عسکری وقار ٹرم ڈپازٹ

جائزہ

ایسی سرمایہ کاری جو وقار کے ساتھ منافع میں اضافہ کرے!

عسکری وقارٹرم ڈپازٹ آپ کی زندگی کی محنت کو محفوظ اورفائدہ مند بچت میں بدلنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ اسکیم خاص طور پر سینئر سٹیزنز کے لیے تیار کی گئی ہے، جس میں لچکدارمدتِ سرمایہ کاری، آسان اکاؤنٹ مینجمنٹ، اور مستحکم منافع کی سہولت موجود ہے، تاکہ آپ اعتماد اور سکون کے ساتھ سرمایہ کاری کر سکیں۔

آج ہی عسکری وقار ٹرم ڈپازٹ کھلوائیں اوراپنی بڑھتی ہوئی بچت کے ساتھ ذہنی سکون پائیں۔

اہم خصوصیات

  • مدتِ سرمایہ کاری: 1 سال
  • کم از کم ابتدائی ڈپازٹ: صرف 25,000 روپے
  • پرکشش منافع کی شرح
  • ماہانہ منافع کی ادائیگی
  • ماہانہ اوسط بیلنس کی بنیاد پرمنافع کی کیلکولیشن

چارجز بینک کے موجودہ شیڈول آف چارجز (SOC) کے مطابق ہوں گے

موجودہ منافع کی شرح دیکھنے کے لیے، یہاں کلک کریں۔

اہلیت

  • کم از کم عمر 55 سال ہونی چاہیے۔
  • مشترکہ اکاؤنٹ کی صورت میں، بنیادی اکاؤنٹ ہولڈر کی عمر 55 سال یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے
  • عسکری وقار ٹرم ڈپازٹ میں سرمایہ کاری کے لیے، صارف کا عسکری بینک میں اکاؤنٹ ہونا لازمی ہے۔

درخواست دینے کا طریقہ

اپناعسکری وقار ٹرم ڈپازٹ بک کروانے کے لیے اپنی قریبی عسکری بینک برانچ پرتشریف لائیں۔

No documents available.

  یہ فارم جمع کروانے سے منظوری کی ضمانت نہیں ملتی۔

   

تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیے ہماری میلنگ لسٹ سبسکرائب کریں اور اپنے ای میل ان باکس میں اپڈیٹس پائیں۔
عسکری موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔
ہمیں فالو کریں:
کنٹیکٹ سینٹر 051 111-000-787
آخری تازہ کاری: 24th April, 2026