عسکری کلک اکاؤنٹ

جائزہ

موبائل ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل اکاؤنٹ اوپننگ

عسکری کلک اکاؤنٹ کے ساتھ بینکاری کے نئے دور میں خوش آمدید۔ یہ ایک مکمل ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہے جو بینکاری کو آسان، محفوظ اور ہر پاکستانی کے لیے قابلِ رسائی بناتا ہے۔ چاہے آپ پہلی بار اکاؤنٹ کھلوا رہے ہوں یا ایک آسان طریقے سے اپنے مالی معاملات کو سنبھالنا چاہتے ہوں، عسکری کلک اکاؤنٹ آپ کو ایک جدید تجربہ فراہم کرتا ہے، جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈیجیٹل مالی شمولیت کے وژن کے مطابق ہے۔

  • جب چاہیں، جہاں سے چاہیں اکاؤنٹ کھولیں:

اکاؤنٹ کھلوانے کیلئےاب آپ کو برانچ جانے کی ضرورت نہیں۔  عسکری موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے ہمارا محفوظ  ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔

  • بینکنگ سب کے لیے :

یہ اکاؤنٹ خاص طور پر اُن پاکستانیوں کے لیے تیار کیا گیا ہے جن کے پاس پہلے سے بینک اکاؤنٹ نہیں ہے یا محدود بینکاری سہولت رکھتے ہیں۔

  • تیز اور محفوظ رجسٹریشن:

کاغذی کارروائی کے بغیر، بایومیٹرک تصدیق اور ڈیجیٹل منظوری کے ساتھ، آسان اور محفوظ اکاؤنٹ اوپننگ کا تجربہ حاصل کریں۔

اہم خصوصیات


خصوصیاتتفصیلات
قسمآسان ڈیجیٹل اکاؤنٹ – کرنٹ اکاؤنٹ
کرنسیصرف پاکستانی روپیه (PKR)
سکوپکنوینشنل بینکنگ
اہلیتپاکستانی شہری
ابتدائی رقم جمع کرانے کی شرطکوئی نہیں
کم از کم بیلنس کی شرطکوئی نہیں
زیادہ سے زیادہ کریڈٹ بیلنس کی حد30 لاکھ روپے
ماہانہ رقم نکلوانے کی حد10 لاکھ روپے
چیک بک25 صفحات کی پہلی چیک بک مفت (جب درخواست کی جائے)
ڈیبٹ کارڈپہلا پے پاک کلاسک کارڈ مفت (بعد میں چارجز شیڈول کے مطابق)
آئی-نیٹ / موبائل بینکنگمفت
ای-اسٹیٹمنٹ کی سہولتمفت
ایس ایم ایس الرٹس/نوٹیفکیشن کی سہولتینک کی پالیسی اور ایس او سی کے مطابق
بین الاقوامی ٹرانزیکشنزاجازت نہیں ہے
اکاؤنٹ کھولنے کا ذریعہصرف عسکری ڈیجیٹل اکاؤنٹ اوپننگ موبائل ایپ (Android/iOS پر دستیاب)
اضافی سہولتاگر ماہانہ اوسط بیلنس 1 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ برقرار رکھا جائے تو مفت حادثاتی انشورنس (زیادہ سے زیادہ 20 لاکھ روپے تک)

نوٹ: دیگر سرو سز پر چارجز بینک کے موجودہ شیڈول آف چارجز کے مطابق ہوں گے۔

اکاؤنٹ کھولنے کا طریقہ

عسکری ڈیجیٹل اکاؤنٹ اوپننگ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں:

اینڈرائیڈ: یہاں کلک کریں

آئی او ایس: یہاں کلک کریں

Inserted Image

درخواست شروع کریں

ایپ کھولیں، "Open Askari Click Account" پر جائیں۔

اسکرین پر عسکری کلک اکاؤنٹ کی خصوصیات ظاہر ہوں گی۔

موبائل نمبر اور ای میل کی تصدیق کریں

ایپ کو موبائل سم اور ای میل ویریفکیشن کی اجازت دیں۔

موبائل اور ای میل پر موصول ہونے والے OTP درج کریں۔

ضروری معلومات تیار رکھیں

  • درست قومی شناختی کارڈ نمبر
  • موبائل نمبر (اپنے نام پر رجسٹرڈ)
  • فعال ای میل ایڈریس

 ڈیجیٹل منظوری مکمل کریں

 اہلیت کی تصدیق کریں اور ضروری اجازتیں دیں۔

اپنی شناخت کی تصدیق کریں

  • شناختی کارڈ نمبر، اجراء کی تاریخ اور جنس درج کریں
  • لائیو فوٹو (چہرے کی تصدیق) بنائیں
  • فنگر پرنٹس کے ذریعے بایومیٹرک تصدیق مکمل کریں

KYC تفصیلات درج کریں

اکاؤنٹ کھولنے کا مقصد، پیشہ، آمدن کا ذریعہ، اور ماہانہ آمدنی درج کریں۔

کارڈ اور ترجیحی برانچ منتخب کریں۔

  •  ڈیبٹ کارڈ کی درخواست دیں (اگر چاہیں) اور میلنگ ایڈریس درج کریں۔
  •  اپنا شہر اور پسندیدہ برانچ منتخب کریں۔

تفصیلات چیک کریں اور جمع کروائیں

تمام معلومات دیکھ کر تصدیق کریں اور درخواست جمع کر دیں۔

آپ کا IBAN نمبر فوراً جاری کر دیا جائے گا۔

اگر صارف کے شناختی کارڈ نمبر، نام، والد کا نام، تاریخِ پیدائش اور پتہ کی 85 فیصد مماثلت سی-لنک کی پابندی شدہ فہرست سے پائی جائے، تو بینک کا عملہ اس کیس کا تفصیلی جائزہ لے گا۔ اگر نتیجہ False Positive ہو تو اکاؤنٹ بن جائے گا اور اکاؤنٹ نمبر/IBAN صارف کو ای میل پر بھیج دیا جائے گا۔  عسکری کلک اکاؤنٹ کے مکمل ہونے کا وقت زیادہ سے زیادہ 15 منٹ ہے۔

اپنی درخواست کا اسٹیٹس جاننے کے لیے Tracking ID اور CNIC کے ذریعے ٹریک کریں۔

ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

کم از کم آپریٹنگ سسٹم کی ضروریات:

iOS: کم از کم ورژن 15.0 یا اس کے بعد کا

 Android: کم از کم ورژن 6.0 یا اس کے بعد کا

اسکری ڈیجیٹل اکاؤنٹ اوپننگ موبائل ایپلیکیشن درج ذیل ایپ اسٹورز سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے.

No documents available.

  

تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیے ہماری میلنگ لسٹ سبسکرائب کریں اور اپنے ای میل ان باکس میں اپڈیٹس پائیں۔
عسکری موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔
ہمیں فالو کریں:
کنٹیکٹ سینٹر 051 111-000-787
آخری تازہ کاری: 24th April, 2026