لسٹ سبسکرائب کریں اور اپنے ای میل ان باکس میں اپڈیٹس پائیں۔
عسکری موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔
ہمیں فالو کریں:
کنٹیکٹ سینٹر 051 111-000-787
آخری تازہ کاری: 24th April, 2026