عسکری سحر ٹرم ڈپازٹ

جائزہ

محفوظ منافع، آپ کی ضرورت کے عین مطابق

عسکری سحر ٹرم ڈپازٹ خواتین کو اپنی بچت پُراعتماد اورمحفوظ طریقے سے بڑھانے میں مدد دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس اکاؤنٹ میں آپ کو لچکدار مدتِ سرمایہ کاری، پرکشش منافع کے مواقع اورسرمایہ کاری کا مکمل تحفظ فراہم کیا جاتا ہے تاکہ آپ اپنی مالی منصوبہ بندی اپنے انداز سے کر سکیں۔

آج ہی اپنا سحر ٹرم ڈپازٹ کھلوائیں اور اپنے کل کو مضبوط بنائیں۔

اہم خصوصیات

  • مدتِ سرمایہ کاری: ایک سال
  • کم از کم سرمایہ: 50,000 روپے (زیادہ سے زیادہ کی کوئی حد نہیں)
  • منافع کی ادائیگی: ہر ماہ
  • منافع کا حساب: بنیادی رقم (پرنسپل اماؤنٹ) پر
  • صرف عسکری سحر کرنٹ اکاؤنٹ سے ڈیلز بُک کی جا سکتی ہیں
  • رول اوور کی سہولت
  • بینک کے شیڈول آف چارجز (SOC) کے مطابق مقررہ مدت سے پہلے رقم نکالنے پر جرمانہ لاگو ہوگا

تمام چارجز بینک کے موجودہ شیڈول آف چارجز کے مطابق ہوں گے.

موجودہ منافع کی شرح دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اہلیت

  • صرف خواتین (اکیلی یا مشترکہ طور پر)
  • خواتین کی ملکیت والے پروپرائٹرشپ کاروبار

اکاؤنٹ کھلوانے کا طریقہ

اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے اپنی قریبی عسکری بینک برانچ  پرتشریف لائیں۔

No documents available.

  یہ فارم جمع کروانے سے منظوری کی ضمانت نہیں ملتی۔

   

تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیے ہماری میلنگ لسٹ سبسکرائب کریں اور اپنے ای میل ان باکس میں اپڈیٹس پائیں۔
عسکری موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔
ہمیں فالو کریں:
کنٹیکٹ سینٹر 051 111-000-787
آخری تازہ کاری: 24th April, 2026