خوشحالی کی راہ، دیانتداری کے ساتھ!
عسکری بینک کسانوں کے لیے شریعت کے اصولوں کے مطابق اسلامک کسان ٹریکٹر فنانس کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ ایک آسان اور لچکدار فنانسنگ اسکیم ہے جس کے ذریعے کاشتکار اپنا ٹریکٹر خرید کر اپنی زرعی پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اس سہولت کی واپسی کی مدت زیادہ سے زیادہ 7 سال تک ہو سکتی ہے۔ جو کسان ابتدائی رقم زیادہ ادا کرتے ہیں، وہ اپنی لاگت بھی کم کر سکتے ہیں۔
عسکری اسلامی بینکنگ ملک کے معروف مینوفیکچررز کے ساتھ شراکت میں ٹریکٹرز کی تیز تر فراہمی کو یقینی بناتی ہے، تاکہ کسان اپنی مشینری بغیر کسی تاخیر کے حاصل کر سکیں۔
آج ہی درخواست دیں اور عسکری اسلامی ایگریکلچر فنانس کے ساتھ اپنی زمین کی ترقی میں نیا اضافہ کریں۔
| پروڈکٹ کی نوعیت | نیا ٹریکٹر خریدنے کے لیے فنانسنگ |
| اہلیت | ٹرم فنانس |
| مدت | زیادہ سے زیادہ 10 سال (ایک سال کے گریس پیریڈ سمیت) |
| فائدے | کسان ٹریکٹر یا دیگر منظور شدہ زرعی ضروریات کے لیے خریداری قیمت کا 80 فیصد تک فنانس حاصل کر سکتے ہیں۔ |