کارپوریٹ سماجی ذمہ داری

اجتماعی ترقی اورخوشحالی کا فروغ

کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) عسکری بینک کےطریقہ کارکا ایک لازمی حصہ ہے اورہماری کارپوریٹ حکمت عملی کا ایک اہم پہلو ہے۔ ایک سماجی طورپرباشعورادارے کے طورپرہم معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے مختلف فلاحی اداروں کے ساتھ معاونت سے کم مراعات یافتہ افراد کی زندگیوں میں بہتری لاتے ہیں۔ عسکری بینک کی سی ایس آرسرگرمیاں پاکستان میں درج ذیل شعبوں میں مستحکم تبدیلی لانے کے لیے کوشاں ہیں:

ترجیحی شعبہ جات

تعلیم اور روزگار

ہم مختلف تعلیمی پروگراموں اوراسکالرشپس میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تاکہ نئی نسل کو بااختیار بنایا جا سکے۔ ہماری کوششوں میں کم آمدنی والے ملازمین کے گریجویٹ بچوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے ایک ان ہائوس ٹریننگ پروگرام شامل ہے۔ اس پروگرام کے تحت، بینک کے کم تنخواہ دارملازمین کے بچے گریجویشن کے بعد ایک معیاری ٹیسٹ میں شرکت کر سکتے ہیں۔ ٹیسٹ پاس کرنے پر، انہیں بامعاوضہ تربیت دینے کے ساتھ یقینی ملازمت فراہم کی جاتی ہے۔

صحت اور امدادی کام

معیاری صحت کی سہولت تک رسائی ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔ عسکری بینک ایسی سرگرمیوں کی حمایت کرتا ہے جو کم مراعات یافتہ کمیونٹیز تک طبی سہولت فراہم کرنے پرمرکوز ہیں۔ ان سرگرمیوں میں مفت طبی معائنے اورعلاج فراہم کرنے والے ہیلتھ کیمپ، اسپتالوں کو طبی خدمات کی سبسڈی کے لیے عطیات، عوامی صحت کے مسائل پرآگاہی مہمات اوردیگر اقدامات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ہماری ٹیم قدرتی آفات سے متاثرہ کمیونٹیز کو مالی امداد اور امدادی سامان کی فراہمی میں فوری سہولت فراہم کرتی ہے۔

ماحولیاتی تحفظ

دنیا بھر میں ماحولیاتی مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ماحول کے تحفظ اوربحالی پرگہری نظر کے ساتھ، ہم مختلف ماحول دوست اقدامات میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، مثلاً کاربن کے اثرات کو کم کرنے اورہوا کے معیارکو بہتر بنانے کے لیے درخت لگانا، کچرے کے مؤثر انتظام کے پروگرامز کو نافذ کرنا، اور توانائی کا موثر انتظام کرنا۔ ایسے اقدامات کی حمایت سے، ہم پاکستان کے لیے ایک مستحکم مستقبل کی تشکیل میں یقین رکھتے ہیں۔

ثقافت اور کھیلوں کے اقدامات

عسکری بینک پاکستان کے متنوع ثقافتی ورثے کو فروغ دینے کے لیے ثقافتی تقریبات اور سرگرمیوں کی سرپرستی کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم کھیلوں کی مختلف سہولیات، تقریبات، اور پروگراموں کو بھی فروغ دیتے ہیں، تاکہ ملک کے اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو وسائل اورکوچنگ کےمواقع میسر ہوں۔ اس کا مقصد ہرسطح پرکھیلوں میں شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا، صحت مندعادات کوفروغ دینا اورنوجوانوں میں ذاتی ترقی کو تقویت دینا ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیے ہماری میلنگ لسٹ سبسکرائب کریں اور اپنے ای میل ان باکس میں اپڈیٹس پائیں۔
عسکری موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔
ہمیں فالو کریں:
کنٹیکٹ سینٹر 051 111-000-787
آخری تازہ کاری: 24th April, 2026